نئی دہلی : (ایجنسی)
زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں نے اسے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسان تحریک کی قیادت کررہے سنیکت کسان مورچہ نے فیصلہ لیا ہےکہ 29 نومبر سے ہر دن 500 کسان دہلی کی جانب کوچ کریں گے ۔ بتادیں کہ 29 نومبر سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بھی شروع ہو رہاہے ۔
کسان مورچہ نے کہا ہے کہ کسان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ پارلیمنٹ کی جانب جائیں گے اورپارلیمنٹ سیشن جاری رہنے تک وہ ہر دن ایسا کریں گے۔ 26 نومبر کو کسانوں کی تحریک کو ایک سال کا وقت پورا ہونےوالا ہے ۔ اس سے پہلے اگست میں کسانوں نے پارلیمنٹ سے کچھ ہی فاصلے پر جنتر منتر پر کسان سنسد کا اہتمام کیا تھا۔









