اردو
हिन्दी
مئی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رامپور کے فرقان نے بادل کو تو بچالیا ،مگر سمت کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
رامپور کے فرقان نے بادل کو تو بچالیا ،مگر سمت کو بچاتے ہوئے ڈوب گیا
181
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رامپور:(شہباز انور کی رپورٹ)

اتر پردیش کے رام پور شہر میں دریا میں نہاتے ہوئے دو نوجوانوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر ایک لڑکے فرقان نے جو انھیں جانتا بھی نہیں تھا ان کو بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگا دی۔

بادل نامی نوجوان کو تو فرقان نے ندی سے باہر نکال لیا، لیکن بعد میں اس کے ساتھی سُمت کو بچانے کے لیے دوبارہ دریا میں چھلانگ لگائی تو وہ خود بھی باہر نہ آ سکا اور دونوں ڈوب گئے۔

سمت اور فرقان کی لاشیں جمعہ کی شام تقریباً 5:30 بجے کوسی ندی سے نکالی گئیں۔ بادل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔

حادثہ کیسے ہوا؟

ٹانڈہ تھانے کے انچارج اجے پال سنگھ نے بی بی سی کو اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘کہ ٹانڈہ کے پوروتر پور گاؤں کا رہنے والا 13 سالہ سُمت گاؤں کے اپنے دوست بادل کے ساتھ کوسی ندی میں نہانے گئے تھے اس وقت دوپہر ڈھائی بجے تھے دونوں دوست پانی میں نہانے کے لیے اترے لیکن گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے اچانک ڈوبنے لگے۔

اسٹیشن انچارج کا مزید کہنا ہے کہ ‘تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ان دونوں لڑکوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر قریب ہی کھیت میں موجود فرقان نے انھیں بچانے کے لیے ندی میں چھلانگ لگا دی، فرقان نے بادل کو باہر نکالا، لیکن جب وہ سُمت کو بچانے کے لیے دوبارہ دریا میں اترا تو وہ بھی اس کے ساتھ دریا میں ڈوب گیا، شام 5:30 بجے کے قریب دونوں کی لاشیں دریا سے نکالی گئیں ان کے لواحقین بغیر پوسٹ مارٹم کیے لاشیں اپنے ساتھ لے گئے۔

گاؤں کے سربراہ مہیش پال سینی نے بی بی سی سے بات کرتے ہو ئے کہا یہ بہت دردناک حادثہ تھا، اس میں دو بچوں کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں سے ایک ہمارے گاؤں کے چوہان خاندان سے تعلق رکھنے والا سُمت ہے، جب کہ دوسرا بچہ فرقان، اکبر آباد کے رہائشی چھوٹے کا بھتیجا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا ’سُمت اور بادل کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے، فرقان بھی ڈوب گیا۔‘

اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سُمت کے دادا رام اوتار کہتے ہیں، ’دیکھو فرقان نے سُمت کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کر دی، اس سے بڑی کوئی چیز نہیں ہو سکتی، سُمت اپنے گھر اور گاؤں کا اکلوتا بیٹا تھا، وہ گاؤں کے ہی اسکول میں آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا۔ اب گھر میں اس کی صرف ایک چھوٹی بہن رہ گئی ہے۔‘

دوسری جانب بادل کو علاقے کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بی بی سی نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ گاؤں والوں کے مطابق بادل کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ گھر میں صرف دو بھائی اور ماں ہیں۔

‘اپنے جگر کا ٹکڑا کہاں سے لائیں

حادثے کے دن فرقان اکبر آباد میں اپنے ماموں کے پاس آئے تھے۔ ویسے ان کا گاؤں وہاں سے دس کلومیٹر دور تھا۔

فرقان کے گھر والوں سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو ان کے بڑے بھائی گلفام نے بتایا کہ ہمیں اکبر آباد سے ایک رشتہ دار کا فون آیا تھا، انھوں نے بتایا کہ فرقان کی موت ڈوبنے سے ہوئی ہے، جب ہم وہاں پہنچے تو لوگ اس بات کا ذکر کر رہے تھے کہ کس طرح فرقان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بادل کی جان بچائی اور سُمت کو بچانے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ بھی ڈوب گیا اور اس کی موت ہو گئی اپنے جگر کا ٹکڑا کہاں سے لائیں؟

فرقان گھر کا سب سے چھوٹا بچہ تھا جو دہلی میں فوٹو گرافی کا کام کرتا تھا۔ ان کے والد افسر علی ایک کسان تھے اور بڑے بھائی مستری ہیں۔

سُمت کے والد فرقان کے احسانات کا اعتراف کر رہے ہیں اس واقعے میں سُمت اور فرقان دونوں کی موت ہو گئی ہے، لیکن سُمت کے والد سنجیو کمار فرقان کے لیے احترام کا جذبہ ظاہر کرتے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ’ دیکھو میرا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا، فرقان بھی نہیں رہا، لیکن جس طرح اس نے سُمت کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان گنوا دی ایسا کون کرتا ہے، ہمیں اس کے گھر والوں کو تسلی دینے کے لیے اس کے گھر بھی جانا ہے۔‘

سنجیو کمار مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بیٹے کو یاد کر کے بار بار رو پڑتے ہیں۔

انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا ہے

اس حوالے سے سمُت کے رشتہ دار رام اوتار کا کہنا ہے کہ ‘’فرقان نے بڑی جرأت اور انسانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا ہے۔‘

علاقے میں جہاں ان دونوں کی موت پر سوگ منایا جا رہا ہے وہیں فرقان کی ہمت اور بہادری کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔

(بشکریہ : بی سی سی اردو )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN