اردو
हिन्दी
مارچ 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

روزہ کی حقیقت شریعت کی نظر میں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
روزہ کی حقیقت شریعت کی نظر میں
172
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:محمد قمرالزماں ندوی

اسلام کی عمارت جن پانچ چیزوں پر قائم ہے ،ان میں ایک ستون روزہ ہے ۔ روزہ خالص بدنی عبادت ہے ، ترتیب کے اعتبار سے ارکان اسلام میں اس کا تیسرا نمبر اور درجہ ہے، اور یہ ترتیب من جانب اللہ ہے جو بے ربط نہیں ہے بلکہ اپنے اندر حکمت لئے ہوئے ہے ۔

روزہ اس بات کا سالانہ سبق ہے کہ آدمی خدا کی منع کی ہوئی چیزوں سے بچ کر زندگی گزارے ،پس اگر کوئی شخص کھانے پینے کا روزہ رکھے اور خدا کی طرف سے منع کردہ چیزوں سے روزے میں نہ رکے، تو اس نے روزہ رکھ کر بھی روزہ نہیں

رکھا ،اسی حقیقت کو حدیث شریف میں یوں بیان کیا گیا ہے، جو شخص جھوٹ بولنا اور جھوٹ پر عمل کرنا نہ چھوڑے، تو اللہ تعالیٰ کو اس کی حاجت نہیں کہ وہ اپنا کھانا اور پانی چھوڑ دے ۔

روزہ کی حقیقت اور اس کا فلسفہ کیا ہے ؟ آئیے اس کو سید الطائفہ علامہ سید سلیمان ندوی رح کے الفاظ اور ان کے قلم گہر بار سے سمجھتے ہیں ۔

علامہ ندوی ؒ لکھتے ہیں :

*روزہ اسلام کی عبادت کا تیسرا رکن ہے،عربی میں اس کو ’’صوم ‘‘ کہتے ہیں جس کے لفظی معنی رکنے اور چپ رہنے کے ہیں ،بعض مفسرین کی تفسیروں کے مطابق قرآن پاک میں کہیں کہیں صبر بھی کہا ہے ،جس کے معنی ’’ضبط نفس‘‘ ثابت قدمی اور استقلال کے ہیں، ان معنوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام کی زبان میں روزہ کا کیا مفہوم ہے ؟ وہ در حقیقت نفسانی ہوا و ہوس اور بہیمی خواہشات سے اپنے آپ کو روکنے اور حرص و ہوا کے ڈگمگا دینے والے موقعوں میں اپنے آپ کو ضابط اور ثابت قدم رکھنے کا نام ہے ،روزانہ استعمال میں عام طور پر نفسانی خواہشات اور انسانی حرص و ہوا کا مظہر تین چیزیں ہیں ،یعنی کھانا پینا اور عورت و مرد کے جنسی تعلقات ،انہیں تینوں سے ایک مدت تک رکے رہنے کا نام روزہ ہے ،لیکن ان ظاہری خواہشوں کے ساتھ باطنی خواہشوں اور برائیوں سے دل و زبان کا محفوظ رکھنا بھی خواص کے نزدیک روزہ کی حقیقت میں داخل ہے ۔قرآن مجید نے ان تمام حقائق و رموز کو صرف ایک لفظ ’’تقویٰ ‘‘ سے بے نقاب کر دیا ہے ،اور چونکہ روزہ کی حقیقت تمام مذاہب میں مشترک تھی،اس بناء پر قرآن مجید نے دیگر مذاہب کو بھی اشارة اس حقیقت میں شریک کر لیا ہے ۔’’ یا ایھا اللذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب عکی اللذین من قبلکم لعلکم تتقون‘‘ (ترجمہ :اے مسلمانو ! تم پر روزہ لکھا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے امتوں پر لکھا گیا تاکہ تم تقویٰ حاصل کرو ۔) روزہ کی غرض و غایت ’’ تقویٰ‘‘ ہے یعنی اپنی خواہشوں کو قابو میں رکھنا ،اور جذبات کے تلاطم سے اپنے آپ کو بچا لینا ۔ اس سے ظاہر ہوا کہ روزہ ہمارے لئے ایک قسم کے روحانی علاج کے طور پر فرض ہوا،لیکن آگے چل کر قرآن پاک اسلامی روزہ کی دو اور مخصوص حقیقتوں کو بھی واضح کرتا ہے ۔’’ و لتکبروا اللہ علی ما ھداکم و لعلکم تشکرون‘‘(ترجمہ: تاکہ خدا نے جو تم کو راہ دکھائی اس پر تم بڑائی اور شکر ادا کرو) (سیرت النبی ؐ، جلد ۵ ؍ صفحہ220)

