باندہ :
یوپی کے باندہ جیل میں بند باہوبلی ایم ایل اے مختار انصاری کورونا متاثر ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیم نے جیل جاکر ان کا سیمپل لیا۔ اتوار کو رپورٹ آئی ،رپورٹ میں 291 متاثرہ پائے گئے ہیں۔ اس میں مختار انصاری سمیت جیل کے کئی قیدی پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔فی الحال مختار انصاری کی حالت مستحکم ہے۔
باندہ میں کل متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6760 پہنچ گئی ہے۔ فعال متاثرہ افراد کی تعداد 1538 ہے۔ اس ضلع میں اب تک مجموعی طور پر 76 اموات ہوچکی ہیں۔








