اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گجرات میں ’نان ویج‘ اسٹالز پر پابندی کی کورونالوجی اور اس کے پیچھے کی منطق

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
گجرات میں ’نان ویج‘ اسٹالز پر پابندی کی کورونالوجی اور اس کے پیچھے کی منطق
37
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

احمد آباد : (ایجنسی)

احمد آباد سڑکوں پر فروخت ہونے والی نان ویج اشیاء پر پابندی لگانے والا تازہ ترین شہر بن گیا ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق عوامی سڑکوں اور اسکولوں، کالجوں اور مذہبی مقامات کے 100 میٹر کے اندر نان ویج فروخت کرنے والے اسٹالوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی ٹاؤن پلاننگ کمیٹی کے چیئرمین دیوانگ دانی نے کہا کہ یہ حکم 16 نومبر سے نافذ العمل ہے۔

اگست 2014 میںگجرات کے بھاو نگر ضلع کا پالیتانا شہر خود کو سبزی خور قرار دینے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا، جب جینوں کی عبادت گاہ پالیتانہ میں گوشت کی فروخت اور گوشت کھانے کے لیے جانوروں کو ذبح کرنے کو غیر قانونی اور قابل سزا قرار دیا گیاتھا۔

لیکن سات سال بعد بھی گجرات میں گوشت پر پابندی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں نان ویج کھانے کی اشیا ءکی فروخت پر پابندی کے احکامات کا سلسلہ گزشتہ ہفتے راجکوٹ میں شروع ہوا، جب عوامی طور پر نان ویج اشیاء تیار کرنے اور انہیں نمائش کرنے پر روک لگایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکوٹ میونسپل کارپوریشن کے عملے نے راجکوٹ کے پھولچھاب چوک، لمبڈا چوک اور شاستری میدان میں نان ویج فوڈ اسٹالز کو ہٹا دیا ہے۔

دو دن بعد، وڈودرا میونسپل کارپوریشن (وی ایم سی)کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہتیندر پٹیل نے بلدیہ ادارہ کو زبانی ہدایات جاری کیں کہ اگر اسٹال مالکان اپنی نان ویج کھانے کی اشیاء کو صحیح طریقے سے ڈھانپ نہیں پاتے ہیں تو 15 دنوں کے اندر سڑک کے کنارے ایسے تمام اسٹالوں کو ہٹا دیں۔ اب اس میں جوناگڑھ اور احمد آباد کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔

حکم کے پیچھے منطق کا بھرمار

گزشتہ چند دنوں کے اندر گجرات کے چار شہروں میں سڑکوں پر نان ویج بیچنے والے اسٹالز کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جہاں ریاست کے وزیر اعلیٰ ان احکامات کو ویج-نان ویج سے آگے دیکھنے کی بات کر رہے ہیں وہیں متعلقہ شہر کے نمائندے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور سڑک سے تجاوزات ہٹانے جیسے دلائل دے رہے ہیں۔

اے این آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آنند میں کہا کہ پچھلے 2 دنوں سے کھانے پینے کے اسٹالز کے بارے میں بحث چل رہی ہے۔ میں یہ واضح کر دوں کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی سبزی کھا رہا ہے یا نان ویج، لیکن یہ لوگوں کی صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر یہ فوڈ اسٹالز ٹریفک کو متاثر کرے گا تو میونسپل کارپوریشن کو ان کے خلاف کارروائی کا حق ہے۔

جبکہ دوسری طرف راجکوٹ کے میئر پردیپ داؤ نے کہا ہے کہ ’’ہم صرف اہم سڑکوں سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں۔ وہ پریشانی پیدا کرتے ہیں، ٹریفک جام کرتے ہیں اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔‘‘

دی ویک کے مطابق وڈودرا میونسپل کارپوریشن کے صدر ہتیندر پٹیل نے بتایا کہ انہیں متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ نان ویج کھانے کی تیاری اور فروخت سے مذہبی جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نان ویج کھانے کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے، کیونکہ اس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

دلائل کے اس لحاف میں زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔ دی ویک کے مطابق، راجکوٹ اور وڈودرا میونسپل کارپوریشن کے اس اقدام کو ریاست کے ریونیو اور وزیر قانون راجندر ترویدی کی حمایت حاصل ہے۔ وزیر نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور الزام لگایا کہ اسٹریٹ فوڈ فروش زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ان نان ویج اسٹالز سے اٹھنے والا دھواں اور بدبو راہگیروں کی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN