لکھنؤ (ایجنسی)
اتر پردیش میں کووڈ کے نئےویرینٹ امیکرون سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تیاری کرنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔ ٹیکہ کاری کے ساتھ ہی عام بستروں اورآئی سی یو کو تیار رکھنے ، دوا کے انتظام پر بھی زور دیا گیا ہے۔ نئے ویرینٹ امیکرون کو ڈیلٹا پلس کے مقابلہ کم خطرناک ہے۔ پھر بھی ریاستی سطح کی ہیلتھ ایڈوائزری کمیٹی نے اس نئے ویر ینٹ سے نمٹنے کی ٹھوس حکمت عملی تیارکی ہے ۔ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر تمام اضلاع میں تیاریاں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہیں۔
اس کے تحت ویکسینیشن کی رفتاربڑھانے، صفائی مہم مسلسل چلانے، فوکس سیمپلنگ ، سرویلنس وغیرہ جیسی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ تمام میڈیکل کالج میں 100 فیڈ والے پیڈیا ٹرک انٹینسیو کیئریونٹ(پی آئی سی یو) اور نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ(این آئی سی یو)بستروں کی جانچ کی گئی ہے اور انہیں تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چیف میڈیکل آفیسرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ آکسیجن، لیب، ٹیسٹ کٹ کا مسلسل جائزہ لیں۔ ریاست کی 3011 پی ایچ سی اور 855 سی ایچ سی پر سہولتیں درست رکھنے، 73000 نگرانی کمیٹیوں کو فعال رہنے اور جانچ کا دائرہ مسلسل جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ابھی ہو رہی ڈیڑھ لاکھ کووڈ جانچ کو بڑھا کر ڈھائی لاکھ کرنے اور پازیٹیو کیس میں جینوم سرویلنسنگ کے لیے سیمپل رکھنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔










