گروگرام(ایجنسی)
سنیکت ہندو سنگھرش سمیتی (جو 22 ہندو تنظیموں کا اتحاد) ہے نے اعلان کیا ہے کہ گروگرام میں جمعہ کی نماز کی مخالفت کرنے کےلیے 5نومبر کو گروگرام کے سیکٹر12میں گووردھن پوجا کرے گی۔ اس موقع پر تنظیم کے رکن ان کٹ پرساد بھی تقسیم کریں گے۔
اس کا اعلان اتوار کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں تنظیم کے ذمہ داران نے کیا۔ تنظیم نے یہ بھی کہاکہ ہم سینہ پر گولی کھالیں گے لیکن گروگرام میں عوامی مقامات پر نماز بند کراکر رہیں گے۔
بتادیں کہ سیکٹر12 وہی جگہ ہے جہاں پولس نے 29 اکتوبر کو نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے پر ہندو تنظیموں کے30 اراکین کو گرفتار کیا تھا۔ ایس ایچ ایس ایس ہریانہ پردیش صدر مہاویر بھاردواج نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گروگرام میں عوامی مقامات پر ہورہی نماز جمعہ کو فوراً بند کی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے یہ بھی کہاکہ ضلع انتظامیہ بغیر کسی افسر کے دستخط والے جمعہ کی نماز کے لیے مقررہ مقامات کی فہرست دکھا کر حکومت کو گمراہ کررہے ہیں۔









