ممبئی : (ایجنسی)
دیویندر فڈنویس کے انڈر ورلڈ لنکس کے الزامات پر نواب ملک کی صفائی آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیویندر فڈنویس نے سچ کو رائی کا پہاڑ بنا کر پیش کیا ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ دیویندر فڈنویس نے کہا تھا کہ دیوالی کے بعد بم پھوڑں گا۔ بم تو نہیں پھٹا لیکن اب کل 10 بجے میں انڈر ورلڈ کاہائیڈروجن بم پھوڑوںگا ۔
نواب ملک نے دیویندر فڈنویس پر بھی الزام لگایا۔ نواب ملک نے کہا کہ جب فڈنویس وزیر اعلیٰ تھے، پورے ممبئی شہر کو یرغمال بنا کر رکھا تھا۔ کہا گیا کہ انڈر ورلڈ کا سرغنہ بیرون ملک بیٹھ کر بی جے پی سرکار کے وقت بھتہ وصول کرتا تھا۔









