اردو
हिन्दी
اکتوبر 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی: 12 اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کا ڈرافٹ تیار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی: 12 اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کا ڈرافٹ تیار
122
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ:(ایجنسی)

کہتے ہیں ،نام میں کیا رکھا ہے ، لیکن ہر کوئی اس سے اتفاق نہیں رکھتا۔ بھارت کی سیاسی تاریح میں شہروں کے نام بدلنے کی روایت سیکڑوں سال پرانی ہے ۔ پرانے زمانے میں راجہ- مہاراجہ خوش ہوتے تھے، تب نام بدل دیا کرتے تھے ، مغلوں نے اسی روایت کے تحت بے شمار نام بدل ڈالے، ان کے بعد آئے انگریزحکمرانوں نے بھی اس روایت کو قائم رکھا ۔ آج بھی بہت سے ہل اسٹیشنوں کے نام انگریزوں کے گورنر جنرل اور وائسرائے کے نام پر ملیں گے۔ اگر ہم اتر پردیش کی حالیہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو بہوجن سماج پارٹی اور سماج وادی پارٹی بھی پیچھے نہیں ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پہلی میعاد میں بھی کئی جگہوں کے نام بدلے تھے۔ اب وہ ریاست کے 12 اضلاع اور شہروں کے نام تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں تجویز کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ریاست کے جن مقامات کے نام بدلنے کی تیاری میں ہے ، وہ ہے۔ علی گڑھ ،سنبھل، فرخ آباد، سلطان پور، فیروز آباد، شاہجہاں پور، آگرہ، مین پوری، غازی پور، دیوبند، رسول آباد اور سکندرا شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے یوگی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ وہاں سے مہر ملنے کے بعد اسے یوپی کے آئندہ بجٹ اجلاس میں اسمبلی میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ نام کی تبدیلی کے لیے اسمبلی سے قرارداد پاس ہونے کے بعد اسے گورنر کو بھیجا جاتا ہے۔ گورنر کی مہر کے بعد یونین وزارت داخلہ کے پاس جاتی ہے اور پھر ریاستی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرکے نام تبدیل کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق نئے تجویز کردہ نام علی گڑھ سے آریہ گڑھ، سنبھل سے پرتھوی راج نگر، فرخ آباد سے پنچال نگر، سلطان پور سے کش بھون پور، فیروز آباد سے چندر نگر، آگرہ سے اگرون، مین پوری سے میانپوری، غازی پور سے گڑھی پوری ،دیوبند سے دیوورند پور، رسول آباد سے دیوگڑھ اور سکندرا سے آدرش نگر۔ یوگی کا ماننا ہے کہ پرانی شناخت کو بحال کرنے کے لیے ایسے قدم اٹھانا ضروری ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پچھلے دور حکومت میں بھی کچھ جگہوں کے نام بدلے تھے، جیسے کمبھ میلے سے پہلے الہ آباد کو تبدیل کر کے پریاگ راج کر دیا گیا تھا۔ فیض آباد سے ایودھیا، مغل سرائے ریلوے اسٹیشن سے پنڈت دین دیال اپادھیائے اسٹیشن، گورکھپور کے اردو بازار سے ہندی بازار، ہمایوں پور سے ہنومان نگر، مینا بازار سے مایا بازار اور علی نگر سے آریہ نگر کیا گیا تھا ۔

سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی بھی نام بدلنے میں پیچھے نہیں رہیں۔ 2007 میں مایاوتی کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد، لکھنؤ کے کنگ جارج میڈیکل کالج کا نام چھترپتی شاہو جی مہاراج رکھ دیا گیا تھا۔ سنبھل کو بھیم نگر، شاملی کو پربدھ نگر اور ہاپوڑ کو پنچ شیل نگر بنا دیا تھا۔ 2012 میں اکھلیش یادو نے وزیر اعلیٰ بن کر پرانے ناموں کو بحال کردیا۔

2012 اور 2022 کے درمیان 11 اضلاع کے نام بدلے گئے، جن میں سے 9 نام اکھلیش یادو نے بدلے، باقی دو نام یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے پہلے دور میں بدلے۔ آزاد ہندوستان کی سیاسی تاریخ میں نام بدلنے میں کانگریس سب سے آگے رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہندوستان میں کانگریس کے تین بڑے لیڈروں جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کے نام پر 98 تعلیمی ادارے، 64 سرکاری اسکیمیں، 52 ایوارڈز، 74 سڑکیں اور عمارتیں، 39 اسپتال، 19 اسٹیڈیم، 15 نیشنل سنچری ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

SIR Fake Details FIR

رناٹک SIR میں نیا انکشاف، اونگیرے ضلع انتظامیہ پر تقریباً 3,000 نام ہٹانے کا دباؤ تھا

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026
ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

ریاض میں دھماکوں کی گونج، حوثیوں کا کنگ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ

اکتوبر 8, 2026

حالیہ خبریں

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

اکتوبر 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN