اردو
हिन्दी
مئی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عمران مسعود سے سماج وادی پارٹی کو کچھ فائدہ بھی ہوگا؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
عمران مسعود سے سماج وادی پارٹی کو کچھ فائدہ بھی ہوگا؟
222
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

اتر پردیش میں کانگریس کوپرینکاگاندھی مرکزی دھارے کی لڑائی میں واپس لانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن پارٹی کے پرانے لیڈروں نے ابھی تک اس کوشش پر اپنا اعتماد نہیں جما پائے ہیں۔

مغربی اتر پردیش میں کانگریس کا ایک معروف ومشہورمسلم چہرہ رہے عمران مسعود سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ خبر انگریزی اخبار دی ہندو نے نمایاں طور پر دی ہے۔

پیر کو عمران مسعود نے حامیوں کی ایک بڑی بھیڑ کے درمیان کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عمران مسعود نے کانگریس چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم نے بی جے پی کی فاشسٹ حکومت کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کام سماج وادی پارٹی اور اس کے ترقیاتی ایجنڈے سے ہی ہو سکتا ہے۔ مسعود صرف ایک شخص نہیں ہے۔ میں اپنے حامیوں سے بنا ہوں۔ ہم لوگ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سہارنپور کی تمام سات سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کو جیت ملے۔‘‘

Former Congress leader Imran Masood addresses his supporters after meeting at his residence in UP's Saharanpur. He will formally join Samajwadi Party in Lucknow. pic.twitter.com/l5Rmwwt3PW

— Piyush Rai (@Benarasiyaa) January 10, 2022

عمران مسعود نے کہا کہ ’’میں نے لکھنؤ میں اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ کی قیادت میں ہی حکومت بننی چاہیے۔ لیکن میں نے کہا تھا کہ میں اپنے حامیوں سے بات کرنے کے بعد ہی اعلان کروں گا۔‘‘ بالآخر پیر کو عمران مسعود نے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں سہارنپور میں کانگریس کو دو سیٹوں پر جیت دلانے میں عمران مسعود کا اہم کردار تھا۔ سہارنپور میں مسلم ووٹروں کی تعداد تقریباً 42 فیصد ہے۔

عمران مسعود مظفرآباد سے آزاد ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ 2008 کی حد بندی میں مظفرآباد اسمبلی سیٹ کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ عمران مسعود سابق مرکزی وزیر اور بزرگ رہنما راشد مسعود کے بھتیجے ہیں۔ شروع میں عمران مسعود کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کی وکالت کر رہے تھے لیکن بعد میں انہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ صرف سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی کو شکست دے سکتی ہے۔

عمران مسعود کی 2014 کے عام انتخابات میں نریندر مودی کے خلاف تقریر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس تقریر کے بعد عمران مسعود کو فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لیڈر کے طور پر دیکھا گیا۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران مسعود کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کا اثر نہ صرف سہارنپور بلکہ آس پاس کے اضلاع میں بھی پڑے گا۔

کہا جا رہا ہے کہ سہارنپور دیہی سے کانگریس ایم ایل اے مسعود اختر بھی سماج وادی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اخبارکی رپورٹ کے مطابق عمران مسعود کو راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا معتمد سمجھا جاتا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کانگریس میں ان کی اہمیت کی وجہ سے انہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کا قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا اور وہ اے آئی سی سی، دہلی کے انچارج بھی تھے۔

پیر کو عمران مسعود نے کہا تھا کہ وہ کانگریس کی قیادت کے لیے بہت عزت رکھتے ہیں، لیکن پارٹی ابھی تک اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جو سماج وادی پارٹی اس الیکشن میں اعظم خان کا نام تک نہیں لے رہی ہے، وہ عمران مسعود کو کیسے استعمال کرے گی۔

مبصرین کا خیال ہے کہ عمران مسعود بھلے ہی الیکشن نہ لڑیں لیکن ان کی یہ اپیل سماج وادی پارٹی کے لیے کارآمد ثابت ہوگی۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی نے سہارنپور میں صرف ایک سیٹ جیتی تھی۔ اس علاقے میں سماج وادی پارٹی کی لڑائی نہ صرف بی جے پی سے ہے بلکہ اے آئی ایم آئی ایم کے اسد الدین اویسی سے بھی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN