اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حجاب نا ہوا، عذاب ہو گیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
حجاب نا ہوا، عذاب ہو گیا
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:صدف فاطمہ (نئی دہلی)

ہمارے یہاں یعنی مشرق میں کسی چیز پر سند حاصل کرنی ہو تو بہت سے لوگ بے اختیار کہتے ہیں کہ دیکھو فلاں چیز یا فلاں رسم اب گورے بھی کرتے ہیں۔ کیا کریں کہ یہ ہمارے مزاج کا ایک انمٹ حصہ بن چکا ہے۔ حجاب یا برقعے کے تئیں دنیا میں قبولیت کی راہ قدرے ہموار ہو چکی ہے۔ اس کو فقط مذہب کی بجائے خواتین کی اپنی مرضی اور ثقافتی پس منظر میں دیکھا جانے لگا ہے۔

ہالی ووڈ کی مشہور سیریز کا حصہ ’’اسپائڈر مین فار فرام ہوم‘‘ میں حجابی خاتون کا دکھایا جانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اب حجاب معاشرے کی قبول شدہ ایک رسم بن چکا ہے۔ لیکن بھارتی جامعات میں صورتحال بدل رہی ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اکثر لوگوں کی نگاہیں حجاب پہننے والی خواتین کا فیصلہ کن انداز میں تعاقب کرتی ہیں، فقرے تک کسے جانے لگتے ہیں مثلا!’’برقعے والی میڈم، دیکھو یہ برقعے والی لڑکی ہو نہ ہو عربی یا فارسی پڑھتی ہو گی۔‘‘

ایسا بھی سمجھا جاتا ہے کہ یونیورسٹی میں حجاب کرنے والی لڑکی دنیا سے بیگانی، کسی نئی ٹیکنالوجی اور نئے فیشن سینس سے نابلد ہو گی۔ یا یوں کہ حجاب ایک انتہاپسندانہ رخ کا مظاہرہ کرتا ہے، کٹر مسلم ہو گی۔

اگر آپ موجودہ بھارتی منظرنامے سے واقف ہیں تو یہ رجحان آپ کے لیے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، اسے آپ خوب سمجھتے ہوں گے۔ آپ کی تمام تر صلاحیتیں پرکھنے سے پہلے ہی حجاب والی لڑکی کو مشکوک سمجھا جانے لگتا ہے۔ کارل ماکس، لینن، ہیگل، ایمانوئیل کانٹ اور نطشے جیسے عظیم فلسفیوں کو پڑھنے والے لوگ آپ کو نافہم اور کج روؤں کی فہرست میں شمار کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تعلیم گاہ آپ کو کتنے ذہنی دباؤ سے گزارتی ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

میں قارئین پر یہ واضح کر دینا ضروری سمجھتی ہوں کہ یہ محض تصویر کا ایک رخ ہے۔ حجاب سے متعلق یہ ججمینٹل رویہ ان لوگوں کا ہے، جو مسلم معاشرت، کلچر اور رسم و راہ سے بیگانے ہیں۔ لیکن ایسے اشخاص، جو مسلم معاشرت کے پروردہ ہیں، ان کے اندیشے اور خدشات بالکل مختلف ہیں۔ اگر انہیں با حجاب خاتون کسی لڑکے کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف دکھائی دے جائے یا موسیقی، رقص، کھیل کود یا قہقہے لگاتی دکھائی دے تو وہ اسے پدرانہ سرزنش کا حقدار سمجھتے ہیں۔

مفت کی تلقین کہ اس طرح کے کاموں میں با حجاب یا حیا دار لڑکیاں حصہ نہیں لیتیں۔ ان خواتین کے لیے ایسے صاحبان کا رویہ یوں ہو جاتا ہے گو کہ وہ ان کی منکوحہ یا محبوبہ ہیں۔ حجاب نا ہوا عذاب ہو گیا۔ اس طرح کی ججمینٹل معاشرت میں اگر کوئی حجاب کو لے کر بد دل ہو جائے تو اسے ہرگز اسلام مخالف نہیں کہا جا سکتا۔

نا جانے مسلم احباب یہ کیوں سمجھنے لگتے ہیں کہ حجاب یا برقعہ پہننے والا عالم اسلام کی عظمت اٹھائے ہوئے ہے۔ اس نے حجاب کر لیا ہے تو وہ شریعت کا محافظ اور علمبردار ہے اور اس کی کسی نازیبا حرکت سے اسلام خطرے میں پڑ جائے گا۔

ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ برقعے سے دین اسلام پر حرف نہیں آتا۔ ہم محض جنسی مساوات سے ترقی نہیں حاصل کر سکتے ہیں۔ مساوات کے ساتھ ساتھ سماجی سطح پر مخلتف زاویہ فکر ہیں، جن پر روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے۔

بعض اوقات حجاب محض روایت کی پاسداری کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ برقعہ یا حجاب فیشن ہو سکتا ہے، طرز زندگی ہو سکتا ہے، مذہبی خیال ہو سکتا ہے یا محض لباس کا ایک انداز۔ ان سارے پہلوؤں کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر کسی جامعہ یا ادارے میں اس طرح کی ذہنیت حاوی ہونے لگے کہ فلاں کا یہ طرز لباس ہے تو اس کی شخصیت میں یہ کجی ہو گی تو سمجھیے کہ ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانان میں فکری کجی پیدا ہو رہی ہے۔

اگر کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بھگوا رنگ اور حجاب دونوں ایک طرح کی ذہنیت کے عکاس ہیں تو ان پر واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ موجودہ عہد میں حجاب ہو یا لباس کی دیگر طرز یہ آپ کا کمفرٹ زون ہے۔ ہمارے اہل دین کو یہ ہر گز نہیں بھولنا چاہیے کہ ’’بات کرو تا کہ تم پہچانے جاؤ کیونکہ انسان اپنی زبان کے پیچھے پوشیدہ ہے‘‘ ناکہ لباس کے پیچھے۔

(بشکریہ: ڈی ڈبلیو:یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN