اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بلا عنوان!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بلا عنوان!
36
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

محمد آصف اقبال

کورونا کی وبا جس سے گزشتہ سال دنیا کووڈ19-سے متعارف ہوئی یہ ایسی وبا بن گئی ہے جس کی مثال گزشتہ کئی صدیوں پر محیط مطالعہ میں نہیں آتی۔یا یہ کہنا بھی بجا نہیں ہوگا کہ ایسی بیماری سے دنیا آج تک کبھی دوچار ہی نہیں ہوئی۔یہ وبا گرچہ حجم کے لحاظ سے نہایت ایک حقیر وائرس سے پھیلی اور جاری ہے۔جس کا اپنے آپ میں وجود کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت ہی ہے کہ ایک معمولی وائرس نہ صرف بے شمار انسانوں کی ہلاکت کا ذریعہ بن گیابلکہ بظاہر دنیا پر قدرت رکھنے والے ممالک اور ان کا نظام جس قدر متاثر ہوا ہے وہ بھی فکریہ لمحہ بن گیا ہے،نیز اس کے اثرات دیر پا ہونے کے امکان ہیں۔
یہ حالات عبرتناک بھی ہیں اور قابل توجہ بھی۔اس کے باوجود یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا میں چہار جانب اللہ تعالیٰ کی بے شمار نشانیاں موجود ہونے کے باوجود انسان وحدانیت کے تصور اور خالق کائنات کی خلاقی سے غافل ہے۔یہاں تک کہ ایک کثیر تعداد اس بات سے بھی ناواقف ہے کہ اُن کو بنانے والا کون ہے؟وہ اِس دنیا میں کیوں آئے ہیں؟اِس دنیا کے بعد کیا کچھ ہونے والا ہے؟ کامیابی اور ناکامی کیا ہے؟اور اِس دنیا میں کس طرح انہیں اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے چاہیے؟
لیکن ایک گروہ ایسا ضرور موجود ہے جس کے پاس درج بالا سوالات کے درست جوابات موجود ہیں۔رب ذوالجلال کی صفات سے وہ بخوبی واقف ہے۔ساتھ ہی دنیا میں موجود چیزوں کی حقیقت سے وہ بھی واقفیت رکھتا ہے۔عقیدے اور علم کے لحاظ سے وہ دنیا میں موجود کثیر تعداد سے افضل ہے۔اور ان خوبیوں کے نتیجہ میں اس گروہ کی اپنی شناخت اور پہچان بھی اسے خصوصی وجود بخشتی ہے۔اس لحاظ سے خصوصا موجودہ حالات کے پس منظر میں اور عموماً تمام حالات میں زماں و مکاں کی قیود سے بالاتر اس مخصوص گروہ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو غفلت سے نکالے۔دنیا اور اس کے بعد کی زندگی میں خوشخبری سنانے والے اور بشارت دینے والے گروہ کی حیثیت سے سامنے آئے۔یعنی دنیا میں موجود جملہ وسائل،جس حد تک بھی اس کے اختیار میں ہوں،ان کا استعمال کرتے ہوئے نیز اپنے اخلاق حسنہ سے دنیا کے انسانوں پر فوقیت حاصل کرتے ہوئے مسائل کا حل پیش کرے،مسائل کو دور کرنے میں تعاون فراہم کرے،مسائل کے خاتمہ میں اشتراک کے ساتھ آگے بڑھے،اوراپنے قول و عمل سے خوشیاں،امن،راحت اور سکون پہنچانے کا ذریعہ بنے۔
مقاصد کے حصول میں اس گروہ کو فرداً فرداً اور اجتماعی لحاظ سے ایک عظیم جدوجہد کے لیے تیار ہونا چاہیے۔اور اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہیے کہ معمولی مقصد کے حصول میں بھی وقت،صلاحیت اوروسائل کی قربانی درکار ہوتی ہے تو پھر یہ کیونکر ممکن ہے کہ عظیم مقصدکا حصول بلاقربانی حاصل ہوجائے گا؟
عظیم مقصد اگر واقعی آپ کے اور میرے جذبات میں سرایت کرچکا ہے،یہ مقصد اگر چنگاری کی شکل میں آشکارا ہوچکا ہے،تو پھر یہ خواب خرگوش نہیں ہے،یہ کوئی ماعوف الدماغ انسان کا قول بھی نہیں ہے،یہ صرف خواہش بھی نہیں ہے،یہ ایک عظیم مقصد ہے کہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے اور دنیا کا انسان حقیقی کامیابی سے دوچار ہوجائے۔نتیجہ میں دنیا بھی اس کے استقبال کے لیے راستے ہموار کرچکی ہے اور آنکھ بند ہوتے ہی آخرت کی خوشیاں اور بشارتیں تو پہلے سے ہی موجود ہیں۔
پھر کیا غم ہے اور کس سوچ میں غرق ہے وہ گروہ اور اس کے افراد جنہیں خود اس کے خالق حقیقی نے فضیلت کے ساتھ اس دنیا میں بھیجا ہے؟واقعہ یہ ہے کہ نہ غم ہے اور نہ ہی کسی سوچ میں وہ غرق ہے بلکہ وہ خود غفلت کا شکارہے،اپنے وجود سے،اپنے مقصد سے اور اپنی مبارک جدوجہد سے۔لیکن اس بات کے پورے امکان موجود ہیں کہ صالح روحوں کے فکر و عمل کو اگردرست کردیا جائے،صراط مستقیم پر انہیں گامزن کردیا جائے،انہیں پاک و صاف کردیا جائے تو وہ چمکتے ہوئے تارے کی مانند ہوجائیں گی۔اور یہ چمکتے ہوئے حسین وجمیل اور خوبصورت تارے ،تاریکی کو ختم کرکے چہار جانب روشنی پھیلانے کا ذریعہ بن جائیں گے۔
تو کام یہ ہے کہ فکر کی اصلاح کی جائے،کاموں کو تقسیم کیا جائے،فرد واحدکے ذریعہ اگرچہ وہ خود کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو کسی ایک کام سے بھی جدوجہد کا آغاز کیا جاسکتا ہے اور اجتماعی سطح پر کئی کاموں کی تقسیم کے ساتھ اس مبارک مقصد میں وقت،صلاحیت اور وسائل کے استعمال کے ساتھ پیش رفت کی جاسکتی ہے۔پھر جس وقت جدوجہد کا آغاز ہوجائے گا،چاہے انفرادی ہو یا اجتماعی،سکون و اطمینان اور خوشیاں اور بشارتیں سچ ہوتی نظر آنے لگیں گی۔جن تصورات اور خواہشات کو اب تک دلوں میں لیے گھوم رہے تھے وہ حقیقت میں ظاہر ہونے لگیں گی۔ محبتیں بھی پروان چڑھیں گی اور نفرتیں اور کدورتیں بھی دورہوتی نظر آئیں گی۔
لیکن ایک بات ہمیشہ پیش نظر رہنی چاہیے کہ مقاصد وقتی اور ہنگامی جدوجہد سے حاصل نہیں ہوتے،یہ دیر پا اور مستقل ہونی چاہیے۔یہ ممکن ہے کہ کبھی رفتار مدھم اور تیز ہوجائے لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک بار شروع کی گئی جدوجہد کو کچھ دن کی سعی کے بعد روک دیا جائے۔یہ سعی ہر دن ہونی چاہیے اور ہر لمحہ دلوں میں اور جذبات میں تازہ رہنی چاہیے،تب ہی ممکن ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہو اور ہم اللہ کے عہد و پیمان کو حقیقت میں تبدیل ہوتا دیکھیں!

maiqbaldelhi@gmail.com
maiqbaldelhi.blogspot.com

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN