اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان میں رسول ﷺ کے معمولات

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مذہبیات, مضامین
A A
0
رمضان میں رسول ﷺ کے معمولات
298
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: قاضی محمدفیاض عالم قاسمی

رمضان المبارک کامہینہ ایک عظیم الشان اورمقدس مہینہ ہے، برکتوں اوررحمتوں والا مہینہ ہے، اس میں اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں پر خاص رحمتیں نازل ہوتی ہیں، ان کے گناہوں کو معاف کردیاجاتاہے، جہنم سے نجات کاپروانہ دیا جاتا ہے، اسی پربس نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوجاتاہے اوران کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے۔ مگر اس کے لئے شرط ہے کہ رمضان کا مہینہ سنت نبوی ﷺ کے مطابق گزارا جائے، اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کے طریقہ کو امت کے آئڈیل اورنمونہ بنایاہے۔ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَة(سورۃ الاحزاب:21)اس لیے آئیے دیکھتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں آپ ﷺ کے معمولات کیاتھے؟

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا سے مروی ہے کہ جب ماہ رمضان شروع ہوتا تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ مبارک بدل جاتاتھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نمازوں میں اضافہ ہوجاتا، اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا کرتے اور آپ پر خوف طاری رہتاتھا۔(شعب الایمان للبیہقی:3625)

پہلاکام:روزہ رکھنا

یوں تو آپ ﷺ کثرت سے نفل روزہ رکھاکرتے تھے،مگر رمضان کے علاوہ کسی بھی پورے مہینہ میں روزے نہیں رکھے ہیں؛چوں کہ رمضان المبارک کاروزہ فرض ہے ،اس لئے پورے مہینہ میں روزہ رکھتے تھے۔ اورلوگوں کو روزہ رکھنے کاحکم دیتے تھےکہ جس نے رمضان کے روزے ایمان واحتساب کے ساتھ رکھے یعنی اسے روزے فرضیت پر یقین ہواوراللہ تعالیٰ سے ثواب امید بھی ہوتو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔(صحیح بخاری:38)

دوسراکام: قیام اللیل

رمضان المبارک کی راتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کثرت سے نماز پڑھتے تھے۔اوردوسرے لوگوں کو بھی ترغیب دیتے تھے،آپ نے فرمایا کہ جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ رمضان میں قیام اللیل کیایعنی راتوں میں نمازوں کااہتمام کیا تواللہ تعالیٰ اس کے گناہوں کو معاف فرمادیں گے۔(مسند ابوداؤدطیالسی:٢٤۸١)

قیام اللیل کی دو صورتیں ہیں، ایک تراویح جس کی بیس رکعتیں ہیں، اوردوسری تہجد جس کی کم سے کم دورکعت اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں۔ان کے علاوہ بھی کثرت سے نوافل پڑھناآپ علیہ السلام سے منقول ہے۔اس لئے ان نمازوں کے ساتھ ساتھ اشراق،چاشت، اوابین وغیرہ کابھی اہتمام کرناچاہئے۔

تیسراکام:قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت

رمضان المبارک کے مہینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک اہم معمول قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کرنابھی تھا، رمضان المبارک کو قرآن کریم سے خصوصی نسبت حاصل ہے کیوں کہ اسی مہینہ میں قرآن کریم نازل ہواہے۔ جس طرح دوسری نیکیوں کا اجر اس ماہ میں بڑھ جاتا ہے ، اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت کا بھی اجر بڑھ جاتا ہے ۔ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جبرئیل علیہ السلام کی آمد زیادہ ہوجایاکرتی تھی اور جب جبرئیل علیہ السلام آتے تو قرآن کریم کی تلاوت کرتے اورآپ ﷺ بھی ان کو قرآن کریم سنایاکرتےتھے، اس طرح دونوں ایک دوسرے کو سنایاکرتے تھے۔ایک روایت میں ہے کہ ایک ختم سنانے کا معمول برابر رہا ، اور جس سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اس سال دو مرتبہ پورا قرآن سنایا۔(صحیح بخاری:٤۹۹۸)

چوتھا کام: کثرت ذکر اورکثرت دعاء:

یوں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ ذکر الٰہی میں مشغول رہتے تھے، لیکن جب رمضان المبارک کا مہینہ آتا تو ذکر واذکارتسبیحات واوراد میں بہت اضافہ ہوجاتا تھا، کثرت ذکر کے ساتھ اس ماہ میں دعائیں بھی خوب کرتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عام مسلمانوں کو اس ماہ میں کثرت سے ذکر اور دعا کرنے کا حکم دیا کہ اس ماہ میں دعائیں بہت قبول ہوتی ہیں ۔آپ ﷺ نے چار چیزوں کو کثرت سے کرنے کی امت کو حکم دیا۔ ان میں سےدوخصلتیں ایسی ہیں جن سے اللہ راضی ہوتاہے اوروہ کلمہ شہادت کی کثرت اور اوراستغفار کرناہے، اوردوخصلتیں ایسی ہیں جن سے کوئی چارہ کارنہیں، اوروہ جنت کا سوال کرنا اورجہنم سے پناہ مانگناہے۔ان کے علاوہ سبحان اللہ ، الحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ، اور درود شریف کے ساتھ استغفار وغیرہ کی کثرت کرنی چاہئے۔

اسی طرح جن اعمال کے وقت جو دعا منقول ہے ان کا اس ماہ میں خصوصیت سے اہتمام کرناچاہئے ۔مثلاافطار کے وقت دعاء قبول ہوتی ہے۔رسول پاک کا ارشاد ہے کہ تین آدمی کی دعاء ردنہیں ہوتی، ان میں سے ایک روزہ دارہے ، افطار کے وقت اس کی دعاء قبول جاتی ہے۔اسی طرح سحری کے وقت بھی دعاء قبول ہوتی ہے۔اس لئے چھوٹی بڑی منقول دعاؤں کا اہتمام کرناچاہئے نیز اپنے جائزمقاصد کے لئےبھی دعائیں مانگتے رہناچاہئے ۔

پانچواں کام: صدقات وخیرات کی کثرت:

ماہ رمضان المبارک میں غریب ومسکین لوگوں کا خاص خیال رکھنا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت رہی ہے ، آدمی جب دن بھر بھوکا پیاسا رہتا ہے تو اسے احساس ہوتاہے کہ وہ لوگ کیسے زندگی گذارتے ہوں گے جن کے یہاں اکثر فاقہ ہی رہتا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی کہ آپ صدقات و خیرات کثرت کے ساتھ کیا کرتے اور سخاوت کا یہ عالم تھا کہ کبھی کوئی سوالی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در سے خالی واپس نہ جاتا تھا،رمضان المبارک میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سخاوت اور صدقات و خیرات میں کثرت سال کے باقی گیارہ مہینوں کی نسبت اور زیادہ بڑھ جاتی۔ اس ماہ صدقہ و خیرات میں اتنی کثرت ہو جاتی کہ ہوا کے تیز جھونکے بھی اس کا مقابلہ نہ کر سکتے۔ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہما سے مروی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھلائی کرنے میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔(صحیح بخاری:١۸۰٣)

اگر ہم بھی آپ ﷺ کے نقش قدم پر چل کرآپ کے معمولات کو اپنے معمولات بنالیں تو ان شاء اللہ روزے کے سارے فوائدحاصل کرسکیں گے اوردنیاوآخرت میں کامیاب وکامران ہوں گے۔فقط

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN