اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جس سیٹ کے لیے اپرنا نے اکھلیش سے الگ ہوئیں ،بی جے پی نے بھی نہیں دیا ٹکٹ، اب آگے کیا ؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جس سیٹ کے لیے اپرنا نے اکھلیش سے الگ ہوئیں ،بی جے پی نے بھی نہیں دیا ٹکٹ، اب آگے کیا ؟
72
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:وکاس کمار

جیسے جیسے اترپردیش انتخابات میں بی جے پی امیدواروں کی فہرست جاری ہو رہی ہے، ایس پی سے بی جے پی میں گئیاپرنا یادو کے لیے ٹکٹ کا آپشن کم ہو تا جارہا ہے۔ منگل کو جاری کردہ فہرست میں لکھنؤ کینٹ سے برجیش پاٹھک کواور سروجنی نگر سے راج راجیشور سنگھ کو ٹکٹ ملا ہے۔ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ اپرنا یادو ان دونوں سیٹوں میں سے کسی ایک سے امیدوار بن سکتی ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ اپرنا یادو ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں کیوں شامل ہوئیں؟ جھگڑا ٹکٹ کو لے کر تھا، بی جے پی میں بھی نہیں ملا۔ پھر وہاں جانے کی کیا وجہ ہے؟ وہ بی جے پی میں رہ کر کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟

اپرنا یادو کو لکھنؤ کینٹ سے ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟

2017 کے اسمبلی انتخابات میں اپرنا یادو ایس پی کے ٹکٹ پر لکھنؤ کینٹ سے امیدوار تھیں، لیکن ہار گئیں۔ انہیں 32 فیصد ووٹ ملے۔ لکھنؤ کینٹ کو بی جے پی کی محفوظ سیٹ سمجھا جاتا ہے۔یہاں 2002، 2007 اور 2017 میں بی جے پی کا قبضہ رہا۔ کینٹ میں برہمن ووٹرز زیادہ ہیں، جبکہ اپرنا یادو بشٹ راجپوت ہیں۔ اس لیے انہیں یہاں سے اتارنابی جے پی کے لیے گھاٹے کا سودا ہوتا۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت پر برہمنوں کے خلاف کارروائی کرنے کا الزامات لگتے رہے ہیں۔ اسی لیے پارٹی نے اس بار برجیش پاٹھک کو میدان میں اتارا ہے۔ وہ لکھنؤ کی سینٹرل سیٹ سے ایم ایل اے ہیں، لیکن اس بار ان کی سیٹ بدل دی گئی۔

یادیو خاندان میں سال 2017 میں جو جھگڑا ہواتھا، اس کی شروعات اپرنا یادو سے ہی شروع ہوئی تھی۔ لیکن بنیاد شیو پال بن گئے تھے۔ اکھلیش کا الزام تھا کہ شیو پال نے ان کے سوتیلے بھائی کی حمایت کی، جس کی وجہ سے تلخی بڑھ گئی تھی۔ اپرنا چاہتی تھی کہ انہیں لکھنؤ کینٹ سے ٹکٹ مل جائے۔

کرہل سے میدان میں اترنے کی قیاس پر بھی لگ چکاہےبریک

اپرنا یادو کے بارے میں ایک اور قیاس آرائی تھی کہ وہ اکھلیش یادو کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ وجہ یہ تھی کہ بی جے پی اکھلیش کے پریوار میں ٹوٹ کی بیانیہ کو ختم نہیں ہونے دینا چاہتی، تاہم کرہل سے مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کو میدان میں اتارا گیا۔ یہاں بی جے پی کی مجبوری تھی۔ وہ یہ نہیں دکھانا چاہتی ہے کہ انہوں نے اکھلیش یادو کو واک اوور دیا ہے، بلکہ یہ دکھانا چاہتی ہے کہ ایک مرکزی وزیر کے ذریعے بھی سخت مقابلہ ہے، اسی لیے یہاں سے بھی اپرنا یادو کا ٹکٹ کٹ گیا۔

جب اپرنا یادو ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں گئیں تو پارٹی کے بڑے لیڈروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اگلے ہی دن وہ ادیتی سنگھ کے ساتھ بی جے پی کی خواتین بریگیڈ میں نظر آئیں۔ بہت پبلسٹی ملی، لیکن اب تک پارٹی نے اپرنا سنگھ کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ اس کے پیچھے دو بڑی وجوہات نظر آتی ہیں۔

1- اپرنا یادو کاملائم سنگھ کی بہو کے علاوہ ایک لیڈر کے طور پر شناخت نہیں رہی ہے۔ ان کی بحث دو وجوہات سے ہی ہوتی رہی ہے۔ پہلی الیکشن آنے پر ٹکٹ کو لےکر، دوسری مودی -یوگی کی قیادت کی تعریف کرنےپر۔ زمین پر ان کی پکڑ نہیں رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وہ ایس پی میں تھیں تب اکھلیش انہیں ٹکٹ دینے سے بچتے تھے۔ 2017 میں ملائم سنگھ کے کہنے پر مجبوری میں ٹکٹ دیا۔ نتیجہ سب کےسامنےہے۔ اب بی جےپی میں گئیں، وہاں بھی بی جے پی کے بیک اپ کےعلاوہ انتخاب میں فائٹ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے۔

2- بی جے پی کو امید نہیں ہوگی کہ اپرنا یادو کو پارٹی میں شامل کرنے کے پیچھے ان کی وجہ سے پارٹی کی حمایت کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ بی جے پی اکھلیش یادو کے پریوار میں ٹوٹ پھوٹ کا پیغام دینا چاہتی تھی۔ اس بات کی بھی منچ سے بہت تشہیر کی گئی۔ آگے بھی کرتے رہیں گے۔ ایسے میں یہی سمجھ آتا ہے کہ اپرنا یادو کو ٹکٹ نہ دے کر انتخابی تشہیر میں اتارا جائے۔ ملائم سنگھ یادوکی بہو کے طور پر۔ اکھلیش یادو پر انہی کے پریوار کے ممبر کے ذریعہ بیان دلواکر ۔ ان طریقوں سے بی جے پی کو بیانیہ سیٹ کرنے میں فائدہ مل سکتا ہے۔

ٹکٹ نہیںملنا تھا تو اپرنا یادو بی جے پی میں گئی کیوں؟

بی جے پی میں شامل ہونے سے اپرنا یادو کو یقینی طور پر فائدہ ہوا ہے۔ وہ چہرہ جو ایس پی میں رہتے ہوئے میڈیا سے غائب رہتا تھا۔ سرخیوں میں نہیں تھا۔ تشہیر اور پہچان کی کمی تھی۔ وہ بی جے پی میں آکر پوری ہوتی نظر آرہی ہے۔ جے پی نڈا، یوگی آدتیہ ناتھ، کیشو پرساد موریہ جیسے بڑے چہروں نے پارٹی جوائن کرائی۔ مہیلا بریگیڈ میں جگہ ملی۔ یعنی اپرنا یادو کو ایک لیڈر کے طور پر میڈیا میں کوریج مل رہی ہے۔ مستقبل میں بھی ایسا ہی متوقع ہے، جبکہ ایس پی میں تھیں تو شاید انہیں سب سے زیادہ یہی ناراضگی تھی۔ ایک لیڈر کے طور پر پہچان کی۔ وہ بی جے پی سے مل سکتی ہے، حالانکہ یہ پہچان کتنی ملے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی لیڈر کا مقصد الیکشن لڑنا ہوتا ہے، لیکن اپرنا اس معاملے میں پیچھے چھوٹتی نظر آرہی ہے ، بی جے پی بھی ساتھ نہیں دے رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN