اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مغربی یوپی کے کئی گاؤں میں کچھ بی جے پی امیدواروں کی کھلے عام مخالفت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
مغربی یوپی کے کئی گاؤں میں کچھ بی جے پی امیدواروں کی کھلے عام مخالفت
82
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرٹھ ؍سنبھل (ایجنسی)

میرٹھ ضلع کے چور گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈر منیندر پال سنگھ کے قافلے پر پتھراؤ کیا گیا۔ وہ سیوال خاص حلقہ سے بھگوا پارٹی کے امیدوار ہیں۔ حملے میں ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ سنگھ جاٹ اکثریتی گاؤں میں انتخابی مہم کے لیے جا رہے تھے جب یہ حملہ ہوا۔ واقعے کی ویڈیو فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بی جے پی نے حملے کے لیے ’راشٹریہ لوک دل‘ (آر ایل ڈی) کو ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ آر ایل ڈی نے بی جے پی امیدوار پر ’ہمدردی کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے خلاف حملے کی سازش کرنے کا‘ الزام لگایا۔

سنگھ، جو بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی دونوں کے رکن رہ چکے ہیں، کو گزشتہ ہفتے میرٹھ کے پٹولی گاؤں میں اسی طرح کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا جب ناراض گاؤں والوں نے انہیں گاؤں چھوڑنے کو کہا اور بی جے پی مخالف نعرے لگائے۔

سردھنا کے رہنے والے منیندر پال سنگھ کے خلاف ناراضگی اسی دن سے شروع ہو گئی تھی جب بی جے پی نے ان کے امیدوار کا اعلان کیا تھا، پارٹی کارکنان دھرنے پر بیٹھے تھےاور ان کا ٹکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے جتیندر پال سنگھ کو ٹکٹ نہیںملنے کے بعد انہیں ٹکٹ ملاتھا ۔ اس حلقے میں جتیندر پال سنگھ مقبول بتائے جانے کے بعدکئی بی جے پی کارکنان نے جم کر ہنگامہ کیا۔

دریں اثناء مغربی اتر پردیش کے سنبھل ضلع میں تواور بھی برا ہوا۔ اسمولی سے بی جے پی امیدوار ہریندر سنگھ رنکو انتخابی مہم کے لیے شکرپور گاؤں پہنچے تو زبردست مخالفت ہوئی۔ بی جے پی ایم ایل اے اور لیڈروں کو اس گاؤں میں داخل نہ ہونے دینے کا اعلان پہلے ہی ہوچکا تھا۔ اس کے باوجود بی جے پی ایم ایل اے نے یہاں آنے کی کوشش کی۔

اس سلسلے میں جو ویڈیو وائرل ہوئی، اس میں گاؤں والے کسانوں کے احتجاج کے دوران غازی پور بارڈرکیل لگانے ، کانٹے دادر باڑ لگانے، لکھیم پور کھیری میں کسانوںپر فائرنگ کے واقعات کو یاد کررہے تھے اورایم ایل اے کو گاؤں سے نکل جانے کو کہہ رہے تھے ۔کچھ لوگوںنےایم ایل اے ہریندر سنگھ رنکو کو گاؤں سے نکال دیا۔

ایم ایل اے رنکو نے الزام لگایا کہ پہلے کچھ لوگ کسان بن کر میرے پاس آئے اور پھر احتجاج کرنے لگے۔ بعد میں یہ تمام ایس پی کارکن نکلے۔ ہریندر سنگھ رنکو نے دعویٰ کیا کہ صرف چند ایس پی کارکن ہی احتجاج کر رہے ہیں، حالانکہ اس گاؤں میں انہیں کافی حمایت حاصل ہے۔

پنکی یادو فی الحال اسمولی اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم ایل اے ہیں۔ وہ نہ صرف 2017 کے انتخابات میں کامیاب ہوئیں بلکہ 2014 میں بھی اس سیٹ سے جیت چکی ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ گزشتہ ہفتے کھتولی میں بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی کے خلاف بھی ایسا ہی احتجاج ہوا تھا۔ کھتولی سے بی جے پی ایم ایل اے وکرم سنگھ سینی بدھ کو میٹنگ کے لیے ایک گاؤں پہنچے تھے۔ لیکن وہاں اسے ناراض لوگوں کا سامنا کرنا پڑا۔ وائرل ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاؤں کے لوگ سینی کی گاڑی تک اس کا پیچھا کرتے ہیں اور جب تک سینی گاڑی میں نہیں بیٹھتے وہ چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔ گاؤں والوں کو بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔ بہت سے لوگوں نے غصے کو متنازع زرعی قوانین سے جوڑ دیا، جنہیں کسانوں کے طویل احتجاج کے بعد حکومت نے منسوخ کر دیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN