اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت: ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے کی لعنت آج بھی برقرار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بھارت: ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے کی لعنت آج بھی برقرار
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

بھارت کی وزارت برائے سماجی انصاف نے پارلیمان کو بتایا کہ گوکہ ملک میں انسانی فضلہ ہاتھوں سے صاف کرنے کا کام غیر قانونی ہے تاہم تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 58 ہزار افراد یہ کام کر رہے ہیں اور اس میں 97 فیصد افراد ‘نچلی ذات کے سمجھے جانے والے دلت ہندو ہیں۔

اپوزیشن جماعت راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمان منوج جھا نے سماجی انصاف کی وزارت سے سوال پوچھا تھا کہ انسانی فضلہ ہاتھوں سے صاف کرنے والے افراد کی ذات پر مبنی تعداد کیا ہے؟ اس روایت کو پوری طرح ختم کرنے کے لیے حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں؟ اور ان کی بہبود کے لیے کیا منصوبے بنائے گئے ہیں؟

مودی حکومت نے اس سوال کے جواب میں پارلیمان کو بتایا کہ سن 2013 کے ایک قانون کے تحت انسانی فضلہ ہاتھوں سے اٹھانا قانوناً ممنوع ہے اس کے باوجود وزارت برائے سماجی انصاف کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق ملک میں اب بھی 58 ہزار 98 افراد یہ کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے یہ بھی بتایا کہ ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے والوں کی ذات کی بنیاد پر شناخت کا کوئی قانون نہیں ہے تاہم قانون کے بعض التزامات کے تحت ان کی شناخت کے لیے سروے کرائے گئے۔

جن 58 ہزار سے زائد افراد کی ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے والوں کے طورپر شناخت ہوئی ہے ان میں سے صرف 43 ہزار 797 افراد کی ذات کی بنیاد پر اعداد و شمار دستیاب ہے۔ ان میں 42 ہزار 594 یعنی97 فیصد سے بھی زیادہ دلت ہیں۔ 421 افراد قبائلی ہیں، 431 کا تعلق دیگر پسماندہ طبقات سے ہے جب کہ 351 دیگر ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے والے افراد کی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں ایک عرصے سے یہ کہتی رہی ہیں کہ یہ کام ‘نچلی ذات کے سمجھے جانے والے دلت ہندووں سے ہی کرایا جاتاہے۔ تازہ سرکاری اعداد و شمار بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

مودی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انسانی فضلہ ہاتھوں سے اٹھانے والوں کے لیے آمدنی کے متبادل فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے تحت ایک خاندان کے ایک فرد کو چالیس ہزار روپے کی ایک بار امدادی رقم دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد کو دو سال کی ووکیشنل ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔ اس دوران ہرماہ تین ہزار روپے کا وظیفہ دیا جاتا ہے۔ تاہم سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صرف 18ہزار لوگو ں کو ہی تربیت دی گئی ہے۔ حکومت ایسے افراد کو خود روزگار اسکیم کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کا قرض دیتی ہے۔ حکومت کے مطابق اب تک صرف 1562 لوگوں کو قرض دیا گيا ہے۔

غیر سرکاری تنظیموں کا دعویٰ

گوکہ حکومت نے ملک میں ہاتھوں سے انسانی فضلہ اٹھانے والوں کی تعداد صرف 58 ہزار کے قریب بتائی ہے تاہم غیر سرکاری تنظیم صفائی کرمچاری آندولن کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب بھی 26 لاکھ’ ڈرائی لیٹرین‘ ہیں جن کی صفائی کوئی نہ کوئی شخص کرتا ہی ہے۔ اس کے علاوہ 36 ہزار سے زائد افراد ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کی پٹریوں پر گرنے والے انسانی فضلات صاف کرتے ہیں۔

اس تنظیم کا کہنا ہے کہ 7.7 لاکھ لوگ سیوروں کی صفائی کا کام ہاتھوں سے کرتے ہیں۔ نالوں میں زہریلی گیسوں کی وجہ سے صفائی ملازمین کی موت کی خبریں اکثر آتی رہتی ہیں۔ صفائی کرمچاری آندولن کے مطابق اب تک ایسی 1760اموات ہوچکی ہیں۔ حالانکہ حکومت صرف 941 لوگوں کی ہلاکت کو تسلیم کرتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سن 2019 کی ایک رپورٹ بتاتی ہے کہ قانون کے نفاذ کے فقدان اور کمزور قانونی تحفظ نیز صفائی مزدوروں کی خراب مالی حالت کی وجہ سے بھارت میں ہاتھوں سے غلاظت کی صفائی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

ورلڈ بینک، ڈبلیو ایچ او، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن(آئی ایل او) اور واٹر ایڈ کی طرف سے مشترکہ طورپر کرائی گئی ایک تحقیق کے مطابق صفائی کرنے والے ان مزدوروں کو بہت معمولی اجرت ملتی ہے اور وہ بھی مستقل نہیں۔ تحقیقات میں پایا گیا کہ کئی مرتبہ تو ان مزدوروں کو پیسے بھی نہیں دیے گئے اور اس کے بدلے میں انہیں بچا کھچا کھانا یا دیگر خوردنی اشیاء لینے پر مجبور کیا گیا۔

حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق جولوگ غلاظت اٹھانے کا کام کرنے سے منع کرتے ہیں انہیں اعلیٰ ذات کے لوگوں کی طرف سے دھمکی اور زیادتی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اترپردیش میں ایک مزدور نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،’’کوئی بھی اپنی مرضی سے یہ کام کرنا پسند نہیں کرتا ہے۔ ہم اس پیشے میں پھنس گئے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے بہتر زندگی گزاریں۔ اس سماجی لعنت کی وجہ سے ہمیں اور ہمارے خاندان کو بہت نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN