اردو
हिन्दी
اگست 29, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش بھی ہندو پچ پر،سورن یاترا نکالگیں گے، چچا کو درگاہوں پر لگایا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
اکھلیش بھی ہندو پچ پر،سورن یاترا نکالگیں گے، چچا کو درگاہوں پر لگایا
73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:یوسف کرمانی

سماج وادی پارٹی ہندو پچ پر کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے آج کہا کہ وہ سورن یاترا نکالیں گے۔ دوسری طرف اکھلیش کے چچا شیو پال یادو آج لکھنؤ کی ایک مشہور درگاہ پر چادر چڑھانے پہنچے۔ اکھلیش کے ساتھ سمجھوتہ کے بعد وہ بھی آج سے ہی اپنے سیاسی سفر پر نکل پڑے۔

اکھلیش کی دو سرگرمیاں

ترقی کی بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے ہندو ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ آج ان کے دو ایکشن انہیں بی جے پی کے بنیادی ووٹر برہمنوں سے براہ راست جوڑنے کی مشق کے سوا کچھ نہیں تھے۔ایس پی صدرکی یاترا آج لکھنؤ میں ایچ سی ایل سےگوسائی گنج کی طرف گئی ۔ گوسائی گنج میں بھگوان پرشورام کامندرہے۔ اکھلیش یادو اس مندرمیں گئے۔ پہلےمورتی کی نقاب کشائی کی۔ پھر پوجا کی۔ پجاری سے کیلوا باندھوایا ۔

مہروا کلاں میں بھیڑ کے درمیان انہوںنے اپنے رتھ سے علامتی پھرسا بھی لہرایا۔ کلہاڑی لہراتے ہوئے وہ کچھ نہ بولے لیکن ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس کلہاڑی کو ووٹ مشین میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

آج جونپور کے بدلا پور میں برہمن دانشوروں کی کانفرنس تھی۔ اسے برہمدیش سماگم کا نام دیا گیا تھا۔ اکھلیش نے اس موقع پر جاری کیے گئے پوسٹر کو ٹویٹ کیا اور کانفرنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ برہمن کنونشن کا یہ پوسٹر اکھلیش نے سوچ سمجھ کر لگایا تھا۔ وہ یہ دکھانا چاہتے تھے کہ برہمنوں کی ایک بڑی تعداد ایس پی سے جڑی ہے۔ بدلاپور کے سابق ایم ایل اے اوم پرکاش بابا دوبے ایک پرانے سماج وادی لیڈر ہیں۔ پوسٹر پر ان کا اور ارون دوبے کا نام نمایاں ہے۔

اکھلیش کے اعلانات

ایس پی صدر نے ایچ سی ایل سے گوسائی گنج تک نکالی گئی رتھ یاترا کے دوران کئی اہم باتیں بھی کہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی اب سورن یاترا نکالے گی یعنی جس پچ پر بی جے پی کھیلتی ہے، اکھلیش بھی اسی پچ پر کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ان کی سورن یاترا کا اعلان اہم ہے۔ تاہم، تمام ایس پی لیڈر نہیں جانتے کہ اس یاترا کا مقصد کیا ہے، جب کہ یادو اور مسلمان ایس پی کے بنیادی ووٹر ہیں۔

اکھلیش نے کسانوں کے لیے کئی اعلانات بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں اور کسانوں کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دی جائے گی۔ کسانوں کو مفت آبپاشی کی سہولت ملے گی۔ اکھلیش کو دیکھنے اور سننے کے لیے دیہی علاقوں میں ایک بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مہروا کلاں میں، جہاں مندر واقع تھا، نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی اکھلیش سے ہاتھ ملانے کے لیے بے تاب تھی۔ رتھ میں بیٹھنے کے بعد اکھلیش نے اپنا سر نکالا اور کبھی گدا لہراتے اور کبھی کلہاڑی لہراتے ہوئے دیکھے گئے۔

چچا شاہ مینا شاہ درگا پر

حال ہی میں اکھلیش یادو کے ساتھ غیر مشروط سمجھوتہ کرنے والے ان کے چچا شیو پال یادو بھی آج سرگرم نظر آئے۔ انہوں نے لکھنؤ میں شاہ مینا شاہ کی درگاہ پر چادر چڑھا کر اپنے مشن کا آغاز کیا۔ ان کی پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی اور ایس پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے پہنچی تھی۔ انہوں نے کوئی تقریر نہیں کی لیکن کارکنوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔ شیو پال نے ایس پی اور اکھلیش کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔ شیو پال نے اس موقع پر مسلم ٹوپی پہننے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

جب شیو پال نے اپنی پارٹی بنائی تو بڑی تعداد میں مسلم لیڈران بھی ان سے جڑے ہوئے تھے۔ شیو پال انہی لیڈروں کے مشورے پر اس مشن پر نکلے ہیں۔ دراصل اویسی کے یوپی میں سرگرم ہونے کی وجہ سے ایس پی کو مسلمانوں کے بارے میں شک ہونے لگا ہے۔ اس لیے شیو پال نے خود پہل کی ہے اور مسلمانوں سے رابطہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ شیو پال کے پروگرام جونپور، غازی پور، مئو، امبیڈکر نگر بستی وغیرہ میں تیار ہو رہے ہیں۔ وہ ان علاقوں کے سرکردہ مسلم لیڈروں سے ایس پی کو مضبوط کرنے کے لیے کہیں گے۔

(بشکریہ: ستیہ ہندی)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
Damaged bus in Nepal after attack on Indian passengers

نیپال میں کتنے ہندو کتنے مسلمان ہیں؟

ستمبر 11, 2025

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN