اردو
हिन्दी
جولائی 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دہلی: قطب مینار کے اندر دیوتاؤں کی پوجا کے لیے دائر عرضی خارج

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دہلی: قطب مینار کے اندر دیوتاؤں کی پوجا کے لیے دائر عرضی خارج
195
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ایودھیا زمینی تنازع کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے دہلی کی ایک عدالت نے قطب مینار کے احاطہ میں ہندو اور جین دیوتاؤں کی پوجا کے حق کے لیےدائرایک دیوانی مقدمہ کو خارج کر دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ حال اور مستقبل میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پچھلی غلطیوں کو بنیاد نہیں بنایا جا سکتا ہے۔

جین دیوتا تیرتھنکر بھگوان رشبھ دیو اور ہندو دیوتا بھگوان وشنو کی جانب سے دائر مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ محمد غوری کی فوج میں جنرل رہے قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو جزوی طور پرمسمار کرکے ان کی اشیاکا دوبارہ استعمال کرکے احاطہ کے اندر قوۃالاسلام مسجد بنائی تھی۔اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے سول جج نہا شرما نے کہا،’ثقافتی اعتبار سےہندوستان کی تاریخ ثروت مندہے۔ اس پر کئی شاہی خاندانوں کی حکومت رہی ہے۔ شنوائی کے دوران مدعی کے وکیل نے زور دےکر اس کو قومی شرم کا باعث بتایا۔ حالانکہ کسی نے بھی اس بات سے انکار نہیں کیا کہ ماضی میں غلطیاں کی گئی تھیں، لیکن اس طرح کی غلطیاں ہمارے حال اور مستقبل کے امن و امان کو خراب کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتی ہیں۔‘

جج نے کہا، ’ہمارے ملک کی ایک ثروت مند تاریخ رہی ہے اور اس نے مشکل وقت دیکھا ہے۔ پھر بھی تاریخ کو مجموعی طور پر قبول کرنا ہوگا۔ کیا ہماری تاریخ سے اچھے حصہ کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اور برے حصہ کو مٹایا جا سکتا ہے؟‘ انہوں نے سال 2019 میں سپریم کورٹ کے ایودھیا فیصلے کا ذکر کیا اور اپنے فیصلے میں اس کے ایک حصہ پر روشنی ڈالی، جس میں کہا گیا تھا، ’ہم اپنی تاریخ سے واقف ہیں اور ملک کو اس کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے، آزادی ایک اہم لمحہ تھا۔ ماضی کے زخموں کو بھرنے کے لیےقانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے لوگوں کے ذریعےتاریخی غلطیوں کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔‘

عرضی میں کہا گیا ہے کہ دیوتا تیرتھنکر بھگوان رشبھ دیو اور بھگوان وشنو، بھگوان گنیش، بھگوان شیو، دیوی گوری، بھگوان سوریہ، بھگوان ہنومان سمیت 27 مندروں کے دیوتاؤں کوعلاقےمیں مبینہ مندر احاطہ میں دوبارہ قائم کرنے اور پوجا کرنے کا حق ہے۔

وکیل وشنو ایس جین کے اس مقدمے میں ٹرسٹ ایکٹ1882 کے مطابق،مرکزی حکومت کو ایک ٹرسٹ بنانے اور قطب علاقےمیں واقع مندر احاطہ کا انتظام و انصرام اور اس کو سونپنے کے لیے لازمی ہدایات جاری کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔حالانکہ، عدالت نے کہا کہ مدعی کی ‘اس دلیل میں کوئی دم نہیں ہےکہ عقیدت مندوں کو آئین ہند کے آرٹیکل25 اور 26 کے تحت فراہم اپنےمذہب پر عمل کرنے اور یہ یقینی بنانے کا حق ہے کہ دیوتاؤں کو ان کی اصل جگہ پر احترام کے ساتھ نصب کیا جائے۔

جج نے کہا کہ جب کسی ڈھانچےکو قومی یادگارقرار دیا گیا ہے اور یہ سرکار کی ملکیت میں ہے تومدعی یہ مانگ نہیں کر سکتے ہیں کہ ایسی جگہ پر عبادت گاہ بناکر مذہبی رسومات ادا کی جائیں۔اس عرضی میں یہ دلیل دی گئی تھی کہ دہلی پر سال 1192 تک مشہور ہندو راجاؤں کی حکومت تھی، جب محمد غوری نے 1192 عیسوی میں جنگ میں راجہ پرتھوی راج چوہان پر حملہ کیا اور انہیں ہرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد محمد غوری کے ایک جنرل قطب الدین ایبک نے شری وشنو ہری مندر اور 27 جین مندروں کو مسمار کرکے احاطہ کے اندر ایک اندرونی حصہ بنوایاتھا۔ عربی زبان میں مندر احاطہ کا نام بدل کر‘قوۃ الاسلام مسجد’ کر دیا گیاتھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے
خبریں

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

05 جولائی
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات
خبریں

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

05 جولائی
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

سنگھ کے صد سالہ اجلاس کے پیغامات و اشارے

رام مندر چندہ تنازع پر آخرکار موہن بھاگوت نے توڑی خاموشی

جولائی 5, 2026
خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

خامنہ ای کے جنازے میں مجتبیٰ خامنہ ای کی غیر حاضری نے اٹھائے کئی سوالات

جولائی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN