لکھنؤ :(ایجنسی)
جل نگم بھرتی گھوٹالہ میں ملزم سابق کابینہ وزیر اعظم خان پیر کو لکھنؤ کی سی بی آئی عدالت میں پیش ہوئے اور پیش ہونے کے بعد سیتا پور جیل روانہ ہوگئے۔ وہ خصوصی جج منوج پانڈے کی ہدایت پر عدالت میں پیش ہوئے۔
سیتا پور جیل میں بند اعظم خان کو حال ہی میں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، لیکن انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عدالت نے اعظم کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اعظم خان پر ایس پی حکومت میں رہتے ہوئے جل نگم میں 122 اسسٹنٹ انجینئر، 853 جونیئر انجینئر، 335 کلرک اور 32 سٹینوگرافروں کی بھرتی کرکے ایک بڑا گھپلہ کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میںحکومت نے 13 جولائی 2017 کو ایس آئی ٹی لکھنؤ سے تحقیقات کرائی تھی۔









