اردو
हिन्दी
مارچ 6, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لڑکیوں کی تعلیم کانہیں مخلوط تعلیم کے خلاف ہوں:ارشدمدنی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, خبریں
A A
0
101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی اور ہری دوار میں نرنجنی اکھاڑے کے آچاریہ سوامی آنند گری کے درمیان ہوئی ملاقات ان دنوں موضوعِ بحث ہے۔ یہ ملاقات 7 جنوری کو ہوئی تھی اور دونوں مذہبی رہنماؤں نے کچھ اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد مولانا ارشد مدنی نے کچھ میڈیا اہلکاروں سے بات کی اور بتایا کہ انھوں نے آچاریہ سوامی آنندی گری سے کیا کچھ باتیں کیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا ارشد مدنی نے یکساں سول کوڈ، ہندو-مسلم یکجہتی اور موب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر سوامی آنند گری سے تبادلہ خیال کیا۔ مولانا ارشد مدنی نے میڈیا کو بتایا’’ہندوستان میں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر بہت پیار و محبت سے رہتے نظر آ جائیں گے۔ ان کا خاندان کتنی صدیوں سے یہاں بسا ہوا ہے، یہ انھیں خود بھی نہیں معلوم۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا خون ایک ہے، برادریاں ایک ہیں، شکل و صورت ایک ہے۔ لیکن حکومت ہے جس نے لوگوں میں تفریق پیدا کر دی ہے۔ کوئی بھی شخص، چاہے جس بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، وہ لڑائی جھگڑے کی تائید نہیں کرے گا۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں نے موہن بھاگوت سے بھی ملاقات کے دوران یہ بات کہی تھی اور مہاراج سے بھی یہی بات کہی ہے۔ فرقہ پرست پارٹیاں آگ لگانے کا کام کر رہی ہیں، لیکن ہم مذہب کے ماننے والے ہیں اور ہماری طرف سے آواز اٹھنی چاہیے، ہم اگر پیار و محبت پھیلانے کے لیے آواز اٹھائیں گے تو یہ بے اثر نہیں ہوگی۔ کچھ سیاسی پارٹیاں ہیں جو ہندو-مسلم منافرت پھیلانے کا کام کر رہی ہیں، ان کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔‘‘
جب مولانا ارشد مدنی نے سوامی آنند گری مہاراج سے ملاقات کی تو انھوں نے مولانا کو بھگوا شال پہنائی اور اتراکھنڈ کی ٹوپی بھی پہنائی۔ اس سلسلے میں جب ایک نامہ نگار نے ان سے سوال کیا اور بھگوا شال پر رد عمل جاننا چاہا تو انھوں نے کہا کہ ’’بھگوا رنگ میں کوئی مسئلہ نہیں، اس کو میں دل کی گہرائیوں سے قدر کی نظر سے دیکھتا ہوں۔‘‘ پھر انھوں نے جبراً مذہب تبدیلی کے بارے میں کہا کہ ’’زبردستی تو مذہب کی تبدیلی ہو ہی نہیں سکتی۔ مذہب نام ہے دل سے اصول اور ایمان کو اختیار کرنے کا۔ اگر کوئی زور دے کر کسی کا مذہب بدلتا ہے، تو اس پر اعتبار کیا ہی نہیں جا سکتا۔ اس کا مذہب تبدیل ہی نہیں ہوگا۔‘‘
یکساں سول کوڈ کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ’’سیکولرزم کا مطلب ہے کہ ہر آدمی کو اپنے پسند کا مذہب اختیار کرنے کا حق ملے۔ اور ہندوستان میں دستور نے سبھی کو یہ اختیار دیا ہے۔ ہندوستان میں حکومت کا کوئی اپنا مذہب نہیں ہے۔ ہم اپنے اس دستور کو مانتے ہیں، ہر آدمی کو اپنی پسند کے مطابق اپنے مذہب کو اختیار کرنے کا حق ہے۔ حکومت ایک ہی طرح کا اصول ماننے کے لیے سبھی مذاہب کے لوگوں کو مجبور نہیں کر سکتی۔ یکساں سول کوڈ کا مطلب ہے ایک قانون کو نافذ کرنا، یہ کسی بھی طرح مناسب نہیں.

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News
خبریں

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

05 مارچ
Humayun Kabir Y Plus Security News
خبریں

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

05 مارچ
Iran US War Analysis News
خبریں

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

05 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Iran US War Analysis News

"ایران جنگ ہار نہیں سکتا، امریکا جیت نہیں سکتا‘‘

مارچ 5, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026

حالیہ خبریں

Bihar Politics Nitish Crisis News

بہار: آخر کار BJP نے نیتیش کا کھونٹا اکھاڑ ہی دیا، بڑھاپا دہلی میں کٹے گا

مارچ 5, 2026
Humayun Kabir Y Plus Security News

بنگال میں بابری مسجد بنوانے والے ہمایوں کبیر کو وائی پلس سیکورٹی کیوں دی گئی ؟

مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN