چنڈی گڑھ : (ایجنسی)
دہلی حکومت کے بعد بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے اب ہریانہ حکومت نے بھی اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے گروگرام، فرید آباد، سونی پت اور جھجر میں اسکولوں کو 17 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتے کے روزدہلی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت کے تمام اسکول پیر سے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ سرکاری افسران اور ملازمین کو گھر سے کام پر بھیج دیا گیا ہے۔ حکومت نجی دفاتر کے لیے بھی اس سے متعلق ایڈوائزری بھیجے گی۔ تمام تعمیراتی سرگرمیاں 17 نومبر تک بند رہیں گی۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ تمام اسکول پیر سے ایک ہفتے کے لیےفیزکل طورسے بند کئے جارہے ہیں ، لیکن ورچوئل کلاسیں چلتی رہیں گی۔ اس سے بچوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنا پڑے گا۔ آلودگی پر نگرانی رکھنے والی ایجنسیوں کا کہنا ہےکہ 17 نومبر تک ہوائیں نہیں چلےگی اور پڑوسی ریاستوں سےپرالی کا دھواںدہلی میں آتا رہے گا۔ اس سے صورت حال تھوڑی زیادہ خراب ہو سکتی ہے ۔ اس لئے اس دوران تعمیراتی سرگرمیاں کو پوری طرح سے بند کیاجائےگا۔









