اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’دیش کے غداروں ‘کو گولی مارتے کس کے اندھ بھکت ہیں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
’دیش کے غداروں ‘کو گولی مارتے کس کے اندھ بھکت ہیں؟
75
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:پریم کمار

29 جنوری 2022 کو باپو کے قتل کے 75 ویں یوم شہادت کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک، ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اپنی تقریر سے سب کو حیران کر دیا تھا۔ ’یہ گرمی جو ابھی کیرانہ اورمظفر نگرمیں کچھ جگہ دکھائی دے رہی ہے نا ، یہ سب شانت ہو جائے گی۔ میں مئی اورجون گرمی میں بھی ’شملہ‘ بنا دیتا ہوں…۔‘

پانچ دن بعدہی 3 فروری 2020 کو میرٹھ کے اجلاس سے دہلی واپس آتے ہوئے، اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی پر پلکھوا-چھجارسی ٹول پلازہ پر حملہ کیا گیا۔ 6 ڈگری درجہ حرارت میں اترپردیش کی سیاست گرم ہوگئی۔ سردیوں میں شملہ کا درجہ حرارت مئی جون کے گرمیوں کا درجہ حرارت بن گیا۔

تب گوڈسے -آپٹے، اب سچن -شبھم

30 جنوری1948کو سردیوں کے موسم میں گوڈسے-آپٹے نے جس طرح دارالحکومت دہلی اور پھر ملک کے درجہ حرارت کو گرم کردیا تھا،ٹھیک ویسی ہی کوشش سچن – شبھم نے پلکھوا- چھجارسی میںکر کے دکھائی۔ 1948 میں بھی 20 جنوری کو ایک کوشش ناکام ہوئی تھی، باپو بچ گئے تھے۔

مرکزی حکومت چوکنا ہے۔ اسد الدین اویسی کو زیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی دینے کااعلان کرچکی ہے، مگر اسد الدین اویسی بھی اس بات پر بضد ہیں کہ وہ بغیر سیکورٹی کے ہی رہیں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا ہے کہ اگر دینا ہے تو اے کلاس کا شہری بنا دیں۔ یہ کوئی مطالبہ نہیں، شکایت بھی نہیں، بلکہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے ہندوستانی جمہوریت کی دہلیز پر گھنٹا بجانے جیسا قدم ہے۔ اویسی گاندھی کی طرح سیکورٹی لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

قارئین کو یہ شکایت ہو سکتی ہے کہ اسد الدین اویسی کا موازنہ مہاتما گاندھی سے کیوں کیا جا رہا ہے۔ لیکن، یہ موازنہ دو شخصیات کا نہیں بلکہ ایک جیسے حالات کا ہے۔ یہ بحث الگ ہے اور یہاں اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔

کس نے اکسایا، کس نے بنائے پستول بردار ’اند بھکت‘ ؟

وہ دن بھی 27 جنوری 2020 تھا – دہلی میں کڑکڑاتی ٹھنڈتھی۔ دہلی اسمبلی انتخابات لڑا جا رہا تھا۔ مرکزی وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر نے رٹھالہ میں بی جے پی امیدوار منیش چودھری کے لیے ووٹ مانگتے ہوئے نعرہ لگایاتھا ۔’’ دیش کے غداروں کو …. گولی مارو (غیرمہذہب الفاظ) کو…‘‘ ۔ دہلی کا سیاسی درجہ حرارت ہی نہیں پورے ملک کا پارہ اچانک چڑھ گیا تھا۔ مئی- جون کے موسم گرما جیسا درجہ حرارت سیاسی محسوس ہونے لگا تھا۔

27 جنوری 2020 کو رٹھالہ میں ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی نفرت انگیز بیان دیا تھا- ’کمل کا بٹن اتنی زور سے دبانا کہ ووٹ کمل کو پڑےاور کرنٹ شاہین باغ میںلگے۔‘‘ دو مرکزی وزراء کے یہ بیانات اس بات کی مثال ہیں کہ کس طرح حکومت میں بیٹھے ذمہ دار وزراء خود ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ظاہر ہے کوئی اثر تو ہونا ہی تھا۔

تین دن بعد 30 جنوری 2020 کوہی ’غداروں‘ کو گولی مارنے شاہین باغ پہنچ گیا تھا گوپال شرما عرف رام بھکت گوپال ۔ گولیاں چلیں۔ پولیس کے سامنے چلیں۔ اسے روکنے کے لیے آنے والا طالب علم بھی زخمی ہو گیا۔ لیکن ’غداروں‘ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ جواب میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کوآنچ تک نہیں آئی ، لیکن یہ ایک عارضی چیز تھی۔

دراصل ملک کی فضاؤں میں زہر گھولنے لگا تھا۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر حملوں کے واقعات رونما ہونے لگے تھے۔ 26 فروری 2020 کو دہلی کے موج پور علاقے میں شاہ رخ نامی شخص نے جس طرح پولیس پر پستول تانی ،وہ ایک مثال رہے گا۔

شاہین باغ گولی کانڈ 2 سال بعد دہرائی گئی

دو سال بعد، 3 فروری کوشاہین باغ کا واقعہ پلکھوا-چھجارسی چیک ناکے پر دہرایا گیا ہے۔ اس بار نشانہ رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی ہیں۔ جبکہ حملہ آور شاہین باغ واقعہ کے ملزم گوپال شرما کا پیروکار ہے۔ تب حملہ آور گوپال شرما کو ’رام بھکت‘ کہنے پر فخر محسوس ہوا۔ اب اس حملے کا ملزم، سچن ایک نوجوان ہے جو فیس بک ’پر ‘دیش بھکت سچن ہندو‘ کے نام سے ایک پیج چلا کر خود پر فخر کر نے والا نوجوان ہے ۔ دوسرا ملزم شبھم اس کا ساتھی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور اسد الدین اویسی کے مبینہ ہندو مخالف بیانات کی وجہ سے ان سے ناراض تھے۔ یہ بیان اویسی نے 2014-16 کے دوران دیا تھا۔ یوپی پولیس کے لیے حملے کی وجہ تلاش کرنا کتنا آسان ہے! مہاتما گاندھی کو گولی مارنا بھی کئی لوگ ایسا ہی کہہ کرصحیح ٹھہراتے ہیںکہ ناتھ رام گوڈسے -آپٹے گاندھی کی تقریر سے نارض تھے۔

گاڈ فادر کے بغیر پیدا نہیں ہوتے…

جو لوگ گوڈسے- آپٹے کی حمایت کر رہے ہیں اور گاندھی کے قتل کو جائز قرار دے رہے ہیں، کیا وہی جماعت سچن شبھم کو پیدا نہیں کر رہی ہے؟ تب ہندو مہاسبھا، آر ایس ایس کے لوگ مہاتما گاندھی کے خلاف زہر اگل رہے تھے۔ آج بھی وہی زبان، وہی روایت مسلط نہیں ہو رہی۔؟ نفرت میں گولیاں چلانے والوں کے گاڈ فادر تب بھی تھے، آج بھی ہیں۔ کیا گوڈسے- آپٹے گاڈفادرکے بغیر پیدا ہو سکتے ہیں؟ یا سچن-شبھم جنم لے سکتے ہیں؟
اگر انوراگ ٹھاکر کے خلاف کارروائی ہوتی ، امت شاہ کے خلاف کارروائی ہوتی، یوگی آدتیہ ناتھ پرقانون کا شکنجہ کسا گیا ہوتایا اس سے پہلے شاہین باغ کےلوگوںسے ہندوؤں کی بہو- بیٹیوں کی عزت کو خطرے میں بتانےوالے بی جے پی لیڈر پر کارروائی کی گئی ہوتی توآج صورت حال مختلف ہوسکتے تھے۔

یہ سلسلہ آگے بھی بڑھا۔برطانوی راج کا قانون بدلنے کی مہم چلانے والے بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے کی بلائی گئی میٹنگ میں ایک مخصوص کمیونٹی کو کاٹے جانے کا کھلااعلان ہو یا پھر ہری دوار سے لے رائے پور اوربریلی تک کی دھرم سنسد یا مذہبی مجلس ہو۔ یہ مذکورہ واقعات کا آمرانہ سلسلہ ہے ۔

مظفر نگر فسادات کے زخم کو کریدا جارہاہے ۔ بی جے پی لیڈر مین اسٹریم میڈیا کھلےعام کہہ رہے ہیں کہ جاٹ بھول نہیں سکتے مظفر نگر کا فساد۔ ایسے لوگوں سے پوچھاجائے کہ یاد رکھ کرکیا کریںجاٹ؟ کیا بدلا لیں؟ اورکیا اس لئے اسدالدین اویسی پر حملے کا واقعہ نہیں ہو رہاہے؟

اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں بالکل درست سوال کیا ہے کہ اس واقعہ کے پیچھے کون لوگ ہیں؟ حملہ آور نوجوان، گرم خون والے لوگ ہیں جنہیں کسی کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اصل مجرم وہ ہیں جو چلچلاتی گرمی میں بھی ’شملہ‘ بنانے اور گرم خون کو ٹھنڈا کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔ کیا ہمارا قانون اس سلسلے کو روکنے میں کامیاب ہوگا؟

(بشکریہ: ستیہ ہندی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN