نئی دہلی :(پریس ریلیز)
آج الحکمہ فاؤنڈیشن ، نئی دہلی نے الحکیم یونانی میڈیکیئر سینٹر، شاہین باغ، نئی دہلی میں 100 سے زیادہ ضرورت مند لوگوں میں ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (ایم آر ای سی) کےفراہم کردہ کمبلوں کی تقسیم کی۔ یاد رہے کہ الحکمہ فاؤنڈیشن اس سےپہلے بروز اتوار ذاکر نگر ویسٹ میں 250 لوگوںکو پہلے بھی کمبلوں کی تقسیم کرچکی ہے۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر کمال الدین تھے۔ اس موقع پر انہوں نےخطاب کرتےپوئے الحکمہ فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور لوگوںکو اس طرح کی تنظیموں سےجڑنے کی تلقین کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی خدمت کو اللہ تعالیٰ بہت پسند کرتا اور صاحب نصاب ہو کر بھی جو لوگ ضرورتمندوں نیز اپنے بھائی بہنوں اور اپنے پڑوسیوں کی مدد نہ کرنے پر بہت ناراض ہوتا ہے۔ انہوںنے فاؤنڈیشن کے تعلیم اور اشاعت کے شعبہ کےکاموں کو بہت سراہا۔
فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ضیا الدین احمد نےفاؤنڈیشن کاتعارف کرایا اورہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (ایم آر ای سی) کا کمبلوں کی فراہمی کے لیے بہت شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ فاؤنڈیشن ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (ایم آر ای سی) کے ساتھ مل کر تعلیم کے شعبہ میں بھی کام کررہی ہے اوران شاء اللہ مستقبل میں بھی لوگوں کےفلاح وبہبود کے کاموں کو انجام دیتی رہے گی۔
اس پروگرام میں کمبلوں کی تقسیم میں ڈاکٹر کمال الدین ،ڈاکٹر ضیاء الدین احمد، ڈاکٹر سلیم صدیقی ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، سید رحیم اللہ ، محمد وسیم، محمد جاوید اورمحمد نفیس کے ہاتھوں عمل میں آئی۔










