رانچی : (ایجنسی)
رانچی کے ڈورانڈا تھانہ علاقے سے چار کشمیری نوجوانوں کو پیٹے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسلحے کے زور پر کچھ مقامی لوگوں نے کشمیری نوجوانوں کی پٹائی کی اور پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعہ کو لے کر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد چاروں نوجوان دہشت میں ہیں۔
ہاتھی خانہ میں رہنے والے کشمیری نوجوان بلال احمد، شبیر احمد اور وسیم احمد کو کچھ مقامی لوگوں نے مار پیٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں جلد از جلد شہر چھوڑنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ شہر نہ چھوڑنے کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنے کو کہا گیا۔ اس واقعہ کے بعد نوجوان خوفزدہ ہیں۔ متاثرین نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے۔
ان نوجوانوں نے پولیس میں تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ بلال احمد نے بتایا کہ20 سال سے وہ ڈورانڈا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے اور سردیوں میں کشمیر سے اونی کپڑے لا کر رانچی میں فروخت کرتا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے کچھ مقامی لوگوں کا رویہ ان کے تئیں بدل گیا ہے اور انہیں کئی بار دھمکیاں اور مار پیٹ کی جارہی ہے۔
کشمیری نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ جمعرات کو سونو نامی نوجوان نے ہتھیار کے زور پر ان پر حملہ کیا۔ اس دوران ان پر پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ حالانکہ کچھ مقامی لوگوں نے اسے بھی بچا لیا۔ تھانہ انچارج رمیش کمار سنگھ نے بتایا کہ کشمیری نوجوانوں کی شکایت کے بعد ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔









