نئی دہلی:(ایجنسی)
تریپورہ میں وکلاء، صحافیوں اور کارکنوں کے خلاف یو اے پی اے لگانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی جلد سماعت کرنے کے لیے تیار ہو گیاہے۔ سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں یو اے پی اے کی ایف آئی آر کو چیلنج دیا گیا ہے۔ سی جے آئی این وی رمن نے کہاکہ وہ سماعت کے لیے ایک تاریخ دیں گے ۔
ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے سی جے آئی سے معاملے کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ آپ اس معاملے کو لے کر ہائی کورٹ کیوں نہیں جاتے؟ اس پر پرشانت بھوشن نے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یواے پی اے)کو بھی چیلنج کیا ہے۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ وہ جلد ہی سماعت کی تاریخ دیں گے۔