امام غزالی ؒ روزہ کے اسرار و رموز اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں: روزہ کا مقصد ہوائے نفس ( نفسانی خواہشات ) کو کچلنا ہے ،تاکہ نفس کو تقویٰ پر قوت ملے، اور روزہ کی روح اور اس کی مشروعیت کا راز اس قوت کو کمزور کرنا ہے جو شر و فساد پر ابھارنے کے لئے شیطان کے وسائل و ذرائع ہے۔ (احیاء علوم الدین :1 ؍274)

علامہ ابن قیم ؒ روزے کی حقیقت پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں :’’روزہ سے مقصود یہ ہے کہ نفس انسانی خواہشات اور عادتوں کےشکنجے سے آزاد ہو سکے،اس کی شہوانی قوتوں میں اعتدال و توازن اور میانہ روی پیدا ہو اور اس کے ذریعے سے وہ سعادت ابدی کے گوہر مقصود تک رسائی حاصل کرسکے اور حیات ابدی کے حصول کے لئے اپنے نفس کا تزکیہ کر سکے۔ (زاد المعاد :2؍28)

معلوم یہ ہوا کہ روزہ کا مقصد اصلی روح و نفس کا تذکیہ اور خدائے وحدہ لاشریک لہ کی رضا مندی کے لئے صبر و شکیب کی کیفیت اور ہمت و طاقت کا حاصل کرنا اور جٹانا ہے اور اپنی محدود،مستعار اور فانی زندگی کو تقوی و طہارت کی خوشبو سے معطر اور پاکیزہ کرنا ہے اور اسی مقصد کے لئے اللہ تعالی نے اس عبادت کا اپنے بندے کو مکلف بنایا ہے اور اس عبادت کی عملی صورت گری بھی فرمائی ہے ۔

قرآن کریم میں روزہ کے لئے’’ صیام‘‘ کا لفظ استعمال ہوا ہے ،جو صوم کی جمع ہے، صوم کے لغوی معنی رکنے اور چپ رہنے کے ہیں ،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ درحقیقت انسانی خواہشات ،بہیمی جذبات اور سفلی میلانات سے بچنے اور پرہیز کرنے کا نام ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کے اندر دو طرح کی قوتیں ودیعت کی ہیں ،حکیم الامت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے انہیں قوت بہیمی اور قوت ملکی سے تعبیر کیا ہے ،پہلی قوت معائب و مفاسد کا سرچشمہ ہے، جب کہ دوسری قوت سے خیر و بھلائی اور نیکیوں کا ظہور ہوتا ہے ،انسان کی بہیمی و شہوانی قوت کی شدت و جوش عام طور پر کھانے پینے کی کثرت اور جنسی لذتوں میں مشغولیت و انہماک سے پیدا ہوتی ہے ،اس لئے مذہب اسلام نے اس جوش و شدت کو کم کرنے اور انسان کے اندر ملکوتی قوت و صفات پیدا کرنے کے لئے روزے کے دنوں میں کھانے پینے اور جنسی تعلقات سے روک دیا ہے ۔

روزہ کا بنیادی مقصد قرآن مجید نے جو بیان کیا ہے وہ یہ ہے کہ روزہ دار روزے کی برکت سے( بعید نہیں کہ) متقی اور پرہیز گار بن جائے گا اس کے اندر خوف خدا پیدا ہو ۔ دل کدورتوں، گندگیوں، آلائشوں اور برے خیالات و تصورات سے پاک ہو جائے ۔ الغرض روزہ کا سب سے بڑا مقصد تقویٰ اور دل کی پرہیز گاری اور صفائ ہے۔ تقویٰ کیا ہے ؟ اس کی تعریف کرتے ہوئے علامہ سید سلیمان ندوی ؒ فرماتے ہیں :’’تقویٰ دل کی اس کیفیت کا نام ہے جس کے حاصل ہونے کے بعد دل کو گناہوں سے جھجک معلوم ہونے لگتی ہے اور نیک باتوں کی طرف اس کو بے تابانہ تڑپ ہوتی ہے۔‘‘

امام غزالی ؒفرماتے ہیں :’’روزہ صرف یہی نہیں کہ کھانا ،پینا اور جماع ایک وقت مخصوص سے ایک وقت مخصوص تک نہ کی جائے ،یہ تو محض روزہ کی شکل و صورت ہے، اصل روزہ یہ ہے کہ زبان برائیوں سے رک جائے، کان غیبت سے باز آجائیں ،آنکھ ناجائز چیزوں کو نہ دیکھے،ہاتھ ظلم و زیادتی سے رک جائیں ،پاوں حرام کی طرف چلنے سے انکار کریں اور ان سب کے بادشاہ دل و دماغ خلاف شرع باتوں کے سوچنے اور سمجھنے تک کی قوت سے محروم ہو جائیں ۔ ‘‘

غرض قرآن مجید نے روزہ کا اہم اور بنیادی مقصد یہ بیان کیا ہے کہ روزہ متقی اور پرہیز گار بننے کا ذریعہ ہے، روزہ رکھنے سے روزہ دار کے اندر خوف و خشیت پیدا ہوتی ہے اور وہ خلاف تقویٰ چیزوں سے بچتا ہے۔ قرآن مجید میں روزہ کا حکم دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے فرمایا :’شاید کہ تم متقی و پرہیز گار بن جاؤ۔‘ یہ نہیں فرمایا کہ اس سے ضرور متقی و پرہیز گار بن جاو گے۔ اس لیے کہ روزے کا یہ نتیجہ تو آدمی کی سمجھ بوجھ اور اس کے ارادے پر موقوف ہے۔ جو اس کے مقصد کو سمجھے گا اور اس کے ذریعہ سے اصل مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گا وہ تو تھوڑا بہت متقی بن جائے گا۔ مگر جو مقصد ہی کو نہ سمجھے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش ہی نہ کرے گا اسے اس سے کوئی فائدہ حاصل ہونے کی امید نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو روزے کو اس کی روح اور حقیقت اور ظاہر و باطن کی خوبیوں کے ساتھ رکھنے کی توفیق مرحمت فرمائے آمین ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
Sanjeev Srivastava Kachori Controversy Debate
مضامین

بی بی سی نیوز کے انڈیا ہیڈ رہے سنجیو سریواستو کے کچوری کی دکان کھولنے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

24 فروری
Bhagwat Commentary Critical Analysis
مضامین

ملاحظات: بھاگوت بھٹکاؤ کی راہ پر

23 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Maulana Abdullah Saleem FIR News

مولانا عبداللہ سلیم کے خلاف 83 تھانوں میں FIR, کبھی بھی گرفتاری ممکن,یہ ہے معاملہ

مارچ 10, 2026
Muslim Women Equal Rights News

مسلم خواتین کو مساوی حق پر سپریم کورٹ:”ایک راستہ یونیفارم سول کوڈ بھی ہے”:

مارچ 10, 2026

حالیہ خبریں

Uttam Nagar Incident Jamiat News

اتم نگر واقعہ پر جمعیتہ آگے بڑھی، جوائنٹ پولیس کمشنر سے ملاقات، وزیر داخلہ کو مکتوب

مارچ 10, 2026
Global Economy War Impact News

عالمی معیشت میں زلزلہ ،نکل گئی ہیکڑی امن کی بات کرنے لگے ٹرمپ، اسرائیل کا بھی دم نکلنے لگا

مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN