اردو
हिन्दी
مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممبئی کی ملی تنظیموں نے کیا تریپورہ میں شرپسندوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تریپورہ :’جب فسادی مسجد جلاکر چلے جاتے ہیں تب دفعہ 144 لگ جاتی ہے‘
29
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی(پریس ریلیز)

ممبئی کی ملی تنظیموں نے حکومت تریپورہ اور مرکزی سرکار سے سخت مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرپسندوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کرے۔ ساتھ ہی ساتھ جن علاقوں میں حالات تشدد اور آتش زنی کی صورت اختیار کر چکے ہیں،اُنہیں معمول پر لانے کی فی الفور حکمت عملی اختیار کرے۔ انتظامیہ اور قانون انصاف کا پیکر بن کر اپنے فرائض کو انجام دیں، مظلومین کو ظالموں کے جبر سے بچانے کی راہیں نکالیں۔

ریاست تریپورہ سے پچھلے کئی دنوں سے مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر شرپسندوں کے حملوں کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مساجد میں آتش زنی، مسلمان مردوں اور عورتوں کے خلاف تشدد اور ہراساں کرنے اور گھروں پر زعفرانی پرچم زبردستی لہرانے کی اطلاعات ہیں۔ شرپسند بلا خوف و خطر قانون شکنی کر رہے ہیں، ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلے عام اسلام کی مقدس ترین شخصیات کی بے ادبی کی جارہی ہے، اس بے ادبی کی وجہ سے تمام ہندوستانی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں ساتھ پوری دنیا خصوصا عالم اسلام میں ملک کی بدنامی ہورہی ہے ـ۔

ممبئی کی تمام ملی تنظیمیں تشدد کے ان واقعات اور فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتی ہیں ۔ ’’بنگلہ دیش کے حالیہ واقعات کے خلاف منعقد کیے گئے اگرتلہ اور دیگر مقامات پر مظاہروں میں کچھ سماج دشمن عناصر نے مبینہ طور پر ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ نعرے لگائے۔ اس طرح کے احتجاج قابل مذمت ہیں اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی لازمی ہے۔

ممبئی شہر کی ملی تنظیمیں بنگلہ دیش میں ایک ہفتہ قبل ہونے والے واقعات اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت بنگلہ دیش سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے یہاں کی اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کرے۔ ہندوستان میں فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کے لیے ان واقعات کو استعمال کرنے کی کوشش پر بھی اپنی گہری تشویش اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ آج دنیا کے کئی حصوں میں اقلیتوں پر ظلم ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ یہ عمل سیاسی جماعتوں اور دائیں بازو کی تنظیموں کے لیے اپنے سیاسی مفادات کو آگے بڑھانے کا ایک شارٹ کٹ اور آسان ذریعہ بن گیا ہے۔ یہ رجحان انسانی حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔ دنیا کا کوئی بھی مہذب معاشرہ اس رویے کو برداشت نہیں کر سکتا۔ ہمارے ملک کے تمام انصاف پسند لوگوں کو بنگلہ دیش میں ہونے والے واقعات کی مذمت اور تریپورہ کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے اور حکومتوں کو امن و امان اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے پر مجبور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری دو گنا بڑھ جاتی ہے۔ ظلم پھیلانے کے لیے کسی مذہب کا استحصال نہیں ہونا چاہیے۔ مذہبی رہنماؤں کی آواز فرقہ پرست رہنماؤں کی آواز سے زیادہ بلند ہونی چاہیے۔ یہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے اور انسانیت اور ملک کے مفاد میں ہے۔‘‘ لہٰذا ملک کا ہر زمہ دار شہری اور انتظامیہ سے منسلک شخص اپنی ذمّہ داری کو بحسن وخوبی حق بر انصاف انجام دینے کی کما حقہ کوشش کرے۔

ملی تنظیموں میں آل انڈیا علماء کونسل ،جماعت اسلامی ہند،جمعیۃ علماء ہند، جماعت اہل سنّت ، صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی ، ملی کونسل، ممبئی امن کمیٹی، اسٹوڈنٹس اِسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، آل انڈیاخلافت کمیٹی، رضا فاؤنڈیشن،انجمن خادم حسین ٹرسٹ،موومنٹ فار ہیومن ویلفیئر وغیرہ شریک ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

4pm YouTube Channel Ban
خبریں

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

12 مارچ
Gas Cylinder Black Market News
خبریں

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

12 مارچ
Iran Drone Attack Claim News
خبریں

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

12 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026
Gas Cylinder Black Market News

ملک بھر میں گیس ایجنسیوں پر لمبی قطاریں، سلینڈر کی کالابازاری، پانچ ہزار تک مل رہا ہے، افراتفری کا ماحول

مارچ 12, 2026
Iran Drone Attack Claim News

ایران کیلیفورنیا پر کسی بھی لمحہ ڈرون حملہ کر سکتا ہے۔ اعلیٰ امریکی ڈرون ایکسپرٹ کا دعوی

مارچ 12, 2026

حالیہ خبریں

Iran Leadership Change Analysis News

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

مارچ 12, 2026
4pm YouTube Channel Ban

یوٹیوب چینل 4 PM بند کرنے کا حکم ، قومی سلامتی کا حوالہ

مارچ 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN