اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ فساد ،سپریم کورٹ کے وکلا کی ٹیم کو یو اے پی اے کے تحت پولیس کا نوٹس

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
تریپورہ فساد ،سپریم کورٹ کے وکلا کی ٹیم کو یو اے پی اے کے تحت پولیس کا نوٹس
121
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تریپورہ (مسیح الزماں انصاری)

| بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ میں گزشتہ ہفتوںہوئےمسلم مخالف تشدد کے معاملے میں دہلی سے وکلاء کی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے ترپیورہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے میڈیا کو رپورٹ جاری کیا تھا جس کے بعد بدھ کو تریپورہ پولیس نے فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے دو ممبر ان کو یو اے پی اے کےتحت نوٹس بھیجا ہے ۔

یہ نوٹس دہلی کے دو وکیلوں ایڈوکیٹ مکیش اور ایڈوکیٹ انصار اندوری کو بھیجا گیا ہے۔ نوٹس میں وکلاء کے ذریعہ تریپورہ تشدد سے متعلق مواد، بیانات اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا مواد مختلف مذہبی جماعتوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دینےوالا ، لوگوں کے جذبات کو بھڑکانے والا اور امن میں خلل ڈالنے والاہے۔

#TripuraViolence
त्रिपुरा हिंसा की फैक्ट फाइंडिंग टीम के अधिवक्ता सदस्यों को त्रिपुरा पुलिस के द्वारा UAPA के तहत नोटिस भेजा गया है. दिल्ली के इन दो अधिवक्ताओं में एडवोकेट मुकेश और एडवोकेट अंसर इंदौरी शामिल हैं जो फैक्ट फाइंडिंग टीम का हिस्सा थे. pic.twitter.com/8k0QDBsXmL

— Masihuzzama Ansari (مسیح الزماں انصاری) (@masihuzzama_) November 4, 2021

انڈیا ٹومارو سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ انصار اندوری نے کہا ہے کہ ہم نے انہی رپورٹ ، ویڈیو یا مواد کو پبلک کیا ہے یا سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے جو ہمیں گراؤنڈ سے ملی ہے ۔

مغربی تریپورہ پولیس کی طرف سے جاری نوٹس میں دونوں وکلاء سے کہا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے مواد کو لیٹ کرنے کو کہا گیا ہے اور ساتھ ہی پوچھ گچھ کے لیے 10نومبر کو مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کے لیے کہا گیاہے ۔

ایڈوکیٹ مکیش دہلی میں لاء پریکٹس کرتےہیں اورشہری حقوق کی تنظیم پیپلزیونین فار سول لبرٹی ( پی یو سی ایل) سے جڑے ہوئے ہیں۔ دوسرے وکیل انصار اندوری ہیں جو سپریم کورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں اور ساتھ ہی حقوق کی تنظیم نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ( این سی ایچ آر او) کےسکریٹری ہیں ۔

دونوں وکیل تریپورہ تشدد کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا حصہ تھے اور گراؤنڈ سے ملی اطلاعات اور شواہد کی بنیاد پر پہلے تریپورہ میں اور پھر دہلی میں پریس کانفرنس کرکے واقعات کی رپورٹ شیئر کی۔ وکلاء کی ٹیم کےذریعہ جاری ویڈیو اور مواد کو امن میں خلل ڈالنے کی بنیاد بناتےہوئے پوچھ گچھ کے لیے تریپورہ پولیس نے بلایا ہے ۔

واضح رہے کہ تریپورہ میں تشدد کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر سے انسانی حقوق کی مختلف تنظیموں، مسلم تنظیموں، صحافیوں اور وکلاء کی ٹیمیں تریپورہ پہنچی ہیں اور وہاں سے زمینی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ مین اسٹریم میڈیا، جس کی وجہ سے دہلی اور ملک بھر میں ان کی تصویروں کو لے کر ہلچل مچی ہوئی ہے اور بی جے پی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

تریپورہ پولیس نے بدھ کو سوشل میڈیا پر فرضی اور اشتعال انگیز پوسٹس کرنے کے الزام میں 71 لوگوں کے خلاف 5 مقدمات درج کیے ہیں۔

گراؤنڈ سے آرہی تصاویر ،ویڈیوز اور شواہد نے تریپورہ پولیس کےجھوٹ کو بھی اجاگر کردیا جس میں ٹویٹ کرکے کہا گیا تھا کہ پانیساگر میں کوئی بھی مسجد کو نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ پانیساگر میں 2 مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میںایک مسجد سی آر پی ایف کے ذریعہ بنائی گئی تھی ۔

تریپورہ پولیس جو ایک ہفتہ تک چلے مسلمانوں پر ایک طرفہ حملوںپر خاموش رہی، اب اچانک سرگرم ہوگئی ہے اور تشددکے اصل ملزمین پر کارروائی کرنے کے بجائے تشدد کی اصل تصاویر ملک اوردنیا کے سامنے لانےوالےصحافیوں ، وکلاء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوںکے ممبران کو پوچھ گچھ کر کے نشانہ بنا رہی ہے ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN