اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلی بائی ایپ کیس: ’ماسٹر مائنڈ ‘ نکلی اتراکھنڈ لڑکی کون ہے؟ کیسے پکڑی گئی؟

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
بلی بائی ایپ کیس: ’ماسٹر مائنڈ ‘ نکلی اتراکھنڈ لڑکی کون ہے؟ کیسے پکڑی گئی؟
308
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دہرادون:(ایجنسی)

بلی بائی ایپ تنازع کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے، ممبئی پولیس نے منگل کو اتراکھنڈ سے 18 سالہ شویتا سنگھ کو گرفتار کیا اور سرخیوں میں کہا گیا کہ یہ لڑکی اس پورے معاملے کی ماسٹر مائنڈ تھی۔ اس سے ایک دن پہلے،جس 21 سالہ انجینئرنگ طالب علم کو بنگلور سےگرفتار کیا گیا تھا،شویتا اس کی ساتھی بھی پائی گئی۔ دونوں مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر اس وقت رابطے میں آئے تھے جب انہوں نے نظریات میں مماثلت دیکھی تھی۔ اس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی اور دونوں نے مسلم خواتین کی تصاویر ’نیلامی‘ والےویب پیجز کا کھیل شروع کیا۔

نیوز 18 ہندی کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ GitHub نامی کوڈ شیئرنگ پلیٹ فارم پر متنازع ویب پیج ہوسٹنگ معاملے میں پہلا ویب پیج جولائی 2021 میں سامنے آیا تھا جبکہ دوسرا یکم جنوری کو بلی بائی کے نام سے سامنے آیا ۔ ان پیجز پر معروف مسلم خواتین کے خلاف توہین آمیز مواد پایا گیاتھا، جس نے تنازعہ کو جنم دیا۔ اس سلسلے میں ٹویٹر کے ذریعے ٹریس کیے گئے وشال کمار جھا کو پہلے گرفتار کیا گیا اور اس کے بعد ممبئی کے سائبر کرائم سیل نے شویتا کو اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر ضلع میں واقع رودر پور سے گرفتار کیا۔

والدین کو کھوچکی ہے شویتا

اس معاملے کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق شویتا اپنے تین بہن بھائیوں کے ساتھ رودر پور میں رہتی ہیں اور گزشتہ سال مئی کے مہینے میں ان کے والد کی کووڈ- 19 کی وجہ سے موت ہو گئی تھی۔ اس سے قبل 2011 میں ان کی والدہ کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ ایچ ٹی رپورٹ نے اتراکھنڈ پولیس کے ایک سینئر افسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شویتا ‘’ہندوتوا نظریے‘ سے وابستہ تھیں اور سوشل میڈیا پر اس طرح کا مواد اکثر پوسٹ کرتی تھیں۔

اتراکھنڈ پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ’اسی نظریے سے جڑی ایک پوسٹ پر بحث کے دوران، دونوں ملزمین رابطے میں آئے اور پھر وہاٹس ایپ پر چیٹنگ شروع کی اور دوستی ہو گئی…اس کے بعد ممبئی پولیس کےذریعہ کی گئی پوچھ گچھ میں شویتا نے کسی قسم کے پچھتاوے سے بھی انکار کیا۔

یہاں ایک اور پولیس افسر کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ شویتا مالی طور پر کمزور پس منظر کی لڑکی ہے، جس نے 12ویں جماعت پاس کی ہے، لیکن اس نے ابھی تک کالج میں داخلہ نہیں لیا ہے۔ شویتا کو منگل کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے ریمانڈ پر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ نیٹ ورک کتنا بڑا ہے؟

کیا کوئی اور ہے جو اس کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے؟ اس خاتون کے اس آئی ٹی گینگ میں مزید کتنے لوگ شامل ہیں؟ ممبئی سائبر سیل ان تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران جو کچھ سامنے آیا ہے اس کے مطابق شویتا نے پولیس کو ایک نیپالی ساتھی کے بارے میں بتایا ہے، جس کا نام وہ گیاؤ کہہ رہی ہے۔ ادھراتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے اس معاملے پر کہا کہ اتراکھنڈ پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ نہیں کی، صرف ممبئی پولیس کے ساتھ تعاون کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN