اردو
हिन्दी
جولائی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تہاڑ سے دہلی فسادکے ملزم خالد سیفی کا بچوں کے نام خط

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, گراونڈ رپورٹ
A A
0
تہاڑ سے دہلی فسادکے ملزم خالد سیفی کا بچوں کے نام خط
129
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

خالد سیفی اس تحریک میں سرگرم تھے جو 2019 میں شہریت کے امتیازی سلوک کے خلاف ہندوستان بھر میں شروع ہوئی تھی۔ مسلمانوں ، دیگر اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف تشدد کے خلاف ’یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ‘ نام سے ایک تنظیم تشکیل دی گئی، یہ تنظیم تشدد اور نفرت کے تمام واقعات کا ریکارڈ رکھنے کے علاوہ تشدد کے متاثرین کی ہر طرح کی مدد کا کام کررہی تھی۔ اس کے علاوہ یہ نفرت کی جگہ محبت کی ایک منظم مہم بھی تھی ۔اس تنظیم پر وزارت داخلہ نے 2020 میں دہلی کے شمال مشرقی حصے میں تشدد کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا ۔ خالد سیفی نے مساوی شہریت کی اس تحریک کو پرامن رکھنے اور اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔
اسی وجہ سے پچھلے سال 26 فروری کو انھیں گرفتار کرکے ان کے اوپر یو اے پی اے جیسے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد قانون کی دفعاتلگا دی گئیں ، اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ وہ ایک سال سے جیل میں بند ہیں اور ہندوستان میں انصاف کے منتظر ہیں۔ تہاڑ جیل سے خالد سیفی نے اپنے بچوں کویہ خط لکھا ہے۔ اس سے ہمیں خالد کے مزاج کا کچھ اندازہ ہوتا ہے۔
نرگس ، میرے بچوں اور دوستوں کو سلام! یکم اکتوبر 2020 کو مجھے وارڈ نمبر 4 سے وارڈ نمبر 2 میں بھیجا گیا تھا۔ وارڈ کی مسجد میں ہم تین وقت کی نماز ظہر ، عصر اور مغرب ادا کرتے ہیں ۔ جب میں مسجد پہنچا تو سب لوگ مجھے امامت کو کہنے لگے۔وہاں جو امام صاحب تھے ان کی حال ہی میں ضمانت ہوئی تھی۔ میں نے وہاں امامت شروع کردی۔ افسران اور کچھ ساتھیوں نے مسجد کے آس پاس کچھ پودے لگائے ہوئے ہیں ۔ جب میں وہاں گیا تھا تو اس گلاب کے پودے میں کچھ بنا کھلی ہوئی کلیاں تھیں ، جو کچھ دنوں میں کھلنے شروع ہوئیں اور پھر آہستہ آہستہ وہ پودہ گلاب کے سفید پھولوں سے بھر گیا ۔ پھولوں کا رنگ وقتاً فوقتاً بدلتا رہا۔ جب کلی کھلی تو گہرے گلابی رنگ کی تھی۔ پھر تھوڑی اور کھلی توہلکے گلابی رنگ کی ہوگئی اور جب پھل بنا تو وہ پورا سفید ہوگیا۔ دو دن میں وہ پودا سفید گلابوں سے بھر گیا اور وہ بہت ہی دلکش نظارہ بن گیا ۔ میں اکثر نماز کے بعد اللہ کی خوبصورت مخلوق کو دیکھتا رہتا ہوں۔ ان پھولوں کو دیکھ کر مجھے بہت کچھ یاد آنے لگا۔ کسی پھول میں مجھے اپنی امی نظر آتی تھی ، تو کسی پھول میں مجھے اپنا پریوار نظر آتا تھا ، اس پودے میں ایک گچھا تھا چار پھولوں کا، جس میں مجھے نرگس، یسہ، طہٰ اور مریم نظر آتے تھے۔ تین چار دن پورے شباب پر رہنے کے بعد آہستہ آہستہ سارے پھول مرجھا گئے۔ ان کی پنکھڑیاں بے رنگ ہوگئیں اور گرنے لگیں۔ پھولوں کا گچھا مرجھایااس دن میری آنکھوں میں آنسوں آگئے۔ ایسا لگا کہ وہ پھول میرے کہانی بیان کررہے تھے۔ پہلے ہم سب ساتھ۔ ساتھ تھے اور خوب چہک اور مہک رہے تھے۔ پھر اچانک ایک اداسی چھا گئی اور سب ویران ہو گیا ۔ بہت دیر تک میں ایسے ہی سوچتا رہا کہ کس طرح میری ہنستی کھیلتی زندگی مرجھا سی گئی۔ اگلے دن جب میں نماز کے دوران سجدہ کرنے گیا تو مجھے اچھی خوشبو محسوس ہوئی۔ نماز کے بعد پیروں کے نیچے پھولوں کی پنکھڑیاں جو نیچے گر گئیں تھیں، ایک خوبصورت سفید چادر بن گئی تھی اور ان سے خوشبو آ رہی تھی۔پھر ایک دن میں نے اس پودے پر دوبارہ کچھ کلیوں کو دیکھا۔جب میں نے انہیں دیکھا تو میں بہت خوش ہوا۔ اسے یوں لگا جیسے کسی کو زندگی میں بہت خوشی مل گئی ہو۔ جلد ہی قرآن کی آیت دل میں یاد آئی:انَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا:’بے شک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔‘ تقریباً 12 ماہ کے اس عمل نے فلسفہ حیات کو سمجھادیاہے۔ جب بھی دل افسردہ ہوتا ہے یا مایوسی کی طرف جاتا ہے ، میں اس گلاب کا پودا دیکھتا ہوں جو اب میرا ایک اچھا دوست بن گیا ہے۔میں اس کے قریب بیٹھتا ہوں اور خود اس خاموش استاد سےسبق لیتا ہوں۔ زیادہ خط کی اجازت یہاں نہیں ہے لہٰذا میں یہاں رکتا ہوں۔ کچھ دوسری باتیں ہیں جو میں انشاء اللہ مزید لکھوں گا۔ آپ سب کو میرا سلام اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھنا ،یسہ ، طہٰ اور مریم ابو آپ کو بہت یاد کرتے ہیں اور آپ کو بہت سارا پیار۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
Israel strategic failure

حماس کا غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کرنے کا اعلان، 19 سال بعد اقتدار سے دستبرداری

جولائی 6, 2026

حالیہ خبریں

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN