اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

وسیم رضوی: نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
وسیم رضوی: نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
254
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ازقلم:ڈاکٹر سلیم خان

رمضان یعنی ماہِ قرآن کی آمد آمد ہے ۔ ایسے میں ملعون وسیم رضوی کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ۔ یہ احمقانہ مقدمہ جب سماعت کے لیے پیش ہوا تو جسٹس نریمان نے حیرت سے پوچھا کہ کیا آپ سنجیدہ ہیں ؟ آپ کا اصرار ہے یعنی آپ اس مقدمہ لڑنا چاہتے ہیں؟پھر سوال کیا اور کیا واقعی لڑنا چاہتے ہیں ۔ اس تیور سے وسیم رضوی کے وکیل آر کے رائے زادہ کو اندازہ لگا لینا چاہیے تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے ؟ لیکن وکیل کوفیصلے سے کیا غرض ؟ عد الت کا فیصلہ تو استغاثہ کے حق میں یا خلاف آتا ہے اور دونوں صورتوں میں وکیل کو فیس برابر ملتی ہے ۔ سینئر وکیل رائے زدہ نےحق نمک ادا کرکے ہاں کہا اور اپنی لن ترانی کا آغاز کردیا۔ اس کے خاتمے پر جسٹس نریمان کی بنچ نے فیصلہ سنایا کہ ’یہ مجسم ( frivolous) دعویٰ ہے ۔ جسٹس نریمان اس ایک لفظ میں ایک جہان سمیٹ دیا ۔ انگریزی زبان میں frivolousکے معنی ہلکا وادنیٰ، نکما اور غیر سنجیدہ کے ہوتے ہیں اور یہ تینوں باتیں اس پر صادق آتی ہیں ۔ اس کے بعد مقدمہ کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے وسیم رضوی پر 50ہزار کا جرمانہ بھی ٹھونک دیا۔
ہندوستان کے اندر میں قرآن مجید کو عدالت میں چیلنج کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 1987 میں چاند مل چوپڑا نامی شخص نے کلکتہ ہائی کورٹ میں قرآن کو چیلنج کیا تھا۔اس کا موقف تھا کہ نعوذباللہ قرآن حکیم کی85 آیات تشدد کو بڑھاوا دیتی ہیں۔ چاند مل کی درخواست کو سماعت کے لیےمنظور کر کے کلکتہ ہائی کورٹ کی جج پدما خستگر نے ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ اس وقت مغربی بنگال میں جیوتی باسو کی اور مرکز میں راجیو گاندھی کی حکومت تھی ۔ دونوں حکومتوں نے مسلمانوں کی طرف سےہائی کورٹ میں یہ مقدمہ لڑا اور بالآخر یہ مقدمہ جسٹس باسکر کی عدالت میں منتقل کیا گیا ۔ انہوں نے یہ کہہ کر مقدمہ خارج کردیا کہ قرآن خدا کا کلام ہے اور کسی آسمانی کتاب پر مقدمہ نہیں چل سکتا۔کورٹ نے اس وقت یہ بھی کہا تھا کہ قرآن کی آیات پر پابندی آزادیٔ مذہب بشمول مذہب کو ماننے اس پر چلنے اور اس کی تبلیغ میں مداخلت ہے ۔ قرآن کو صدیوں سے ایک مقدس کتاب کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ دنیا کے سارے مہذب ممالک میں اسے پڑھا، چھاپا ،تقسیم کیا جاتا ہے اور اس کی پیروی کی جاتی ہے۔ ابھی تک ہندوستان یا دنیا کے کسی ملک میں قرآن کی تحریف نہیں ہوئی ہے۔ یہ کہنا درست نہیں ہے قرآن کو شائع کرنے یا تبلیغ کرنے سے قوموں کے درمیان بدامنی پھیلے گی۔ یہ بات بھی ناقابلِ تسلیم نہیں ہے کہ قرآن کی تعلیمات دیگر مذاہب یا اقوام کی توہین کرتی ہیں ۔
اس دوٹوک فیصلے کی نذیر سامنے رکھ کر وسیم رضوی کو مقدمہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے تھا لیکن مفادات انسان کو اندھا کردیتے ہیں۔ وسیم رضوی کی مفاد پرستی محض قیاس آرائی نہیں ہے۔وہ فی الحال حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور نریندر مودی کا بہت بڑا بھکت بنا ہوا ہے لیکن وہ بھی اس کی ابن الوقتی ہے۔ رضوی کسی زمانے میں سماج وادی پارٹی کا منظور نظر تھا ۔ 1995 تا 2020 تک اتر پردیش میں شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین بھی رہا تاہم 2012 میں بدعنوانی کے الزام میں ا سے پارٹی سے نکال باہر کیا گیامگر اب بھی سی بی آئی اس کی تفتیش کررہی ہے۔ آگے چل کر جب قومی اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی سرکار آئی تو خود کو جیل جانے سے بچانے کے لیے اس نے کمل تھام لیا۔ اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے رضوی مسلمانوں کی دلآذاری کرتا رہا اور مدرسوں کے خلاف زہر افشانی کرکے یوگی کے تلوے چاٹتا رہا۔ این آرسی کےخلاف احتجاج کرنے والی خواتین کو اس نے ’بدکردار عورتوں‘ کے لقب سے یاد کیا۔ 2019 میں میں ’رام کی جنم بھومی‘ نامی فلم لکھ کر اسے بنایا ۔بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کے فیصلے پر خوش ہوکر 51 ہزار روپیہ عطیہ دینے کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ اگر وہ کیس کو ہار گیا تو خودکشی کر لے گا۔
وسیم رضوی کو چاہیے کہ اس 51ہزار میں سے جو اس نے یقیناً ابھی تک نہیں دیئے ہوں گے ۵۰ ہزار روپیہ عدالت میں جرمانہ ادا کردے اور ایک ہزار روپئے کی اچھی سی رسی خرید کر اپنا عہد پورا کردے تاکہ ’خس کم جہاں پاک‘ والا محاورہ اس پر صادق آجائے۔ وہ اگر ایسا نہیں کرتا تو بی جے پی کے نزدیک اس کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی اور یوگی جی اس کو جیل میں پہنچا دیں گے ۔ سیاست کا اصول یہ ہے کہ بیٹھ جانے و الے گھوڑے گولی ماردی جاتی ہے۔ وسیم رضوی کے ساتھ فی الحال عام مسلمان تو دور اس کا اپنا خاندان بھی نہیں ہے اس لیے ایسے شخص پالنے کی غلطی بی جے پی نہیں کرے گی۔ اس مقدمہ کے بعد وسیم رضوی کی حیثیت اس استعمال شدہ ٹیشو پیپر کی سی ہوگئی ہے جس کی جگہ کوڑے دان میں ہے۔اس مقدمہ کے ذریعہ وسیم رضوری کا اولین مقصد تو بی جے پی کی خوشنودی حاصل کرکے اپنے آپ کو جیل جانے سے بچانا تھا ۔ وہ تو اب پورا ہونے سے رہا۔
اس فتنہ پروری کی دوسری غرض و غایت مسلمانوں میں شیعہ سنی منافرت پھیلانا تھی۔ اس لیے بڑی چالاکی سے اس نے قرآن حکیم میں تحریف کا بہتان پہلے تین خلفائے راشدین پر ڈال دیا ۔ اسے امید رہی ہوگی کہ سارے اہل تشیع اس کی پشت پناہی کریں گے لیکن وہ سلمان رشدی کے ساتھ شیعہ فرقہ کا سلوک بھول گیا ۔ سلمان رشدی کو بھی یہ توقع رہی ہوگی کہ شیطانی آیات نامی کتاب لکھنے کے بعد اسے ایران میں سب سے بڑے قومی اعزاز سے نوازہ جائے گا کیونکہ اس نے حضرت عائشہؓ کی کردارکشی کرنے کی مذموم کوشش کی ہے لیکن اس کے خلاف سب سے پہلے امام خمینی کا فتویٰ جاری ہوا اور وہ زندگی بھر چھپ چھپ کر سرکاری تحفظ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوگیا۔ اس معاملہ نے امت کو بے شمار کرب میں مبتلا کیا مگر امت نے اس دوران غیر معمولی اتحاد و اتفاق کا ثبوت دے کر ایک خطرناک سازش کو ناکام بنادیا ۔ پھر ایک بار سنی و شیعہ دونوں نے مل کر رضوی کے منہ کالا کردیا۔
وسیم رضوی کے اس فتنہ کا ایک ایسا فائدہ بھی ہوا کہ جو کسی کے تصور خیال میں نہیں تھا ۔ آج کل چونکہ مغرب نے لفظ جہاد کو بہت بدنام کردیا ہے اس لیے مسلمانوں میں اس کا ستعمال کم ہوگیا ہے ۔ اس رویہ سے اول تو جہاد کی حقیقت سامنے نہیں آتی نیز غلط فہمیاں پھیلتی رہتی ہیں۔ وسیم رضوی نے پھر ایک بار جہاد پر مباحثہ چھیڑ کر مسلمانوں کو اس عظیم عبادت کو سمجھنے اور سمجھانے کا نادر موقع عنایت کردیا ۔ اس بار مسلمان بالکل بھی مدافعت میں نہیں گئے ۔ کسی نے جہاد کی معذرت خواہانہ توجیہ نہیں کی بلکہ مختلف طبقات نے نہایت خود اعتمادی کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں جہاد کا مطلب پیش کیا ۔ یہ جرأت و اعتماد قابلِ تحسین ہے ۔ اس دوران مختلف زبانوں میں کئی مضامین اور ویڈیوز کے ذریعہ نہ صرف ان ۲۶ آیات کی تفہیم کرائی گئی بلکہ ان کی مدد سے غیر مسلمین کے سامنےاسلام کی دعوت بھی پیش کی گئی ۔ اس خوش آئند پیش رفت پر امت مبارکباد کی مستحق ہے۔
قرآن حکیم میں قتال و جہاد کو مثال بناکر حکمت موعظت کی ایک اور اہم بات کہی گئی ہے ۔ ارشاد ربانی ہے:’’ تم پر جہاد فرض کیا گیا گو وہ تمہیں دشوار معلوم ہو، ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو حقیقی علم اللہ ہی کو ہے، تم محض بےخبر ہو‘‘۔ یہاں پر حکمِ جہاد کی مثال دے کر اہل ایمان کو سمجھایا گیا ہے کہ اگر کوئی چیز تمہیں گراں اور ناگوار ہو تو ضروری نہیں کہ وہ نقصان دہ بھی ہو کیونکہ اس کا انجام تو صرف اللہ تعالٰی جانتا ہے ۔ وسیم رضوی نے جو فتنہ اٹھایا وہ ہر مومن کے لیے بہت ناگوار تھا لیکن اس کےنتیجے میں جس طرح ہمارا ایمان تازہ ہوا ۔ جو اتحاد و اتفاق کی فضا بنی ۔ جہاد کی آیات کو جس طرح پھر ایک بار مسلمانوں نے سمجھا اور برادران وطن کے سامنے پیش کیا وہ امت کے لیے فائدے کا سبب بنا۔ یہاں یہ بات بھی کہی گئی کہ جس چیز کو انسان اپنے لیے مفید سمجھتا ہے وہ نقصان دہ بھی ہوسکتی مثلاً اس فتنے کو اپنے لیے فائدہ بخش سمجھ کر وسیم رضوی نے دنیا اور آخرت کا خسارہ مول لے لیا ۔ فرمان قرآنی ہے :’’اور کافروں نے خفیہ منصوبہ بنایا اور اللہ نے خفیہ تدبیر فرمائی اور اللہ سب سے بہتر تدبیر فرمانے والا ہے‘‘۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN