اردو
हिन्दी
مئی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سلطانہ بیگم: لال قلعہ پر ملکیت کا دعویٰ کرنے والی خاتون کون ہیں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
سلطانہ بیگم: لال قلعہ پر ملکیت کا دعویٰ کرنے والی خاتون کون ہیں؟
100
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:شکیل اختر

گذشتہ دنوں دلی ہائی کورٹ نے کولکاتا کی رہائشی 69 سالہ خاتون سلطانہ بیگم کی اُس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انھوں نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ حکومت ہند نے ان کی پراپرٹی (لال قلعہ) پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہ کہ عدالت انھیں اس پراپرٹی کا قبضہ واپس دلوائے یا پھر اس کا معاوضہ ادا کروائے۔

سلطانہ بیگم کا دعویٰ ہے کہ وہ آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ کے پڑپوتے مرزا محمد بیدار بخت کی بیوہ اور لال قلعہ کی قانونی وارث ہیں۔

بی بی سی اُردو سے بات کرتے ہوئے سلطانہ بیگم نے بتایا کہ اگرچہ عدالت نے اُن کی درخواست مسترد کر دی ہے لیکن وہ اس فیصلے پر مایوس نہیں ہوئی ہیں۔ ’میں خدا پر یقین رکھتی ہوں، اور ایک دن میں اپنا حق لے کر رہوں گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ مجھے میرا حق ملے گا۔‘

سلطانہ بیگم ان دنوں کولکاتا کے نواحی علاقے ہوڑہ کی ایک افلاس زدہ بستی میں رہتی ہیں۔ سلطانہ بیگم نے بی بی سی کو یہ بھی بتایا کہ انھوں نے بہت پہلے حکومت سے درخواست کی تھی کہ بہادر شاہ ظفر کی باقیات کو رنگون سے لا کر مہرولی میں واقع ظفر محل میں دفن کیا جائے۔

یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے سلطانہ بیگم کی چھ ہزار روپے ماہانہ پنشن مقرر کر رکھی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’چھ ہزار روپے میں آج کیا ملتا ہے۔ حکومت کو سوچنا چاہیے۔ بیگم صاحبہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا محمد بیدار بخت کی بیوہ ہیں۔‘ سلطانہ بیگم کی عمر 69 برس ہے۔

ان کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا تعلق لکھنؤ کے نزدیک واقع قصبے کاکوری سے ہے۔

مغل بادشاہ شاہجہاں نے جب 17ویں صدی کے وسط میں اپنا دارالسلطنت آگرہ سے دہلی متقل کیا تو انھوں نے فصیل بند شہر شاہجہان آباد تعمیر کروایا۔

لال قلعہ دریائے جمنا کے کنارے شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ شاہجہاں کے بعد آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر تک یہ مغلوں کا پايہ تخت رہا۔ بہادر شاہ ظفر کو معزول کرنے کے بعد انگریزوں نے انھیں ملک بدر کر کے برما کے دارالحکومت رنگون بھیج دیا تھا۔ وہیں انھوں نے وفات پائی اور وہیں دفن ہوئے۔

سلطانہ بیگم کے مطابق جب وہ تین برس کی تھیں اس وقت ان کے نانا انھیں لے کر کولکاتا آ گئے تھے۔ یہیں 13برس کی عمر میں ان کی شادی بیدار بخت سے ہوئی، جو ان سے عمر میں تیس برس بڑے تھے۔ اب وہ ہوڑہ میں کرائے کے ایک چھوٹے سے مکان میں رہتی ہیں۔

لال قلعہ پر ملکیت کا مقدمہ دلی ہائی کورٹ میں اس ہفتے کے اوائل میں سماعت کے لیے آیا تھا۔ سلطانہ بیگم نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ بہادر شاہ ظفر کے پڑپوتے مرزا بیدار بخت کی بیوہ ہیں، جو بچپن میں کسی کے ساتھ خفیہ طریقے سے رنگون سے فرار ہو کر انڈیا آ گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ’حکومت ہند نے سنہ 1960 میں بیدار بخت کو بہادر شاہ ظفر کا وارث تسلیم کیا تھا اور بیدار بخت کی موت کے بعد اُن کی پینشن انھیں ملنے لگی۔‘

عدالت عالیہ نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اتنی تاخیر سے عدالت آنے کی وضاحت کیجیے۔ عدالت نے پوچھا کہ ’آپ کا کہنا ہے کہ1857 میں آپ کے ساتھ برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے ناانصافی کی تھی۔ 170 برس بعد آپ نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ آپ اس تاخیر کی وضاحت کیجیے۔ اس کے بعد ہم اس مقدمے کے پہلوؤں پر غور کریں گے۔ آپ کس طرح قلعہ کی مالک ہیں یہ ہم تب دیکھیں گے۔‘ عدالت نے اس دلیل کو مسترد کر دیا کہ درخواست گزار خاتون غریب اور ناخواندہ ہیں۔

ججز نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر رہے ہیں کہ بہادر شاہ ظفر ان کے جد امجد تھے یا نہیں۔ وہ صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد وہ اب کس طرح عدالت آ سکتی ہیں۔

سلطانہ بیگم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے شوہر بیدار بخت چونکہ رنگون سے فرار ہو کر آئے تھے اس لیے انھوں نے اپنی پوری زندگی خوف اور ڈر میں گزاری۔ ’میں جب بھی دلی جانے کے لیے کہتی وہ ہمیشہ منع کر دیتے اور یہی کہتے تمھیں کوئی زہر دے دے گا۔ انھیں بھی ایک بار زہر دیا گیا تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’ڈر ان کی نفسیات میں تھا۔ میں آزاد ملک میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی۔ مجھے کوئی ڈر نہیں ہے۔ میں اپنے حق کے لیے ہر دروازے پر دستک دوں گی۔‘ انھوں نے بتایا کہ لال قلعہ پر اپنی ملکیت ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس جو بھی دستاویزات تھیں، انھیں عدالت میں پیش کیا تھا۔ اس میں ان اشیا کی وہ فہرست بھی شامل تھی جو انگریزوں نے1857 میں آخری باشاہ بہادرشاہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے قبضے اور لال قلعہ سے ضبط کی تھیں۔

عدالت نے سلطانہ بیگم کی درخواست ضرور مستر کر دی ہے لیکن وہ خود کو دلی کے وسط میں واقع تاریخی لال قلعہ کا اصل وارث سمجھتی ہیں۔ انھیں یقین ہے کہ ایک نہ ایک دن انھیں ان کا حق ضرور ملے گا۔

(بشکریہ:بی بی سی)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN