اردو
हिन्दी
اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سری لنکا میں خانہ جنگی،وزیروں کے گھروں پر حملے،آتشزنی،متعدد ہلاک

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ متفرقات
A A
0
سری لنکا میں خانہ جنگی،وزیروں کے گھروں پر حملے،آتشزنی،متعدد ہلاک
278
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کولمبو:(ایجنسی)

سری لنکا میں شدید اقتصادی بحران کے درمیان وزیر اعظم مہندا راج پکشے نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس پیشرفت سے چند گھنٹے قبل صدر گوتابایا راج پکشے کے دفتر کے باہر مہندا راج پکشے حامیوں کے ذریعہ مظاہرین پر حملے کے بعد راجدھانی کولمبو میں فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ تشدد میں کم از کم 231 افراد زخمی ہوئے۔

ملک میں حکومت حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم میں راج پکشے برادران کی حکمراں جماعت کے ایک رکن پارلیمنٹ سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں، مہندا راج پکشے نے صدر گوتابایا راج پکشے کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ استعفیٰ میں وزیر اعظم مہندا نے کہا کہ وہ ایک آل پارٹی عبوری حکومت کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے فوری طور پر وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ 6 مئی کو کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آپ کی اپیل کے مطابق ہے، جس میں آپ نے کہا تھا کہ آپ ایک آل پارٹی عبوری حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ مہندا نے کہا کہ وہ عوام کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم کے استعفیٰ کے ساتھ ہی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔ مظاہرے مہندا راج پاکسے کے چھوٹے بھائی اور صدر گوتابایا راج پاکسے کی قیادت میں حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے تھے کہ وہ ملک میں جاری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک عبوری انتظامیہ تشکیل دیں۔

دریں اثنا، حکام نے پیر کی شام 7 بجے سے بدھ کی صبح 7 بجے تک نافذ کرفیو میں توسیع کر دی۔ نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے احتجاجی مقام پر فوج کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ وزیر دفاع نے ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے عوامی تعاون پر زور دیا، جبکہ عوام کی حفاظت کے لیے پولیس کی مدد کے لیے فوج کی تین نفریوں کو طلب کیا گیا ہے۔ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مہندا راج پکشے کے حامیوں کے ذریعہ مظاہرین پر حملے کے بعد ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑا۔ لوگوں نے راج پکشے کے حامیوں پر غصہ نکالا جو راجدھانی سے واپس آ رہے تھے۔ پولوناروا ضلع سے سری لنکا کے پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے رکن پارلیمنٹ امراکیرتھی اتوکورالا کو مغربی شہر نیتمبوا میں حکومت مخالف گروپ نے گھیر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کو ان کی کار سے گولی چلنے کے بعد مشتعل ہجوم نے انہیں کار سے باہر نکال لیا، جس کے بعد انہوں نے بھاگ کر ایک عمارت میں پناہ لی۔ پولیس نے بتایا کہ بعد میں ایم پی اور ان کے ذاتی سیکورٹی آفیسر (پی ایس او) مردہ پائے گئے۔

مشتعل ہجوم نے سابق وزیر جانسن فرنینڈو کے کورونگالا اور کولمبو میں واقع دفاتر پر حملہ کیا ہے۔ سابق وزیر نمل لانجا کی رہائش گاہ پر بھی حملہ ہوا ہے جبکہ میئر سمن لال فرنینڈو کی رہائش گاہ میں آگ لگا دی گئی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے چنے کھانے کے بہت سے فائدے ، ۔نیچرل پروٹین سے لے کر فائبر کا خزانہ

11 جولائی
متفرقات

ہیلتھ ٹپس:بھنے ہوئے السی کے بیج صحت کا خزانہ،شوگر، ہائی کولیسٹرول سمیت کئی بیماریوں میں فا ئدے مند

06 جولائی
متفرقات

کارڈیک اریسٹ اور ہارٹ اٹیک میں کیا فرق ہے؟ کیا ہیں علامات و وجوہات ؟ایمرجنسی میں کیا کریں ۔

30 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

حالیہ خبریں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026
دہلی میں 10 اکتوبر کے احتجاج سے پہلے سخت انتظامات، نظام الدین کی ٹرینیں منسوخ، 57 میٹرو اسٹیشن متاثر

جنتر منتر نہیں، مودی حکومت کو اپنا طریقۂ کار بدلنے کی ضرورت ہے: احتجاجی مقام بدلنے سے عوامی سوال ختم نہیں ہوں گے

اکتوبر 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN