اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان المبارک کا استقبال کیسےکریں؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
رمضان المبارک کا استقبال کیسےکریں؟
546
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

از : محمدفیاض عالم قاسمی

رمضان المبارک کاعظیم الشان مہینہ آنے والاہے، جس کاانتظار مسلمانوں کو شدت سے رہتاہے،اوراس کی تیاری شعبان المعظم کے مہینے سے شروع ہوجاتی ہے۔یہ مہینہ رحمت،برکت اورمغفرت والامہینہ ہے، نیکی اور ثواب کمانے والامہینہ ہے، بخشش اورجہنم سے خلاصی کامہینہ ہے،اسی مہینہ میں بندے کو اپنے رب سے قربت کاعظیم موقعہ ہاتھ آتاہے۔اس مہینے میں رضائے الٰہی اورجنت کی بشارت حاصل کرنے کےمواقع بڑھ جاتے ہیں،ذراتصور کیجئے جب آپ کے گھر کسی اہم مہمان کی آمد ہوتی ہے تو ہم اورآپ کیا کرتے ہیں؟ہم بہت ساری تیاریاں کرتے ہیں۔گھر کی صاف صفائی کرتے ہیں،گھرآنگن کو خوب سجاتے ہیں، خود بھی زینت اختیار کرتے ہیں اور بال بچوں کو بھی اچھے کپڑے پہنواتے ہیں،پورے گھر میں خوشی کا ماحول ہوتاہے،بچے خوشی سے اچھل کودکرتے ہیں۔مہمان کی خاطرتواضع کیلئے ان گنت پرتکلف سامان تیار کئے جاتے ہیں۔ جب ایک مہمان کے لئے اس قدر تیاری تو اللہ کی طرف سے بھیجا ہوا مہمان رمضانکامہینہ ہو تو اس کی تیاری کس قدر ہونی چاہئے۔

نبی کریم ﷺنے شعبان کے اخیرمیں اس مہینہ کی عظمت اورشان وشوکت کو اس لئے بیان فرمایاتاکہ لوگوں کو اس کی قدر ومنزلت کاعلم ہوسکے اوروہ رمضان کے اعمال کو کما حقہ اداکرسکیں۔

آپ علیہ السلام نے فرمایا: اے لوگو تم پر ایک ایسامہینہ سایہ فگن ہونے والاہے جوبہت ہی عظمت اور برکت والاہے،اوراس میں ایک ایسی رات ہے جس کی عبادت ہزارمہینوں کی عبادت سے بہتر ہے، اللہ تعالیٰ نے اس کے دنوں میں روزوں کو فرض قراردیااور راتوں میں تراویح کو سنت قراردیا۔

نبی کریم ﷺنے اس مہینہ کو گنہگاربندوں کے لئے ایک آفر والامہینہ بنایا،آپ ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ اس مہینہ میں ایک فرض کاثواب ستر فرض کےبرابرملتاہے، اور کسی بھی نفل کاثواب فرض کے برابرہوجاتاہے۔

رمضان المبارک کامہینہ دراصل تربیت کا مہینہ ہے،جس میں بھوکارہنے، اور دوسروں کی بھوک اور تکلیف کو سمجھنے کی تربیت ہوتی ہے۔سخت سے سخت حالات کا سامنا کرنے کی تربیت ہوتی ہے۔اللہ کی عبادت ، اللہ کاذکر ، اوراللہ کا دھیان حاصل کرنے کی مشق کی جاتی ہے۔اس کے روزے اورتراویح اس تربیتی مہینہ کانصاب ہے،اسی کو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ اےلوگو تم پر رمضان کےروزےفرض کئے گئے ہیں، جیساکہ تم سے پہلی امتوں پر فرض کئے گئے تھے؛تاکہ تمہارے اندر تقویٰ پیداہو۔یعنی روزہ کامقصد نفس کی تربیت ہے،کہ آدمی کے اندر ضبط کی صلاحیت پیداہو، تقویٰ ہو،اوروہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچاسکے۔ اس کورس پر اگر کوئی عمل کرلیتاہے تو بقیہ گیارہ مہینوں میں اس کے لئے عبادت کرنااورگناہوں سے بچنا آسان ہوجاتاہے۔

نبی ﷺ نے رمضان المبارک کے تینوں عشروں کی الگ الگ خصوصیات بیان کی ہیں۔ آپ نے فرمایاکہ اس مہینہ کاپہلا عشرہ رحمت کا ہے، یعنی اس میں اللہ کی رحمت خوب خوب نازل ہوتی ہے،دوسراعشرہ مغفرت کاہے یعنی اللہ تعالیٰ اس عشرے میں اپنے گنہگاربندوں کی بخشش فرماتے ہیں۔ تیسراعشرہ جہنم سے خلاصی کا ہے، یعنی اس میں اللہ تعالیٰ اپنے گنہگار بندوں کو جہنم سے آزاد کرتے ہیں۔لیکن اللہ کی رحمت ، اس کی مغفرت اورجہنم سے نجات حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ :

ہم سب سے پہلے اپنے دل کو صاف کرلیں،اللہ کے حضورمیں توبہ کرلیں، دل میں موجود بغض وعناد کو ختم کریں، حسد اور جلن کو دل سے نکال دیں۔ہم روزہ اور تراویح کاپوراپوراحق اداکریں۔ روزہ خوشدلی سے رکھیں، پیاس وبھوک کی شدت کوخوشی بخوشی براداشت کریں۔رات کی تراویح کو بھی خوشدلی سے اداکریں۔تو ان شاء اللہ اللہ کی طرف سے رحمت ومغفرت کےمستحق ہوں گےاورجہنم سے نجات بھی ملے گی۔نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ یہ صبراورغمخواری کامہینہ ہے کہ اپنے اوپرآنے والی مشقتوں کو برداشت کرنااوردوسرے غریب ومحتاج بھائیوں کی غمخواری کرناچاہئے؛تاکہ ان پر آنے والی مشقت ہلکی ہوجائے۔

قرآن کریم کو رمضان سے خاص مناسبت ہے کہ اسی مہینہ میں قرآن کریم ناز ل ہوا، خود نبی کریم ﷺرمضان المبارک کے مہینے میں حضرت جبرئیل علیہ ا لسلام کے ساتھ قرآن کادورکرتےتھے۔قرآن کریم کی تلاوت کامعمول بنالیں، ہم اگر روزانہ صرف ایک سپارہ ہی پڑھیں تو رمضان میں ایک قرآن مکمل ہوجائے گا۔ اگر موقعہ ملے توقرآن کریم کی کسی تفسیر مثلامعارف القرآن ،(مفتی محمدشفیع صاحبؒ) توضیح القرآن آسان ترجمہ قرآن،(مفتی محمدتقی عثانی صاحب مدظلہ) یاآسان تفسیرقرآن مجید (حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی مدظلہ)کابھی مطالعہ کریں۔

نوافل خاص طورپرتہجد کااہتمام کریں۔ کم سےکم دو رکعت تو ضرورپڑھیں۔ اپنےوقت اوراستطاعت کے مطابق بارہ رکعات تک پڑھ سکتے ہیں، اس کے بعد بھی نفل پڑھ سکتے ہیں، جو عام نفل ہوگا۔تسبیحات اور ذکر واذکاربھی کریں کہ ذکر سے دل کامیل کچیل دورہو جاتاہے، اوردل اس قابل بن جاتاہے کہ اللہ کی طرف سے عنایت کی گئی رحمت کو قبول کرسکے۔

ایک حدیث میں ہےکہ اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی روزی کو بڑھادیتے ہیں، اس لئے اس میں صدقہ وخیرات بھی خوب خوب کرنی چاہئے۔ نبی کریم ﷺ کے بارے میں آتاہے کہ آپ اس مہینے میں تیزہواؤں سے زیادہ مال خرچ کیاکرتے تھے۔

اسی کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ ہر طرح کے چھوٹے بڑے گناہوں سے بچیں، شراب نوشی، نشہ خوری، سٹہ بازی،بدنظری، زناکاری، فتنہ پروری، دھوکہ دہی، جھوٹ، غیبت،چغلخوری،جھگڑا، گالی گلوچ ، مارپیٹ وغیرہ سے مکمل طورپرپرہیز کریں۔ نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا کہ روزہ کی حالت میں اگر کوئی آپ سے جھگڑا کرے تو آپ یوں کہہ دیں کہ بھائی میں روزے سے ہوں۔اس لئے تم سےمجھے جھگڑا نہیں کرناہے۔ ایک دوسری روایت میں آپ علیہ السلام نے ارشادفرمایاکہ بہت سارے روزے دارایسے ہوتے ہیں کہ انھیں بھوک کےسواکچھ نہیں ملتا،یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو روزے کاحق نہیں کرتے ہیں، اورروزے کی حالت میں سارے گناہ کرتے رہتے ہیں۔اس لئے صرف بھوک پیاس کے علاوہ انھیں کچھ حاصل نہیں ہوتاہے۔ گویاان لوگوں نے روزے رکھے، لیکن روزے کے ثواب سے محروم رہے۔
رمضان کی تیاری میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہم اپنے آپ کو دنیاوی جھمیلوں سے فارغ کرلیں۔اہم کاموں کو پہلے انجام دے ڈالیں، بیچ رمضان میں کوئی اہم کام آجائے تو اس کو عید تک ٹال دیں،کام کاج کےوقت میں کمی کرلیں،ضروری اشیاء کی خریداری رمضان سے پہلے ہی کرلیں، حتیٰ کہ کپڑے وغیرہ بھی پہلے ہی خریدلیں۔پورارمضان صرف اورصرف اللہ کے لئے رکھ لیں۔اگر ہم ایساکریں گے تو ان شاء اللہ کماحقہ رمضان کے مہینے سےاستفادہ کرسکیں گےاوریہی مضان کاصحیح استقبال ہے۔فقط

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN