لکھنؤ : (ایجنسی)
اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ٹی- ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ دریں اثناء اتوار کو ایک نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی آزادی نہیں دیں گے۔
سی ایم یوگی نے سختی سے کہا کہ اگر آپ ہندوستان میں رہیں گے تو آپ کو ہر قیمت پر اپنے ملک کا احترام کرنا پڑے گا۔ میچ میں جیت اور شکست ہوتی ہے، لیکن اگر آپ دشمن ملک کی حمایت کا اظہار کریں گے تو آپ کو اسی سختی سے کچل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت میں رہ کر ،بھارت کی سرزمین کا اناج کھا کر پاکستان کی تعریف کر یں گے تو پھر اسی لائق بنا دئے جاؤگے، جس لائق بھارتیہ فوج ان لوگوں کو بنا دیتی ہے ۔








