اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قومی اردو کونسل اور یوپی اردو اکیڈمی کے اشتراک سے فروغِ اردو کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں گے: شیخ عقیل احمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
170
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (پریس ریلیز) قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں آئی اے ایس افسر اور یوپی اردو اکیڈمی کے سکریٹری زہیر بن صغیر اور ان کے والد صغیر احمد کا استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ زہیر صاحب نہایت متحرک اور فعال آفیسر ہیں،اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے علاوہ زبان و ادب کا بھی نفیس ذوق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یوپی اردو اکیڈمی کی سکریٹری شپ سنبھالتے ہی انھوں نے ادارے کی سرگرمیاں تیز کردی ہیں اور اردو زبان کے فروغ کے لیے نئی نئی اسکیمیں متعارف کروا رہے ہیں۔ شیخ عقیل نے کہا کہ ہم انھیں اردو کی خدمت کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ساتھ ہی ہماری خواہش ہے کہ ان سے تبادلۂ خیال کرکے کونسل اور یوپی اردو اکیڈمی کے اشتراک سے بھی فروغِ اردو کے لیے نئے اقدامات کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی کونسل اور یوپی اردو اکیڈمی کے اشتراک سے لکھنؤ میں جشنِ اردو کا انعقاد کیا جائے گا۔ شیخ عقیل نے موصوف کے والد جناب صغیر احمد کا بھی استقبال کیا اور خصوصاً ترجمے کے میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انگریزی اردو کے بہت کامیاب مترجم ہیں اور ان کے ترجمے میں غیر معمولی روانی،سلاست اور خوب صورتی پائی جاتی ہے،ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ وہ ترجمہ ہے۔
مہمانِ محترم نے قومی اردو کونسل اور ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شیخ صاحب سے رہنمائی ملتی رہتی ہےـ انھوں نے اردو اکیڈمی کی سرگرمیوں کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یوپی اردو اکیڈمی کے قیام کو پچاس سال ہوگئے ہیں اور ہم لوگ گولڈن جبلی منانے جا رہے ہیں ـ ساتھ ہی اردو کے فروغ کے لیے نئے اقدامات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ـ ساتھ ہی اردو طلبا و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے مواد فراہم کروانے کے لیے بھی منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کام ہورہا ہے۔
اکیڈمی کے تحت آئی اے ایس کوچنگ سینٹر کام کررہا ہے،ساتھ ہی اب ون ڈے اگزام جیسے بینکنگ، ریلوے وغیرہ کی تیاری کا بھی انتظام کرنا ہے، موبائل بک وین خریدی جاچکی ہے جسے پورے یوپی میں چلوائیں گےـ اس کے علاوہ اردو میڈیم کے بچوں کے لیے مضمون نویسی اور تقریری مسابقے اور بیت بازی کا انعقاد کروایا جاتا ہے اور انگلش اسکولوں میں اردو کی تعلیم کے لیے بھی اکیڈمی کی جانب سے فنڈنگ کی جا رہی ہےـ انھوں نے بتایا کہ اردو میں ترجمہ نگاری کے فروغ کے لیے بھی ہم لوگ کوشاں ہیں اور اکیڈمی کے تحت ایک ترجمہ سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ ہے،جس میں نوجوانوں کو ترجمہ نگاری کی تربیت دی جائے گی تاکہ دوسری زبانوں میں لکھی جانے والی معیاری اور مفید کتابیں بروقت ترجمہ ہوکر اردو حلقوں میں بھی پہنچ سکیں ۔ کونسل کے ڈائریکٹر نے ان کے تمام اقدامات کی تحسین کی،خصوصاً ترجمہ نگاری کے سینٹر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ بہت ہی عمدہ منصوبہ ہے اور کونسل بھی اس سلسلے میں عملی اقدام اٹھائے گی اور اپنے طورپر یا کسی یونیورسٹی کے اشتراک سے جلد ہی ٹرانسلیشن کورس ڈیزائن کیا جائے گا،کیوں کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مختلف زبانوں سے اردو اور اردو سے ان زبانوں میں ترجمے کی ماہرانہ قابلیت رکھنے والے لوگ بہت کم ملتے ہیں اور اسی وجہ سے دوسری زبانوں کے معیاری ادب سے اردو والے ناواقف رہ جاتے ہیں اور اردو کا ادب بھی دیگر زبانوں میں کم پایا جاتاہے۔ اس موقعے پرکونسل کا تمام اسٹاف موجود رہا۔

ٹیگ: خبریں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

امریکی تھنک ٹینک نے کیوں کہا: 2026 میں ہندوپاک کے درمیان جنگ ہوگی؟ یہ ہیں وجوہات

31 دسمبر
Iran Israel War Warning
Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا، ہم پر ایک حملہ ہوسکتا ہے،جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، اسرائیل کا بھی جواب آیا

22 دسمبر
Uncategorized

ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان کا غزہ کے حالات پر میلانی ٹرمپ کے نام  خط،حساسیت کے مظاہرہ کی اپیل

23 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
مودی نے راہل گاندھی کو مبارکباد دی PM Modi Wishes Rahul Gandhi On Birthday

56 سال کے ہوئے راہل گاندھی، پی ایم مودی نے دی مبارکباد

جون 19, 2026
ایران جنگ لائیو اپڈیٹ

ایران تاریخی امن معاہدہ خطرے میں! اسرائیل کے حملوں پر ایران نے روکے مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ منسوخ!

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN