اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تری پورہ میں فساد زدہ مساجد، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرائے گی جمعیۃ علماء ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تری پورہ میں فساد زدہ مساجد، دکانوں اور مکانوں کی تعمیر نو کرائے گی جمعیۃ علماء ہند
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(پریس ریلیز)

آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک فیکٹ فائنڈنگ وفدمولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی قیادت میں تری پورہ پہنچا جو فساد زدہ علاقوں کے دورے پر ہے ۔وفد کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ فساد زدہ علاقوں میں پہنچے اوربذات خود متاثرہ مساجد اور مسلمانوں کی بستیوں کا جائزہ لے اور ان کے شواہد کو جمع کرکے اصل حقیقت کو سامنے لائے، کیوں کہ حال میں ہی تری پور ہ کے ڈی جی پی نے مساجد میں آگ زنی وغیرہ کے واقعات کو فرضی بتایا تھا ۔ چنانچہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے سب سے پہلے نرورا ٹیلہ کا دورہ کیا،نرورا ٹیلہ ضلع سپاہی جالامیں واقع ہے جو راجدھانی اگرتلہ سے تقریباً 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 23 اکتوبر 2021 کو شرپسندوں نے رات تقریباً دس بجے اس مسجد میں آگ زنی کی اور یہ سلسلہ لگاتار نو دنوں تک جاری رہا ۔وفد نے یہاں پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں 45 گھر مسلمانوں کے اور 200 گھر غیر مسلموں کے ہیں، یہاںہندو مسلم میں باہمی اتحاد ہے لیکن کچھ شرپسندوں نے باہر سے آکر مسجد کی بے حرمتی کی اور باہمی اتحاد کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے لوگوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ صبر و عزم کے ساتھ زندگی بسر کریں۔انھوں نے یہ بھی اعلا ن کیا کہ یہاں جن مسجدوں، دکانوں اور مکانات کو نقصان پہنچایا گیا ہے جمعیۃ علماء ہند اس کی تعمیر کرے گی۔ بعد ازاں وفد اگرتلہ کرشنا نگر مسجد پہنچا جہاں فسادیوں نے دو دن تک اذان نماز نہیں ہونے دی اور مسجد کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔اس کے بعد اگرتلہ چندرا مسجدکا بھی جائزہ لیا،یہاں شرپسندوں نے سور کے گوشت پھینکے۔ فساد سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کا ابھی دورہ نہیں ہوا ہے، پولس انتظامیہ سے پراجازت ملنے کے بعد دورہ کیا جائے گا ۔

تری پورہ کی صورت حا ل اور وہاں کے ڈی جی پی کے ذریعہ مساجد کی آگ زنی کے واقعات کو ’فیک نیوز‘ بتانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ جمعیۃ نہ افواہوں پر یقین رکھتی ہے اور نہ افواہ پھیلانے والوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ، اس لیے ان حالات میں ہم نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تری پورہ بھیجی ہے جو متاثرہ مقامات کا بذات خود جائزہ لے گی اور وہاں کے فوٹو گراف اور دیگر شہادتیں حاصل کرکے ملک کے میڈیا اور سرکار کے اعلی ذمہ داروں کے سامنے پیش کیا جائے گا اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مولانا مدنی نے اپنی شدید ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں ایک جلوس نکالا گیا ، جس میں سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کھلم کھلا گالیاں دی گئیں اور نعرے بازی کی گئی ، اس کے بارے میں سرکار اپنا موقف کیوں واضح نہیں کرتی اور ایسے لوگوں کے خلاف اب تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی ۔ مولانا مدنی نے واضح کیا کہ مسلمان ہر تکلیف و اذیت برداشت کرسکتا ہے ، لیکن وہ اپنے رسول ﷺکی ہرگزاہانت برداشت نہیں کرسکتا۔ اس طرح کے واقعا ت پر اگر فوری طور پر سخت ایکشن نہیں لیا گیا تو پھر عوامی سطح پر جو رد عمل ہو گا ، وہ ملک میں امن وامان اور باہمی رواداری قائم رکھنے میں زبردست چیلنج بن سکتا ہے ، ایسے جلوس ملک دشمن عناصر کے ذریعہ ملک کے خلاف سب سے بڑا ہتھکنڈا بھی بن سکتا ہے ، اس لیے سرکار کو اس سلسلے میں ہرگز کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے ، یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کے جذبات کانہیں بلکہ ملک کی بقاو سلامتی کا ہے اور اسے ملک کی سیکوریٹی کے نظریہ سے دیکھا جانا چاہیے ۔ مولانا مدنی نے تری پورہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف و دہشت اور مایوسی کا شکار نہ ہوں ، ہمیں پورا یقین ہے کہ ملک کا انصاف پسند اور بیدار طبقہ بلالحاظ مذہب و ملت ایسے چیلنجز کا سامنے کرنے کے لیے سامنے آئے گا ۔

اگر تلہ کے دورے پرجمعیۃ علماء ہند کا جو وفد گیاہے اس میں مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کے علاوہ مولانا غیور احمد قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا محمد یاسین جہازی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند اور صوبہ تری پورہ سے صدر جمعیۃ علماء تری پورہ ریاست مفتی عبد المومن ، مولانا سراج الدین احمد آفس سکریٹری جمعیۃ علماء تری پورہ، مولانا ذاکر حسین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء تری پورہ، مولانا کمال حسین صدر جمعیۃ علما ضلع بشال گڑھ و امام مسجد نرورا ٹیلہ، مولانا انیس الرحمن سکریٹری جمعیۃ علما ضلع بشال گڑھ شامل ہیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN