غازی آباد (ایجنسی)
غازی آباد کے لونی میں قریب ایک ہفتہ پہلے ہوئے انکاؤنٹر پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اس کی اب جانچ ہوگی۔ مڈبھیڑ میں 7 مسلم نوجوانوں کو گولی ماری گئی تھی۔ ان کا علاج کیا گیا۔ تمام کے پیر کے گھٹنے کے کچھ انچ نیچے ایک ہی جگہ پر پٹی بندھی ہے۔ پولیس نے کہا تھا کہ 11 نومبر کوصبح تقریباً سوا چھ بجے بیہٹہ حاجی پور میں کباڑ گودام میں چھاپہ مارا تھا۔ ان پر گئو کشی کا الزام ہے ۔ جس ایس ایچ او کی قیادت میں وہ کارروائی کی گئی تھی انہوں نے جنرل ڈائری میںنوٹ لکھا ہے کہ انکاؤنٹر کے دوران وہاں سے دیگر چیزوں کے علاوہ ہاتھی کے بچے کی لاش بھی برآمد کئے گئےتھے۔ گودام کا مالک لاپتہ بتایا جا رہاہے ۔










