اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کالج میں حجاب پر روک کے خلاف لڑتی بہادر بیٹیاں!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کالج میں حجاب پر روک کے خلاف لڑتی بہادر بیٹیاں!
129
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلور :(ایجنسی)

کرناٹک کے اڈوپی میں گورنمنٹ ویمنس پی یو کالج میں حجاب پہننے والی چھ طالبات کی انٹری پر روک کے تین ہفتے بعد بھی وہ اپنی کلاسوں میں جانے کے لیے کالج انتظامیہ سے لڑ رہی ہیں۔

کالج انتظامیہ نے تمام چھ لڑکیوں کے داخلے پر پابندی کی وجہ یہ کہتے ہوئے بتائی ہے کہ ’’کیمپس میں کسی بھی مذہبی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

چھ طالبات میں سے ایک عالیہ اسدی نے دی کوئنٹ کو بتایا کہ ایک پروفیسر نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ حجاب پہن کر داخل ہوئیں تو انہیں باہر پھینک دیا جائے گا۔

ہم ابھی تک کلاس روم کے باہر بیٹھے ہیں۔ ہمیں کلاس کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک دن ہم کلاس کے اندر گئے تھے ،لیکن پروفیسر نے کہا کہ’’ اگر آپ کلاس سے باہر نہیں جاتے ہیں ،تو میں آپ کو باہر دھکیل دوںگا‘‘ یہ پروفیسر کے الفاظ ہیں ۔

ان تمام چھ طالبات کی ‘غیر حاضری 31 دسمبر سے کلاس میں ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

عالیہ اسدی کا مزید کہنا ہے کہ’اگرچہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے، یہ ہمارا آئینی حق ہے، پھر بھی وہ ہمیں کلاس میں جانے کی اجازت نہیں دے رہے کیونکہ ہم حجاب پہنتے ہیں۔ اس کالج میں بہت امتیازی سلوک ہوتا ہے اور ہم اردو میں بات نہیں کر سکتے۔ہم ایک دوسرے کو سلام نہیں کر سکتے۔ اس کالج میں اس طرح کا امتیازی برتاؤ کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ فرقہ وارانہ ہوتا جا رہا ہے۔‘

‘’کیا کالج لڑکیوں کو بندی پہننے سے روکے گا؟‘

کیمپس فرنٹ اڈوپی کے ایک کارکن زم زم کپتھی نے دی کوئنٹ کو بتایا کہ کیا کالج پوجا کرنے سے گریز کرے گا یا طالبات کو بندی نہیں پہننے کےلیے کہہ سکتا ہے۔

وہ پوچھتے ہیں، ’اگر آپ کہتے ہیں کہ کوئی مذہبی کام نہیں ہونا چاہیے، تو کوئی مذہبی کام نہیں کیا جانا چاہیے، لیکن یہاں وہ پوجا کرتے ہیں، ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کہتے ہیں، لوگ بندی لگاتے ہیں ،یہ بھی ایک مذہبی سرگرمی ہے۔یہ ہمارا ڈریس کوڈ ہے، اس لیے ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں حجاب پہننے دیں۔‘

اس وجہ سے ان کی کلاس میں حاضری کم ہو گئی ہے۔ اس بارے میں جب پرنسپل سے بات کی گئی تو وہ کہہ رہے ہیں کہ بچوں کے داخلے کے دوران جو والدین آئے تھے وہ یہاں موجود ہوں۔ وہ یہاں کتنے والدین کی توقع کر رہے ہیں؟ ہم نے ان سے صرف اتنا کہا کہ طلبہ کو کلاس کے اندر آنے دو، ہم یہاں سے چلے جائیں گے۔

ان تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے، کالج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین یشپال سوورنا نے دکن ہیرالڈ کو بتایا کہ کیمپس میں 150 مسلم طالبات زیر تعلیم ہیں، لیکن ان میں سے صرف چھ نے اس مسئلے کو اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا،’یہ لڑکیاں جو کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی ممبر ہیں، ہمیشہ کوئی نہ کوئی تنازعہ کھڑا کرتی ہیں۔ کالج کے اپنے اصول، قوانین ہوتے ہیں۔ یونیفارم مساوات پر مبنی نقطہ نظر کو ظاہر کرتی ہے۔‘

اڈپی کا یہ واحد کالج نہیں ہے جس نے مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ چکمگلورو کے ایک اور سرکاری کالج نے بھگوا اسکارف پر پابندی لگا دی۔ جب 50 طالبات نے بھگوا اسکارف پہن کر حجاب پابندی کی مخالفت کی۔

بتادیں کہ سوارا بھاسکر سمیت کئی لوگوں نے ٹوئٹر پر ان طالبات کی حمایت کی اور معاملے کو مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک قرار دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN