اردو
हिन्दी
مئی 7, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

محمودمدنی اور اویسی میں موازنہ:انڈیا ٹی وی کی خطرناک شرارت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
490
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر :قاسم سید

جمیعت علمائے  ہند کے دونوں گروپوں  میں الحاق کی خوش کن،حوصلہ افزااور روح میں اتر جانے والی   خبروں کے درمیان میں  اسٹریم میڈیا بھی اس ڈیولپمنٹ پر گہری نظر رکھ رہا ہے ۔ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں اس کے اثرات و عوامل پر بحث وتجزیے کیے جارہے ہیں ۔اسی دوران اسلام اور مسلمانوں کےتعلق سے مخصوص رجحان و رویہ رکھنے والے  رجت شرما  کے انڈیا ٹی وی نے  بھی ایک پروگرام پیش  کیا جس میں انضمام والحاق کے تناظر میں ایسی باتوں کا بھی تذکرہ کیا جن کی نفس مضمون سے کوی نسبت ہی  نہیں ہے۔  جمیعت کی خدمات کی تفصیل ، اس کے ٹکڑے ہونے اور پھر مل جانے کی کوششوں کی تاریخ بتانے  کے ساتھ غیر ضروری طور پر  دو محترم بڑی و مقبول شخصیات  اویسی  اور محمود مدنی کا موازنہ  بھی کیا۔یہی وہ خطرناک پہلو ہے جہاں رپورٹ کے  بین السطور کو پڑھنے اور شرارت کو سمجھنے کا تقاضہ محسوس کرنا ہر ذمہ دار شہری کا فرض ہے ۔

انڈیا ٹی وی نے دونوں کا فرق بتاتے ہوئے کہا کہ جہاں تک اویسی کا تعلق  ہے وہ مسلمانوں کو بھڑکاتے ہیں  جبکہ محمود مدنی  انہیں سمجھاتے ہیں۔اویسی مسئلہ کو الجھا تے ہیں اور محمود مدنی سلجھاتے ہیں۔چینل نے ذہانت وقیادت کی تعریف کے ساتھ یاد دلایا کہ محمود مدنی نے ایسے وقت  سی اے اے این آرسی  کو سپورٹ کیا تھا  جب پورے ملک میں اس کی مخالفت ہو رہی تھی (یہ  تعریف ہے یا شرارت۔قارئین خود فیصلہ کریں) چینل کے مطابق اویسی کی محمود مدنی کے مقابلے کوئی حیثیت نہیں ہے،اس نے حالیہ انتخابات میں ایم آئی ایم  کو ملے ووٹ فیصد کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا کہ محمود مدنی کے سامنے  اویسی کی طاقت پہاڑ کے نیچے اونٹ کی طرح ہے۔چینل کا کہنا ہے  کہ ہندوستانی  خاص طور سے مسلم سیاست پر مدنی فیملی  کی دھاک اور دبدبہ  ہے اور تقسیم کے باوجود اس کا رتبہ کم نہیں ہوا۔جمیعت  اور مودی کی سوچ یکساں ہے دونوں  ملک کے وکاس کی بات کرتے ہیں۔ملک کے معاملات  میں جمیعت کا تحمل قابل قدر ہے اس تعلق سے چینل نے محمود مدنی کی  جمیعت کے حالیہ دیوبند اجلاس میں کی گئی تقریر کا حوالہ دیا۔انڈیا ٹی وی کا کا کہنا تھاکہ دارالعلوم دیوبند کو جمیعت چلاتی  ہے

بہرحال یہ چینل کا تجزیہ ہے،محمود مدنی یا جمیعت کا دعوی و تجزیہ نہیں ہے۔یہ خیال رہے کہ محمود مدنی نے اپنے  اکثر بیانات میں اسد الدین اویسی کے تعلق سے محتاط رویہ کا مظاہرہ  کیا بلکہ ان کی تعریف بھی کی ہے۔ظاہر ہے ہے دونوں  کا میدان کار الگ ہے، نظریات الگ ہیں۔ایک طرح سے دیکھا جائے تو یہ  دونوں لیڈروں اور ان کے پیروکاروں  کے درمیان تلخی اور  دوری پیدا کرنے کی شرارت ہے۔کسی کو دوسرے سے زیادہ بڑا اور طاقتور بتانا سیاسی طور پر تو درست مانا جاسکتا ہے لیکن ایک ہی کمیونٹی کے دولیڈروں کے درمیان اس طرح کاجارحانہ  موازنہ پہلے سے ہی بکھرے سماج میں اور زیادہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش اور غلط فہمیوں کو ہوا دینے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

بعض عقیدت مند اس مبینہ تجزیاتی رپورٹ میں پوشیدہ زہر اور شرارت کو سمجھے بغیر اسے وائرل کررہے ہیں ۔یہ سوچے بغیر کہ یہ وہی میڈیا ہے جس کے بارے میں کئ  مرتبہ خود سپریم کورٹ وارننگ دے چکا ہے کہ  الیکٹرانک میڈیا کے ،کنگارو کورٹس، جمہوریت اور ملک کو پیچھے لے جارہے ہیں ۔ہمیں  ‘محبت کے شہد’  میں ڈوبی شرارتوں اور پس پردہ اس کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔اور بالفرض یہ تجزیہ صحیح بھی مان لیا جاے تو بدنیتی کا مکروہ چہرہ اور ہدف بھی دیکھ لیا جانا چاہیے ۔ہمارے لیے بحیثیت لیڈر دونوں محترم ہونا چاہیے یہ اختلاف ہمارے اپنے ہوسکتے ہیں مگر کسی دوسرے کو زخموں پر نمک چھڑکنے اور کریدنے کی اجازت ہرگز نہ دی جاے ۔

کوئ کہہ سکتاہے کہ یہ بے ضرر رپورٹ ہے اس کو بلاوجہ تل کا تاڑنہ  بنایا جاے ،یہ خیال درست نہیں ہے   اس لیے کہ چھوٹی چھوٹی بدگمانیاں ہی مخالفت اور پھر دشمنی میں بدل جاتی ہیں ۔سبرامںنیم سوامی نے سالوں پہلے مسلمانوں کے درمیان اختلاف کے حوالہ سے  جس حکمت عملی کا تذکرہ کیا تھا وہ ہمیشہ ذہن میں رکھنا چاہیے ۔ اکثر  جنگیں ہارنے کی وجہ یہ رہی کہ فصیل شہر کے پھاٹک اندر سے کھولے گیے تھے۔یہ میڈیا اس ملک کے لیے ہمارے تکثیری سماج کے لیے مسلم کمیونٹی کے لیےچین سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔اس پہلو نظرانداز نہ کیا جاے۔ ہمارے ادارے ان پر صرف گہری نظر ہی نہ رکھیں بلکہ ان کا منھ توڑ جواب کا میکنزم بھی تیار کریں کیونکہ ہم میڈیا لیس ہونے کا خمیازہ بہت پہلے سے  بھگت رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN