کرناٹک :
کورونا بحران کے درمیان جنوبی بنگلور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے حال ہی میں اسپتالوں میںبیڈ کی کمی پر اپنی ہی حکومت سے سوال کھڑے کئے تھے۔ ایم پی سوریہ کے سوال کے سبب کارپوریشن میں ہلچل مچ گیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس گھوٹالے میں بی جے پی کے ایم ایل اے کے پرسنل اسسٹنٹ سے بیچوں کےتار جڑ رہے ہیں۔ اس معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا۔ نیز مختلف اسپتالوں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ تفتیش کے دوران جب پولیس نے اسپتالوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو ایک فوٹیج سے معلوم ہوا کہ جب تیجسوی سوریہ نے اسپتالوں کا دورہ کیا تو ایک نوجوان ان کے پیچھے جارہا تھا۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس نوجوان کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ نوجوان کووڈ پازیٹیو ہے اوراسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس اس کے صحت یاب ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سوریہ نے اس گھوٹالے کا انکشاف کیا
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے حال ہی میں برہت بنگلور نگرنگم کے زیر انتظام کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی بے ضابطگیوں پر سوال اٹھایا تھا۔ میٹروپولیٹن بلدیہ کا الزام ہے کہ ان کے ملازمین پیسے لے کر مریضوں کو بستر فراہم کررہے ہیں۔ حال ہی میں رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے خود اس دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا تھا،جس میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔








