اردو
हिन्दी
مئی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا مودی جلد پاکستان جانے والے ہیں؟

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
کیا مودی جلد پاکستان جانے والے ہیں؟
61
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ڈی ڈبلیو)

بھارت اور پاکستان کے درمیاں گزشتہ چند برسوں سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور حالت یہ ہے کہ فی الوقت دونوں کے درمیان پوری طرح کے سفارتی تعلقات بھی قائم نہیں ہیں۔ تاہم حالیہ دنوں میں اس طرح کی خبریں آئی ہیں کہ دونوں کے درمیان بیک چینل کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے کچھ بہتر نتائج کے آنے کی توقع ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر مزید بات چیت سے تعلقات میں بہتری آئی تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کا جلد ہی دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ پاکستان کے معروف تاجر میاں محمد منشا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینلز کام کر رہے ہیں، جس کے اچھے نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز لاہور کے ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ’’اگر دونوں پڑوسیوں کے درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ماہ کے اندر ہی پاکستان کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘

تاہم ان کے اس بیان کے حوالے سے جب بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ سے تفصیل جاننے کی کوشش کی تو اس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا، ’’وزارت نجی افراد کے مشاہدات پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔‘‘

فاصلے کم کرنے کی کوشش

ہفتہ کے روز ہی بھارت کے ایک معروف میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ بعض حالیہ پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ہی فاصلے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔

بھارتی حکومت کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ ایک برس سے ’’جنگ بندی کے معاہدے پر باقاعدگی سے عمل ہوا ہے۔ اور یہ اس جانب ایک اچھا اشارہ ہے کہ اگر دونوں ملک ایک ساتھ مل کر کام نہیں کر سکتے تو کم سے کم ایک ساتھ چل ضرور سکتے ہیں۔‘‘

حکومتی ذرائع کے مطابق حالیہ پیش رفت اس بات کا بھی عندیہ ہے کہ بھارت اور پاکستان فاصلے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور اس ضمن میں ’’بھارت جذبہ خیرسگالی کے طور پر سیلاب اور پانی کے بہاؤ سے متعلق پاکستان کی درخواستوں پر انڈس واٹر ٹریٹی کے اصول و ضوابط سے آگے بڑھ کر بھی جائزہ لینے پر غور کر رہا ہے۔‘‘

پاکستان کے فوجی سربراہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ سیاچن کو عسکری سرگرمیوں سے پاک اور غیر مسلح بنانے کے مخالف نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ میں ان بیانات کو پڑوسیوں کے درمیان نرم رویہ اپنانے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بھارتی گروپ زیارت کے لیے پاکستان جانے کا متمنی

بھارت اور پاکستان میں کشیدگی، زمینی راستوں کی بندش اور کووڈ کی وبا سے دونوں ممالک کے درمیان تمام طرح کی مذہبی سیاحت ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے۔ اس دوران بھارت میں جین مذہب کے ماننے والے ایک گروپ نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں مندروں کی زیارت کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان نے 22 افراد پر مشتمل اس گروپ کو پہلے ہی ویزے فراہم کر دیے تھے، جنہیں 21 فروری کو ہی لاہور پہنچنا تھا تاہم بھارتی حکومت نے ابھی تک انہیں سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ جب تک وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں اجازت نہیں ملتی اس وقت تک وہ پنجاب میں واہگہ اور اٹاری کی سرحد سے سفر نہیں کر سکتے۔

جین مذہب کے ماننے والے اس گروپ کو، جن مندروں کی زیارت کی امید ہے، اس میں گوجرانوالہ کا وہ مندر بھی شامل ہے، جو کچھ عرصہ پہلے تک محکمہ پولیس کے دفتر کے طور پر استعمال ہوتا رہا تھا۔ تاہم حکومت پاکستان نے ان تمام پرانے مندروں کی مرمت کا کام کیا ہے اور اب یہ سب بحال کر دیے گئے ہیں۔

بھارت میں ہندو عقیدت مندوں کے ایک طبقے کو پاکستان کے تاریخی مندروں میں کافی دلچسپی ہے اور وہ وہاں کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN