اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ماب لنچنگ کا شکار چوڑی بیچنے والاتسلیم84دن سے جیل میں،اب تک نہیں ملی ضمانت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ماب لنچنگ کا شکار چوڑی بیچنے والاتسلیم84دن سے جیل میں،اب تک نہیں ملی ضمانت
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (تنوشری پانڈے کی خاص رپورٹ)

اترپردیش کے چوڑی بیچنے والے تسلیم علی کو اندور کے بان گنگا علاقے میں گربچی سے چھیڑ خوانی کے الزام میں بھیڑ کے ذریعہ پٹائی اور مبینہ طور پر علی کے مذہب کی وجہ سےنشانہ بنانے کے بعد گرفتاری کے 84 دن گزر چکے ہیں اور پانچ بار عدالت میں تاریخیں پڑ چکی ہیں۔ اسے پیٹنے کے ملزم جہاں ضمانت پر باہر ہیں ، وہیں علی کی ضمانت پر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں سماعت تک نہیں ہو سکی ہے ۔

علی کی ضمانت کی درخواست ریاست کی ایک ضلع عدالت نے یکم ستمبر کو مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اس نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ وہاں پانچ تاریخیں ہونے کے بعد بھی اس کی شنوائی ہونی باقی ہے۔ آخری تاریخ 9 نومبر تھی لیکن اس معاملے کی سماعت نہیں ہوئی جس کے بعد جج نے خود کو کیس سے الگ کر لیا۔ 4 اور 28 اکتوبر کے درمیان آخری چار تاریخوں کے دوران کیس ڈائریوں کی عدم دستیابی جیسے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے کیس کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔

کسی بھی معاملے کی کیس ڈائری پولیس افسران تیار کرتے ہیں، جس میں تمام تفصیلات ہوتی ہیں کہ تفتیش کیسے کی گئی، جیسے کہ تفتیش کس تاریخ کو شروع ہوئی، تفتیش کے ایک حصے کے طور پر کن مقامات کا دورہ کیاگیا وغیرہ۔ کیس ڈائری عدالت کے لیے کسی معاملے کی جانچ یا کارروائی کے بارے میں جاننے کا ایک ذریعہ ہے ،حالانکہ یہ ثبوت کے طور پر ناقابل قبول ہے ۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ میں علی کی ضمانت پر سماعت کی تاریخیں طریقہ کار میں تاخیر کے جال میں پھنس گئی ہیں۔ 4 اکتوبر کو پہلی تاریخ کو پراسیکیوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی مانگ کی جسے منظور کرلیا گیا۔ چار دن بعد معاملہ کو پھر سے ملتوی کر دیا گیا کیونکہ استغاثہ فریق کاکہنا تھا کہ کیس ڈائری دستیاب نہیں ہے۔ تیسری تاریخ، 25 اکتوبر کو، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس بار کاؤنٹر کیس ڈائری دستیاب نہیں ہے۔ 28 اکتوبر (چوتھی تاریخ) کو بنچ معاملے کی سماعت نہیں کر سکی۔ اس ہفتے کی شروعات میں جج کی جانب سے کیس سے الگ ہونے کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

تاخیر کے بارے میں پوچھے جانے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پشیامترا بھارگونے استغاثہ کی طرف سے کسی تاخیر سے انکار کیا۔انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر ہماری جانب سے کوئی تاخیر نہیں کی گئی ہے۔ ہم نے پولیس کو بتا دیاہے کہ انہوں نے کیس ڈائری وقت پر نہیں دی، جب بھی ہمیں معاملہ کورٹ میں لسٹڈ ہونے کی جانکاری ملتی ہے ہم اس کی ایک کاپی پولیس کو بھیجتےہیں ۔

انہوں نے کہا کہکیس ڈائری انہی کے نگرانی میں رہتی ہے اوریہ معمول کی بات ہے کیونکہ پولیس سے کیس ڈائری حاصل کرنا ایک مشکل کام ہے لیکن ہم ہمیشہ سماعت سے پہلے طریقہ کار سے آگاہ کرتےہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ سماعت کی تاریخوں پر کیس ڈائری دستیاب نہیں ہونے کی وجہ کیاتھی۔

ساتھ ہی مدھیہ پردیش پولیس نے بھی تاخیر کی تردید کی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اندور (مشرقی) آشوتوش باگری نے کہاکہ پولیس کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوئی ہے۔ ہم خود تو کیس ڈائری نہیں دیں گے۔ جب جب اس کے لیے ہم سے کہا گیا ، ہم نے اسے استغاثہ کو دستیاب کرایا ہے ۔

آئی جی اندور ہری نارائن چاری مشرا نے بھی دی پرنٹ کو بتایاکہ پولیس کی طرف سے تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔کیس ڈائری ہم جب سیشن کورٹ میں دے دیتے تو ہائی کورٹ میں دینے میں کیاحرج ہے لیکن تاخیر کی وجہ کیا ہے ،یہ جاننے کے لیے مجھے سرکار ی وکیل سے بات کرنی ہوگی۔

علی پر حملے کے چار ملزمان میں سے ایک راکیش پوار کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے 23 ستمبر کو پہلی سماعت کے دوران ضمانت دی تھی، جبکہ ضلع عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست کی تھی۔ حکم کی بنیاد یہ تھی کہ عدالتی کارروائی میں ’کافی‘ وقت لگ سکتا ہے۔

تین دن بعد، دیگر ملزمین- وویک ویاس، راجکمار بھٹناگر اور وکاس مالویہ کو ـضلع عدات نے ان کے وکیل کی جانب سے دائر ایک ہی عرضی پر ضمانت دے دی ، جس میں ملزمین میں سے ایک کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل جانے اور معاملے میں جانچ پوری ہو جانے کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ زیادہ تر ملزم ضمانتی ہیں ، اس لئے انہیں حراست میںرکھے جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے

دی پرنٹ کوملے ضمانت کے حکم کے مطابق دفاعی فریق نے دلیل دی تھی کہ ملزم ’ اشرافیہ گھرانے ‘ سے تعلق رکھتے ہیں اورانہیں حراست میں رکھنے سے ان کا ذہنی توازن متاثرہو گا ۔

علی کے وکیل احتشام ہاشمی نے کہا کہ قانون کے مطابق ضمانت ایک حق ہے اور کیس میں کوئی ثبوت بھی نہیں ہے۔


ہاشمی نے کہاکہ ‘( نابالغ) لڑکی جو کہہ رہی ہے، اس کاکوئی ایک تو ثبوت ہونا چاہئےتھا۔ دوسری جانب ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ تسلیم نے کسی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور نہ ہی کسی کو پریشان کیا بلکہ اپنے مذہب کی وجہ سے عوامی طور سے حملہ جھیلا۔ اس کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت الزم بعدمیں اسے سبق سکھانے کے مقصد سے لگائے گئے کیونکہ اس نے ایف آئی آر درج کرادی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگر ہم لڑکی کی ایف آئی آر کی بھی بات کریں تو تسلیم نے اس کے ہاتھ اور گال کو چھوا، کسی پرائیویٹ پارٹ کو نہیں بلکہ میرے موکل کو کھلے عام مارا پیٹا گیا، لوٹ مار کی گئی اور اجتماعی گالیاں دی گئیں۔ اگر اس کے مجرموں کو ضمانت مل سکتی ہے تو اسے بھی ملنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے لیکن ‘کچھ چل رہا ہے جس کی وجہ سے ضمانتیں پھنس رہی ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی شخص کے خلاف کوئی ’’مضبوط ثبوت‘‘ نہ ہو تب بھی اسے جیل میں رکھنے کی کوئی ’’منطقی وجہ‘‘ نہیں ہے۔

ہاشمی نے کہا کہ ‘کیس ڈائری دینا چند گھنٹوں کا کام ہے لیکن یہ سماعت کی دو تاریخوں پر دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے ضمانت میں ہفتوں سے تاخیر ہو رہی ہے۔ سرکاری وکیل اور پولیس آپس میں مل کر کام کرتے ہیں، اس کے باوجود ایسی غیر ضروری اور بے وجہ کی تاخیر ہوتی رہی۔ یہ سب ضمانت میں تاخیر کی چالیں ہیں۔

علی کی بیوی اور پانچ بچے، جن میں سب سے چھوٹا دو سال کا ہے، یوپی کے ہردوئی ضلع کے برج ماؤ گاؤں میں رہتے ہیں۔ اپنے پریوار میں کمانے والے واحد فرد کے جیل جانے سے ان کے لیے تو کھانے کے بطی لالے پڑ گئے ہیں ۔ان کی 22 سالہ بیوی نیتا نے روتے ہوئے پوچھا، ‘کیا ہمیں مسلمان ہونے کی سزا مل رہی ہے؟

نیتا نے دی پرنٹ کو بتایا کہ تسلیم تین بیٹیوں اور دو بیٹوں کا باپ ہے۔ وہ ہزاروں خواتین کو چوڑیاں بیچی ہے۔ آپ خود دیکھ لیں، ان کے خلاف کبھی کسی کے ساتھ غیر مناسب رویہ کی کوئی شکایت نہیں آئی ہے، وہ بس نفرت کا شکار ہو گیا جس کا ہم مسلمانوںکو ہر دن سامنا کر نا پڑتا ہے ۔ کیا ہمارا مذہب ہماری غلطی ہے ۔؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘کیا بھوک سے تڑپ رہے اس دو سال کے بچے کا یہی قصور ہے کہ اس کےوالد ایک مسلمان ہے؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN