اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قرآن کے تراجم اور اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں منتقل کیا جانا وقت کی اہم ترین ضرورت: مولانا ارشدمدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پروین توگڑیا کابیان بے تکا، ہم نے بلا امتیاز مذہب و ملت کام کیا : مولانا ارشد مدنی
212
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(ایجنسی)

قرآن کی اہمیت اور اسے اپنی زندگی میں اتارنے پر زور دیتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناسید ارشدمدنی نے کہاہے کہ ہماری نئی نسل اردوزبان سے نابلدہوتی جارہی ہے، اس لئے اب اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں منتقل کیا جانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہےیہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مولانا مدنی نے کہا کہ ہندوستان سے جب فارسی زبان بھی رخصت ہونے لگی تو علماء نے قرآن کے ترجمہ اور اسلامی لٹریچرکو اردومیں منتقل کرنے کا فریضہ اداکیا، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے صاحبزادے اور اس وقت کے دوسرے بڑے علماء نے قرآن کے تراجم اور اسلامی لٹریچرکو اردوزبان میں منتقل کرنے میں اہم کرداراداکیا۔

انہوں نے آگے کہا کہ اب جبکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اردوزبان بھی ہندوستان میں زوال پذیرہے اورہماری نئی نسل میں ایک بڑی تعداداردوزبان سے ناآشناہوچکی ہے توہم نے ضروری سمجھاکہ اسلامی لٹریچرکو ہندی زبان میں بھی منتقل کیا جائے تاکہ عام مسلمان اسلام کی تعلیمات سے واقف ہوجائے، یہی وہ بنیادی سبب ہے کہ ہم نے قرآن کا ہندی میں ترجمہ منتقل کرنے کا کام شروع کیا۔

انہوں نے واضح طورپر یہ بات کہی کہ ہمارے سامنے یہ ایک بڑامسئلہ ہے کہ جو بچے اردوزبان سے ناواقف ہیں انہیں کس طرح اپنا مذہب سکھایاجائے، اس پر ہم سب کو سنجیدگی سے غورکرنے کی ضرورت ہے، اللہ کا شکرہے کہ آٹھ سال کی محنت کے بعد قرآن کا ترجمہ ہندی زبان میں منتقل ہوگیا۔مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے کچھ عرصہ سے قرآن کی بعض آیات پر طرح طرح کے اعتراضات بھی ہمارے سامنے آتے رہے ہیں ظاہر ہے کہ ایسا قرآن کے مفہوم کو اس کے سیاق وسباق میں نہیں سمجھنے کی وجہ سے ہورہا ہے، چنانچہ ہم نے قرآنی آیات کے سلسلہ میں صحیح رخ اپنا یا تاکہ اس طرح کے اعتراضات کا بھرپورطریقہ سے ازالہ کیا جاسکے۔

انہوں نے آگے کہا کہ اس ترجمہ اورتفسیرکی نوے فیصدبنیادحضرت شیخ الہند کا ترجمہ اورتفسیر ہے، شیخ الہندؒ کے ترجمہ کا امتیازیہ ہے کہ ہر عربی لفظ کے نیچہ اس کا ترجمہ آگیا ہے اور یہ سلیس زبان میں ہے، لیکن ہندی زبان میں یہ ممکن نہیں تھا کیونکہ ہندی زبان بائیں طرف سے لکھی جاتی ہے، چنانچہ ہر لفظ کے نیچہ اس کا ترجمہ نہیں آسکتاتھا، اس کے پیش نظر ہندی میں آج کے زمانہ کے اعتبارسے کلمات کی جو ترتیب ہونی چاہئے ہم نے اس ترتیب کا خیال رکھا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندی میں ترجمہ کرتے وقت دس فیصدترجمہ کے لئے حضرت تھانوی ؒ کے ترجمہ سے استفادہ کیا گیا ہے، مولانا مدنی نے آخرمیں کہا کہ اس ترجمہ اورتفسیر سے ہمارے غیر مسلم بھائی بھی استفادہ کرکے قرآن کے تعلق سے اپنی غلط فہمیاں دورکرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آٹھ سال کی محنت ِشاقہ کے بعد مولاناسید ارشد مدنی کا کیا گیا قرآن کا ہندی میں ترجمہ نہ صرف شائع ہوچکاہے بلکہ انہوں نے اس کی تفسیر بھی (ہندی میں)سادہ اورسلیس زبان میں لکھی ہے، تاکہ تھوڑی بہت بھی ہندی جاننے والا قرآن کی ہدایات واحکامات سے کماحقہ استفادہ کرسکے، اس پس منظرمیں انہوں نے یہ وضاحت کی کہ قرآن کے ترجمہ کی اصل بنیادعربی ہے لیکن جب اسلام ہندوستان میں آیا تو یہاں فارسی زبان کا چلن تھا، اس وقت کے علماء نے اپنی ضرورت کے مطابق عربی زبان کا فارسی زبان میں اسلامی لٹریچر اورقرآن کے ترجمہ کو منتقل کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN