اردو
हिन्दी
اکتوبر 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کا بیل آرڈر جاری

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بامبے ہائی کورٹ سے آرین خان کا بیل آرڈر جاری
33
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:(ایجنسی)

آرین خان آج جیل سے باہر نہیں آپائیں گے۔ ممبئی کے آرتھر روڈ جیل کے افسران نے بتایا کہ اب وہ کل جیل سے رہا ہوں گے۔ جیل میں وقت پر ان کے ضمانت کے حکم کی کاپی نہیں پہنچ سکی، جس کے سبب ان کی رہائی ملتوی ہوگئی۔ واضح رہے کہ بامبے ہائی کورٹ نے کروز ڈرگس معاملے میں جمعرات کو آرین خان سمیت تین ملزمین کو ضمانت دے دی تھی۔

جمعرات کو آرین خان کی رہائی ہوسکے، اس کے لئے بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے سیشن کورٹ پہنچ کر آرین خان کے بیل بانڈ پر دستخط کئے تھے۔ سیشن کورٹ سے ضمانت کے کاغذات لے کر وکیل ستیش مانشندے خود آرتھر جیل کے لئے روانہ ہوئے تھے، لیکن انہیں پہنچنے میں دیر ہوگئی۔ آرتھر روڈ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آرین خان کو اب کل صبح رہائی ملے گی۔

آرین خان کی رہائی کے لئے بامبے ہائی کورٹ نے 14 شرطیں لگائی ہیں۔ ہائی کورٹ کے ذریعہ طے شرائط آرین خان اور باقی دیگر دو کو خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں اپنے پاسپورٹ جمع کرنے ہوں گے اور وہ خصوصی عدالت سے اجازت لئے بغیر ہندوستان چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔ انہیں ہر جمعہ کو این سی بی دفتر میں موجودگی درج کرانے آنا ہوگا۔ جسٹس این ڈبلیو سانبرے نے جمعہ کو دوپہر بعد فیصلے کے اہم پوائنٹ (آپریٹیو آرڈر) کی کاپی پر دستخط کئے۔ اس سے آرین خان کے وکیلوں کو انہیں وسط ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے شام تک رہا کرانے میں مدد ملے گی۔

جسٹس این ڈبلیو سانبرے کی ایک بینچ نے جمعرات کو آرین خان کو ضمانت دی تھی۔ انہیں ممبئی کے ساحل کے پاس ایک کروز جہاز پر چھاپہ کے دوران کے دوران گرفتار کئے جانے کے 25 دن بعد ضمانت دی گئی۔ عدالت نے کہا تھا کہ ضمانت کی شرطوں اور مچلکہ رقم پر وہ جمعرات کو اپنا احکامات سنائے گی۔ عدالت نے کہا کہ تینوں کسی بھی شرط کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو این سی بی سیدھے خصوصی عدالت میں ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے گی۔ ملزم ذاتی طور پر یا کسی دیگر کے ذریعہ سے گواہوں کو متاثر کرنے یا ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔

شرطوں کے مطابق، آرین خان ممبئی سے باہر جانے سے پہلے این سی بی کو مطلع کریں گے اور اپنے سفر کے دوران جانکاری دیں گے۔ عدالت نے کہا کہ آرین خان، مرچنٹ اور دھمیچا ایسی سرگرمیاں نہیں کریں گے، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت جرائم کے لئے موجودہ معاملہ درج ہے۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ تینوں معاملے کے کسی شریک ملزم کے ساتھ یا اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث کسی اور کے ساتھ کوئی رابطہ قائم نہیں کریں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اننت سنگھ کا جے ڈی یو پر حملہ: ’اب پارٹی ختم ہو چکی ہے‘، اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان
خبریں

25 اکتوبر
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر
خبریں

گیانیش کمار کے خلاف دہلی میں بڑی ریلی، کانگریس کا 10 لاکھ افراد کا دعویٰ

25 اکتوبر
ججوں کی تقرری سے پہلے حکومت کی منظوری لیتے تھے سابق چیف جسٹس چندرچوڑ؟ جسٹس کول کا بڑا انکشاف

  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
’اسلام قبول کرلوں گا‘،  رو پڑے سماج وادی پارٹی کے امیدوار آکاش اگروال؛ کیا ہے پورا معاملہ؟

اکتوبر 23, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
اننت سنگھ کا جے ڈی یو پر حملہ: ’اب پارٹی ختم ہو چکی ہے‘، اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان

اننت سنگھ کا جے ڈی یو پر حملہ: ’اب پارٹی ختم ہو چکی ہے‘، اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

گیانیش کمار کے خلاف دہلی میں بڑی ریلی، کانگریس کا 10 لاکھ افراد کا دعویٰ

ججوں کی تقرری سے پہلے حکومت کی منظوری لیتے تھے سابق چیف جسٹس چندرچوڑ؟ جسٹس کول کا بڑا انکشاف

ججوں کی تقرری سے پہلے حکومت کی منظوری لیتے تھے سابق چیف جسٹس چندرچوڑ؟ جسٹس کول کا بڑا انکشاف

اروناچل پردیش میں چین کے ساتھ فوجی ٹکراؤ، آئی ٹی بی پی سربراہ کے بیان پر مرکز کا جواب

اکتوبر 25, 2026

اکتوبر 24, 2026

حالیہ خبریں

اننت سنگھ کا جے ڈی یو پر حملہ: ’اب پارٹی ختم ہو چکی ہے‘، اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان

اننت سنگھ کا جے ڈی یو پر حملہ: ’اب پارٹی ختم ہو چکی ہے‘، اپنی نئی پارٹی بنانے کا بھی اعلان

اکتوبر 25, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

گیانیش کمار کے خلاف دہلی میں بڑی ریلی، کانگریس کا 10 لاکھ افراد کا دعویٰ

اکتوبر 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist