نئی دہلی : (ایجنسی)
عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو اعلان کیا کہ گوا کے لوگوں کو ایودھیا کی مفت یاترا کی سہولت ملے گی اگر ان کی پارٹی اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں اقتدار میں آتی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج گوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
کیجریوال نے کہا کہ حال ہی میں میں ایودھیا گیا تھا۔ ایودھیا مندر کا دورہ کرنا ایک شاندار تجربہ تھا۔ میرے دورے کے اختتام کے بعد مجھے ایک خیال آیا۔ اگر ہم گوا میں حکومت بناتے ہیں تو ہم ہندوؤں کے لیے ایودھیا اور عیسائیوں کے لیے ویلنکنی کی مفت یاتراکاانتظام کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہمسلمانوں کے لیے، ہم اجمیر شریف اور سائی بابا کے عقیدت مندوں کے لیے شرڈی مندر کی مفت یاترا کرائیں گے ۔ اس اسکیم کو تیرتھ یاترا اسکیم کہا جائے گا۔









