اردو
हिन्दी
جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگنا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر
A A
0
گھر کو گھر کے چراغ سے آگ لگنا
401
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: مسعودجاوید

"اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے” ۔۔۔ یہ مصرع نہ صرف زبان زد عام ہے بلکہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس کا مشاہدہ بھی کرتے رہے ہیں۔ دو روز قبل روزنامہ سہارا اردو کا ایک تراشہ کسی نے پوسٹ کیا ہے جس میں اترپردیش حج کمیٹی کے ایک رکن حافظ صاحب نے وزیر اعلیٰ کو تبلیغی جماعت کے خلاف خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ اس جماعت کی سرگرمیاں مشتبہ ہیں اور یہ بچوں کو گمراہ کر سکتی ہیں اور امن و امان میں رخنہ پیدا ہو سکتا ہے۔ دینی اور ملی تنظیموں کے ہر کام سے ضروری نہیں آپ متفق ہوں لیکن بہر حال وہ آپ کا بایں معنی ملی اثاثہ ہیں کہ کسی نہ کسی شکل میں ان سے ملک و ملت کو فائدہ پہنچ رہا ہے

۔١- مدارس دینیہ ڈاکٹر انجینئر کمپیوٹر سائنس ایکسپرٹ آئی ٹی پروفیشنل، مرکزی نوکر شاہ آئی اے ایس، آئی پی ایس ، اور ریاستی نوکر شاہ بی ڈی او ، سی او وغیرہ پیدا نہیں کرتے لیکن کم ازکم بالکل ناخواندہ سے بہتر طعام و قیام کے ساتھ دین کی صحیح معلومات اور لکھنا پڑھنا تو سکھاتے ہیں۔ خامیوں کی اصلاح کی ضرورت ہوتی ہے اس کے وجود اور افادیت کی یکسر نفی کی نہیں ۔ ٢- تبلیغی جماعت پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تبلیغ تو دراصل غیر مسلموں میں کرنے کا کام ہے لیکن یہ جماعت مسلمانوں میں تبلیغ کرتی ہے ! پہلی بات یہ کہ تبلیغ غیر مسلموں میں کرنے کا ان تک دین اسلام پہنچانے کو کہتے ہیں یہ کہنا سراسر غلط ہے۔ دین اسلام سے ناواقف لوگوں – خواہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم ، کو دین اسلام کے بارے میں بتانے کا نام تبلیغ ہے۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بلغوا عني ولو أية ” یعنی میری طرف سے کسی کو اگر ایک آیت بھی ؛ دین کی ایک بات بھی پہنچی ہو تو وہ دوسروں تک پہنچا دے۔

اس حدیث سے دو باتیں معلوم ہوئیں :(ا) – لوگوں تک دین کا پیغام پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے یعنی ہم سب تبلیغ کرنے کے لئے مکلف ہیں اور اس کا طریقہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن مجید میں یہ بتایا ہے : ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ ۖ یعنی اللہ کے راستے کی طرف حکمت سے اور اچھے ناصحانہ انداز میں لوگوں کو بلاؤ ۔ (ب) – تبلیغ کرنے کے لئے مولوی ، عالم ، فاضل ہونا ضروری نہیں ہے۔ جتنا جسے معلوم ہے اتنے کا وہ عالم دین ہے ۔

اس لئے کل قیامت کے روز ہم اور آپ یہ کہہ کر چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے کہ یہ کام تو مولویوں کا تھا ۔ (ج) ہم رہتی دنیا تک تبلیغ کا کام کرنے کے پابند ہیں ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبہ الوداع میں فرمایا: ” فليبلغ الشاهد الغائب ” جو لوگ یہاں حاضر ہیں اور جن تک ابھی میری بات پہنچ رہی ہے وہ ان لوگوں، جو یہاں حاضر نہیں ہیں ، تک یہ باتیں پہنچا دیں۔ گویا یہ سلسلہ تا قیامت چلتا رہے گا ۔

متشدد لوگ ہر فرقہ اور جماعت میں پائے جاتے ہیں ۔ دودھ کے دھلے کوئی نہیں ۔ تاہم بڑوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے لوگوں کی صحیح تربیت کریں ۔ جماعت کے بعض نادان دوست تبلیغی جماعت پر تنقید کرتے ہیں کہ ان کے مخاطب صرف ناخواندہ اور کم پڑھے لکھے لوگ ہوتے ہیں! ہاں یہ بہت حد تک شروع کے دور میں تھا بعد میں عصری تعلیم یافتہ افراد بھی پوری دنیا میں اس سے وابستہ ہوئے ۔ اسی طرح بغیر صحیح علم کے تبلیغی جماعت کے بعض نادان ساتھی جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہیں ۔ صحیح منہج یہ ہے کہ جو کام تبلیغی جماعت نہیں کر رہی ہے یعنی غیروں میں تبلیغ تو وہ کام جماعت والے کر رہے ہیں اور کر لیں ۔ اور جو کمی جماعت میں نظر آرہی ہے اسے تبلیغ والے پوری کر لیں۔‌

صحیح احادیث اور مستند واقعات پر مبنی حیات الصحابہ پڑھنے پر جماعت والوں کو اعتراض نہ ہو بشرطیکہ ترجمہ اور تفسیر کو بند کرا کے حیات الصحابہ کو ترجیح نہ دی جائے بالفاظ دیگر ترجمہ و تفسیر قرآن کے درس پر تبلیغ والوں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔ بعض لوگوں کی طرف سے جماعت اسلامی ہند، تبلیغی جماعت، اہل حدیث، جمعیت علماء ہند وغیرہ کو نشانہ بنایا جانا غیروں کو ان کے خلاف بولنے کا جواز فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ خدا را اپنے سیاسی مفادات کے لیے اور مسلکی نفرت کے اثر میں اپنی ملی تنظیموں کو نقصان پہنچانے کا سبب نہ بنیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN