اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سچ بولنے پر سپریم کورٹ کے وکیل یو اے پی اے سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کی کیا اوقات

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
سچ بولنے پر سپریم کورٹ کے وکیل یو اے پی اے سے محفوظ نہیں تو عام آدمی کی کیا اوقات
251
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

(نئی دہلی: تنو شری پانڈے کی رپورٹ)

تریپورہ پولیس نے ان دو وکلاء کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ لگا دیاہے جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ ریاست میں پچھلے مہینے ہوئے تشدد میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ انہوں نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)، ہندو جاگرن منچ (ایچ جے ایم) اور بجرنگ دل جیسی پسماندہ تنظیموں کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔

پیپلز یونین فار سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) کی جانب سے حقائق تلاش کرنے اور قانونی مدد کے مشن کو انجام دینے والے وکلاء نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ تریپورہ حکومت اور ریاستی پولیس نے تشدد کو روکنے کے لیے بروقت کارروائی نہیں کی جو ‘تشدد اسپانسرنگ کے مترادف ہے۔

یو اے پی اے سمیت جن وکلاء پر الزامات لگائے گئے ہیں، ان میں دہلی ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے والے مکیش اور سپریم کورٹ کے وکیل انصار اندوری شامل ہیں۔ یہ دونوں نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز (این سی ایچ آر او) کے رکن ہیں، جو انسانی حقوق کے مختلف گروپوں کی ایک امبریلا باڈی ادارہ ہے۔

اس فیکٹ فائنڈنگ ٹیم میں ان کے ساتھ سپریم کورٹ کے وکیل احتشام ہاشمی اور امت سریواستو بھی تھے ۔ ان کی رپورٹ منگل کو دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں جاری کی گئی۔

تریپورہ میں تشدد اس وقت شروع ہوا جب گزشتہ ماہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف احتجاج کرنے کے لیےوی ایچ پی کی ہنکار ریلی کے دوران 26 اکتوبر کو پانیساگر قصبے میں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ساتھ ہی دکانوں اور گھروں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ اس کے بعد مبینہ طور پر کئی اور واقعات ہوئے جن میں مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اقلیتی برادری کی املاک کو آگ لگا دی گئی۔

تریپورہ پولیس نے تشدد کے سلسلے میں اب تک 71 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں پانچ مجرمانہ مقدمات درج کیے ہیں۔تریپورہ ہائی کورٹ نے اس معاملے کا ازخود نوٹس لیا ہے اور ریاستی حکومت سے تشدد پر رپورٹ طلب کی ہے۔

پی یو سی ایل نے 30 اکتوبر کو ریاست کا دورہ کیا تھا۔ دونوں وکلاء کو 10 نومبر تک اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

دی پرنٹ سے بات کرتے ہوئے مکیش نے اس معاملے کو ’ صاف طور پر مشتبہ افراد کی دریافت اور جوابی کارروائی ‘ قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا، ‘ہم نے تشدد کے لیے کچھ مذہبی تنظیموں کے کردار کا پردہ فاش کیا، لیکن تریپورہ پولیس نے کسی سے پوچھ گچھ نہیں کی اور اب وہ ان وکلاء کی کے پیچھے لگ رہے ہیں جو حقائق کھوجنے والی رپورٹ کے لیے وہاں گئےتھے ۔

دی پرنٹ نے مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج جینتا کرما سے رابطہ کرنا چاہئے لیکن میسیج اور کالس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے،اپنا نام ظاہر نہ کرنے کےشرط پر بتایا کہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے؟ کیونکہ معاملہ اب کورٹ میں ہے۔

مغربی اگرتلہ پولیس نے بدھ کو دونوں وکلاء کو نوٹس بھیجا ہے۔ ان پر آئی پی سی کی دفعہ 153A (مذہب، نسل، زبان، جائے پیدائش، رہائش وغیرہ کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے متعصبانہ کام کرنا)، 153B، 469 (ساکھ کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے جعلسازی)، 471 ، 503 (مجرمانہ دھمکی)، 504، 120B (مجرمانہ سازش کی سزا) اور کسی غیر قانونی سرگرمی کو اکسانے یا مدد کرنے سے متعلق یو اے پی اے کی دفعہ 13 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق، جس کی ایک کاپی دی پرنٹ نے دیکھی ہے، ان کے اوپر اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے امن میں خلل ڈالنے کےالزام لگائے گئے ہیں۔

مکیش نے کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ شیئر نہیں کیا جس سے دور- دور بھی تشدد کو ہوا دی ہو یا مذہبی گروپوں کے درمیان نفرت پیدا ہوئی ہو۔ انہوںنے مزید کہاکہ میں نے صرف و ہ حقائق سامنے رکھے ،جو مجھے زمین پر دکھائی دیئے۔

مکیش کے فیس بک پیچ پر تریپورہ تشدد سے جڑی ایک پوسٹ، ان کی پریس کانفرنس کی ایک یوٹیوب ویڈیو جس میں انہوں نے کہاکہ وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے پہلے سے ہی اپنے کیڈرس کو اقلیتوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور اقلیت مخالف نعرے بازیوں کے لیے تربیت دی تھی ۔

مکیش اور انصاری دونوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے کوئی پوسٹ نہیں ہٹائی ہے۔ انصاری نے یہ بھی کہا، ’اگر انہیں ذرا سی بھی بغاوت دکھتا ہے تو عدالتیں اور حکومت تحقیقات کر سکتی ہے۔‘

فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کی قیادت کرنے والے ہاشمی نے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ پر قائم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے کوئی تعجب نہیں ہوگا اگر ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کے دوسرے ممبران کےخلاف بھی ایف آئی آر دائر کی جائے۔

(بشکریہ: دی پرنٹ)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN