نئی دہلی:
کورونا وائرس کی دوسری لہر ہر جگہ تباہی مچا رہی ہے۔ کووڈ جمعہ کی صبح صحافتی دنیا میں ایک اور بری خبر لے کر آئی ۔ سینئر ہندی صحافی شیش نارائن سنگھ کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا ، وہ کورونا انفیکشن سے متاثر تھے۔
شیش نارائن سنگھ کا گریٹر نوئیڈا کے جی آئی ایم ایس اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ گزشتہ دنوں ہی انہیں پلازمہ تھراپی دی گئی تھی لیکن اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ جمعہ کی صبح شیش نارائن سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ شیش نارائن سنگھ کی موت کے بعدصحافتی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ، متعدد سینئر صحافیوں اور سیاست دانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شیش نارائن سنگھ کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ سینئر صحافی شیش نارائن سنگھ جی کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ وہ صحافت کی دنیا میں اپنی نمایاں شراکت کے لئے ہمیشہ جانے جائیں گے ، غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت ۔








