اردو
हिन्दी
اپریل 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو سب سے پہلے یہ پانچ کام کریں

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو سب سے پہلے یہ پانچ کام کریں
183
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

ایسا آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ایک شاپنگ مال میں شاپنگ کی غرض سے موجود ہیں اور تھوڑی دیر بعد آپ اپنی جیب ٹٹولتے ہیں تو آپ کے ہوش اُڑ جاتے ہیں کیونکہ آپ کا موبائل فون غائب ہے۔

شاطر چور پلک جھپکتے ہی آپ کا موبائل فون غائب کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آپ کے فون میں موجود نجی دستاویزات، ذاتی معلومات اور تصویریں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو ایک نیا فون خریدنا پڑتا ہے جو جیب پر بھاری پڑتا ہے۔ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی مشورے دے رہے ہیں، جن کے ذریعے آپ مزید نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

فون کو فوری طور پر بلاک کر دیں

ڈیجیٹل سیکورٹی کی ماہر ایمیلیو سیمونی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو گیا ہے تو سب سے پہلا کام یہ کرنا چاہیے کہ ڈیوائس کو فوری طور پر بلاک کر دیا جائے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ فون نیٹ ورک آپریٹر (یعنی جس کمپنی کی سِم آپ استعمال کر رہے ہیں) سے رابطہ کریں اور اس سے سم کو بند کرنے کا کہیں تاکہ فون کسی کے کام نہ آئے۔ آپ کو آپریٹر کی ویب سائٹ سے پتہ چل جائے گا کہ اس کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہے۔

IMEI (بین الاقوامی موبائل آلات کی شناخت) کی مدد سے بھی ایسا کرنا ممکن ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی رجسٹری ہے، جس کے ذریعے آپ فوری طور پر موبائل بند کر سکتے ہیں۔ اپنے موبائل فون میں موجود IMEI کوڈ کو کہیں لکھ کر رکھ لیں۔ آپ کو یہ نمبر ڈیوائس باکس یا موبائل فون میں ملے گا۔

اپنا ایپ پاس ورڈ تبدیل کریں

سیمونی کے مطابق آپ کو اپنے موبائل پر موجود تمام ایپس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہئیں۔ بصورت دیگر، فون چور آپ کی ذاتی اور دیگر اہم معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، خاص کر بینکنگ ایپس۔

لیکن ای میلز، سوشل میڈیا صارفین کو ایس ایم ایس کی تصدیق کے ذریعے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ کچھ ایپس ٹولز کی ویب سائٹس پر پاس ورڈ تبدیل کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اس سے آپ فوری طور پر سب کچھ بدل سکتے ہیں۔

فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل نیٹ ورک کے پاس ورڈ سیکورٹی اور لاگ ان سیکشن میں جا کر تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ آپ ذاتی معلومات کے سیکشن میں جا کر Gmail کا پاس ورڈ بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

اپنے بینک کو مطلع کریں

اگر آپ کا فون چوری ہو گیا ہے تو فوری طور پر اپنے بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے مطلع کریں۔ کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں بینک آپ کے فون پر موجود اپنی ایپ کو بلاک کر سکیں گے۔ اگر مجرم آپ کے اکاؤنٹ سے تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر رہے ہیں، تو یہ بھی رُک جائے گا۔

اس قسم کی سروس فراہم کرنے کے لیے ہر بینک کا اپنا چینل ہے۔ عام طور پر اس کا ذکر ان کی ویب سائٹ پر ہوتا ہے۔ بینک کے فون رابطے بھی گوگل پر موجود ہیں۔

اپنے دوستوں اور گھر والوں کو ضرور بتائیں

اگر فون چوری ہو جائے تو گھر والوں اور دوستوں کو مطلع کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ مجرم میسجنگ ایپس یا سوشل نیٹ ورکس پر آپ کے رشتہ داروں اور دوستوں کے رابطوں کو تلاش کر کے انھیں دھوکہ دے سکتے ہیں، ان سے رقم یا بینک کی تفصیلات مانگ سکتے ہیں۔

پولیس کو شکایت درج کروائیں

موبائل چوری پر پولیس میں شکایت درج کروانا یقینی بنائیں۔ اس سے آپ کے پاس فون کے چوری ہو جانے کا ثبوت رہے گا۔ آپ کو بینک، انشورنس کمپنی اور کچھ دوسری جگہوں پر بھی اس ثبوت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کئی بار موبائل چوری ہونے کے بعد اس میں موجود آپ کی شناختی دستاویزات بھی چوری ہو جاتی ہیں جن کے بغیر آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ پولیس آپ سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ اس لیے پولیس میں شکایت درج کروانا ضروری ہے۔ شکایت درج کروانے کے بعد یہ پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جرم کی تحقیقات کرے۔

پولیس کو یہ بھی علم ہو جاتا ہے کہ زیادہ تر فون کہاں سے چوری ہوتے ہیں۔ اس سے وہ ان جگہوں پر لوگوں کو الرٹ جاری کر سکتی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026

حالیہ خبریں

Iran US Talks News

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026
Kejriwal Video Order News

کیجریوال کی جج سے بحث: ہائی کورٹ کا پولیس کو سوشل میڈیا سے ویڈیو ہٹانے کا حکم

اپریل 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN