اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خواتین اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد کریں: جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
خواتین اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدو جہد کریں: جماعت اسلامی ہند
67
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ ویبنار میں ملک کی ممتاز خاتون سماجی کارکنوں نے شرکت کی اور اپنے آئینی حقوق کے لئے مل کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ویبنار میں متفقہ طور پر یہ بات کہی گئی کہ ہندوستان میں خواتین کو ابھی تک ان کے بہت کم حقوق دیئے گئے ہیں۔لہٰذا آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ویبنار میں اس بات پربھی روشنی ڈالی گئی کہ فیصلہ ساز اداروں اور عدلہ سمیت تمام بڑے عوامی شعبوں میں ان کی کم شمولیت ہے جس کی وجہ بدعنوان سیاست داں اور بد عنوان حکام ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے بدعنوان سیاست داں جو خواتین کی بہتری بلکہ پوری قوم کی بہتری کے لئے آئین کا احترام نہیں کرتے ہیں، انہیں باہر کا راستہ دکھایا جائے۔

جماعت اسلامی ہند ویمن ونگ کی نیشنل سکریٹری عطیہ صدیقہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے کافی قوانین موجود ہیں، اس کے باوجود معاشرے میں تشدد عروج پر ہے۔موجودہ وقت میں سوچ میں تبدیلی لانے اور مجموعی ترقی کے لئے خواتین کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے۔

ممتاز سماجی کارکن ارونا نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کی بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ انسانیت سے زیادہ دولت کمانے کو اہمیت دیتے ہیں، اگر ہمیں اس ملک کو عظیم بنانا ہے تو خواتین کو ان کا حق دینا ہوگا۔معروف وکیل اوانی چوکشی نے کہا کہ آرٹیکل 14,15, 42 اور 51 ہر شہری کو خواتین کے احترام کرنے اور توہین آمیز طرز عمل کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے۔موجود دور میں خواتین کے لئے مشکلات کا انبار ہے۔پورآمی سنگٹھن کے ڈاکٹر سوچرتا نے کہا کہ خواتین کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا جاتا۔ اس کے لئے لڑنا ہوگا۔ہر عورت کو آئین میں فراہم کردہ حقوق سے آگاہ ہونا چاہئے۔

نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کی جنرل سکریٹری اینی راجہ نے کہا کہ ملک میں خواتین کو بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔ ملازمتوں میں استحصال اور اجرتوں میں تفریق عروج پر ہے۔ ماہر تعلیم ڈاکٹر پورنیما پٹن شیٹی نے کہا کہ اگلی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان امتیاز کے بغیر تعلیم دینی چاہئے۔ سکریٹری ویمن ونگ جماعت اسلامی ہند محترمہ رحمت النساء نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یہ ویبنار مردوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ نااہل نظام کے خلاف ہے۔اگر خواتین کو منصفانہ حقوق نہیں دیئے گئے تو اس کا برا اثر سب پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایماندار اور انصاف پسند خواتین کو فیصلہ ساز اداروں میں آنا چاہئے۔تعلیم اس کے لئے پہلا قدم ہے لیکن حکومت ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ جیسی اسکیموں سے زیادہ مجسموں پر خرچ کررہی ہے۔ملک کے ہر فرد بالخصوص بااختیار، تعلیم یافتہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے موثر کام کریں۔ پروگرام کی کنونر مہناز اسماعیل کے علاوہ قاسمہ شاہین، ڈاکٹر زبیش فردوس، طوبی حیات اور فاخرہ تبسم نے بھی خطاب کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN